☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مردوں اور عورتوں کے جنازے میں بعض فرماتے ہیں مردوں کو امام کے قریب اور عورتوں کو ان کے آگے رکھا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← مردوں اور عورتوں کے جنازے میں بعض فرماتے ہیں مردوں کو امام کے قریب اور عورتوں کو ان کے آگے رکھا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 11681 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنْ هِلَالٍ الْمَازِنِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يُصَلِّي عَلَى جِنَازَةِ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ تِسْعٍ أَوْ سَبْعٍ،" فَقَدَّمَ النِّسَاءِ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ وَجَعَلَ الرِّجَالَ يَلُونَ الْإِمَامَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ھلال المازنی فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو نو یا سات مردوں اور عورتوں کے جنازے میں دیکھا، انہوں نے عورتوں کو قبلہ کے قریب کیا اور مردوں کو امام کے قریب۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11908، ترقيم محمد عوامة 11681)
حدیث نمبر: 11682 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " إذَا صَلَّى عَلَى جِنَازَةِ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ، جَعَلَ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِيهِ وَالنِّسَاءَ خَلْفَ ذَلِكَ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب مردوں اور عورتوں کی نماز جنازہ پڑھاتے تو مردوں کو (امام) کے قریب رکھتے اور عورتوں کو ان کے بعد قبلہ کے قریب۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11909، ترقيم محمد عوامة 11682)
حدیث نمبر: 11683 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ:" كَانَا يَفْعَلَانِ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن عبد اللہ بن موھب فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اسی طرح کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11910، ترقيم محمد عوامة 11683)
حدیث نمبر: 11684 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي جَنَائِزِ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ , قَالَ:" تَكُونُ النِّسَاءُ أَمَامَ الرِّجَالِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم مردوں اور عورتوں کے جنازے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ عورتوں کو مردوں کے آگے رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11911، ترقيم محمد عوامة 11684)
حدیث نمبر: 11685 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، وَزَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، كَمَا قَالَ إبْرَاهِيمُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی بھی حضرت ابراہیم کے مثل فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11912، ترقيم محمد عوامة 11685)
حدیث نمبر: 11686 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ دَاوُدَ، قال: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11913، ترقيم محمد عوامة 11686)
حدیث نمبر: 11687 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: كَانَ الْحَارِثُ" إذَا صَلَّى عَلَى جَنَائِزِ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ جَعَلَ الرِّجَالَ يَلُونَا وَيُقَدِّمُ النِّسَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حارث جب مردوں اور عورتوں کی نماز جنازہ ادا فرماتے تو مردوں کے جنازے امام کے قریب رکھتے اور عورتوں کو ان سے آگے رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11914، ترقيم محمد عوامة 11687)
حدیث نمبر: 11688 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَ: شَهِدْتُ أُمَّ كُلْثُومٍ، وَزَيْدَ بْنَ عُمَرَ، ماتا في ساعة واحدة، فأخرجوهما فصلى عليهما سعيد بن العاص" فَجَعَلَ زَيْدًا مِمَّا يَلِيهِ وَجَعَلَ أُمَّ كُلْثُومٍ بَيْنَ يَدَيْ زَيْدٍ" وَفِي النَّاسِ يَوْمَئِذٍ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ فِي الْجِنَازَةِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمار جو بنو ہاشم کے غلام ہیں فرماتے ہیں حضرت ام کلثوم اور حضرت زید بن عمر ایک ہی دن فوت ہوئے اور میں ان کے جنازے میں شریک تھا۔ ان دونوں کو ایک ساتھ جنازے کے لیے نکالا گیا۔ حضرت سعید بن عاص نے ان کی نماز جنازہ ادا فرمائی، انہوں نے حضرت زید کو امام کے قریب رکھا اور حضرت ام کلثوم کو زید کے سامنے، اور اس دن نماز جنازہ ادا کرنے والوں میں صحابہ کرام بھی تھے ان میں حضرت حسین اور حضرت حسن بھی تھے۔ (کسی نے اس پر اختلاف نہ کیا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11915، ترقيم محمد عوامة 11688)
حدیث نمبر: 11689 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إذَا اجْتَمَعَتْ جَنَائِزُ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ، جُعِلَ الرِّجَالُ مِمَّا يَلِي الْإِمَامَ وَالنِّسَاءُ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ، فَالْحُرُّ وَالْعَبْدُ" يُجْعَلُ الْحُرُّ مِمَّا يَلِي الْإِمَامَ وَالْعَبْدُ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ جب عورتوں اور مردوں کا جنازہ اکٹھا ہوتا تو مردوں کو امام کے قریب رکھتے اور عورتوں کو قبلہ کے قریب، اگر آزاد اور غلام کا جنازہ ہوتا تو آزاد کو امام کے قریب اور غلام کو قبلہ کے قریب۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11916، ترقيم محمد عوامة 11689)
حدیث نمبر: 11690 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ فِي طَاعُونِ الْجَارِفِ يُصَلُّونَ عَلَى جَنَائِزِ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ مُتَفَرِّقِينَ فَجَاءَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ فِيمَا يَحْسَبُ عَبْدُ رَبِّهِ" فَجَعَلَ النِّسَاءَ أَمَامَ الرِّجَالِ، فَصَلَّى عَلَيْهِمْ جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد ربہ بن ابی راشد فرماتے ہیں کہ لوگ ہمہ گیر تباہی مچانے والے طاعون میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوئے تو مردوں اور عورتوں کی نماز جنازہ تنہا، تنہا ادا کی گئی۔ پھر حضرت جابر بن زید (حضرت عبد ربہ کے گمان کے مطابق) تشریف لائے، انہوں نے عورتوں کی میت کو مرد کے آگے رکھ کر ان سب پر اکھٹے نماز ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11917، ترقيم محمد عوامة 11690)
حدیث نمبر: 11691 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ كَانَ " إذَا صَلَّى عَلَى جَنَائِزِ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ، جَعَلَ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِي الْإِمَامَ وَالنِّسَاءَ وَرَاءَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری جب مردوں اور عورتوں کی اکھٹے نماز جنازہ ادا فرماتے تو مردوں کو امام کے قریب رکھتے اور عورتوں کو ان کے پیچھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11918، ترقيم محمد عوامة 11691)
حدیث نمبر: 11692 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، وَشُعْبَةُ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عُثْمَانَ ، أَنَّهُ صَلَّى عَلَى رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ" فَجَعَلَ الرَّجُلَ مِمَّا يَلِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے مرد اور عورت کا جنازہ اکٹھا پڑھایا، آپ نے مرد کی میت کو امام کے قریب رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11919، ترقيم محمد عوامة 11692)
حدیث نمبر: 11693 مصنف ابن ابی شیبہ
وَاثِلَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ وَاثِلَةَ ، قَالَ: وَقَعَ الطَّاعُونُ بِالشَّامِ فَمَاتَ فِيهِ بَشَرٌ كَثِيرٌ" فَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ جَمِيعًا، يَجْعَلُ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِيهِ وَالنِّسَاءَ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت واثلہ سے مروی ہے کہ شام میں طاعون پھیلا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ ھلاک ہوئے، تو مردوں اور عورتوں کی نماز جنازہ اکٹھی ادا کی گئی، مردوں کی میت کو امام کے قریب رکھا اور عورتوں کی میت قبلہ کے قریب۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11920، ترقيم محمد عوامة 11693)
حدیث نمبر: 11694 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ , عَنِ الشَّيْبَانِيِّ , عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: إِذَا اجْتَمَعَ جَنَائِزُ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ , جَعَلَ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِي الإِمَامَ , وَالنِّسَاءَ أَمَامَ ذَلِكَ , مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب عورتوں اور مردوں کی نماز جنازہ اکٹھی ادا کی جائے تو مردوں کو امام کے قریب اور عورتوں کو قبلہ کے قریب رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11921، ترقيم محمد عوامة 11694)
حدیث نمبر: 11695 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: صَلَّى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَلَى أُمِّ كُلْثُومِ بِنْتِ عَلِيٍّ وَابْنِهَا زَيْدٍ، قَالَ:" فَجَعَلَ الْغُلَامَ مِمَّا يَلِيهِ وَالْمَرْأَةَ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہ اور ان کے بیٹے حضرت زید کی نماز جنازہ پڑھائی۔ آپ نے لڑکے کو امام کے قریب اور عورت کو قبلہ کے قریب رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11922، ترقيم محمد عوامة 11695)