☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا فيه إذا اجتمع رجل وامرأة كيف يصنع في القيام عليهما؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← ما قالوا فيه إذا اجتمع رجل وامرأة كيف يصنع في القيام عليهما؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 11673 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَمَّنْ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: " إذَا كَانَ جِنَازَةُ رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ جِيءَ بِالْمَرْأَةِ فَوَضَعَ رَأْسَهَا عندَ كَتِفَيِ الرَّجُلِ ثُمَّ يَقُومُ الْإِمَامُ عندَ رَأْسِ الْمَرْأَةِ وَوَسَطِ الرَّجُلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں جب مرد اور عورت دونوں کا جنازہ اکھٹا ہو تو عورت (کی میت کے) کے سر کو مرد کے کندھوں کے پاس رکھیں گے، پھر امام عورت کے سر کے پاس اور مرد کے درمیان (سینے) میں کھڑا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11900، ترقيم محمد عوامة 11673)
حديث رقم: 11674 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، على ستين جنازة من الطاعون رجال ونساء فَجَعَلَهُمْ صَفَّيْنِ، صَفَّ النِّسَاءِ بَيْنَ أَيْدِي الرِّجَالِ رَأْسَ سَرِيرِ الْمَرْأَةِ عندَ رِجْلَيْ صَاحِبَتِهَا، وَرَأْسَ الرَّجُلِ عندَ رِجْلَيْ سَرِيرِ صَاحِبِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مہاجر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت واثلہ بن اسقع کے ساتھ طاعون کے زمانہ میں مردوں اور عورتوں کے ساٹھ جنازے پڑھے۔ ان سب کی دو صفیں بنائی گئیں۔ عورتوں کی صف مردوں کے سامنے، عورت کی چارپائی کا سر اس کی ساتھی (عورت) کے ٹانگوں کے پاس، اور مرد کا سر اس کے ساتھی (مرد) کے ٹانگوں کے پاس۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11901، ترقيم محمد عوامة 11674)
حديث رقم: 11675 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: قَدِمَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ وَهُمْ يُسَوُّونَ بَيْنَ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ إذَا صَلَّوْا عَلَيْهِمَا فِي رُءُوسِهِمَا وَأَرْجُلِهِمَا،" فَأَرَاهُمْ عَلَى أَنْ يَجْعَلُوا رَأْسَ الْمَرْأَةِ عندَ وَسَطِ الرَّجُلِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر اہل مکہ کے پاس آئے وہ مرد اور عورت کے جنازے کو برابر رکھ کر (ان کے سروں اور ٹانگوں کو) جنازہ ادا کرتے تھے۔ حضرت سعید بن جبیر نے ان کو بتلایا کہ وہ عورت کے سر کو مرد کے درمیان میں رکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11902، ترقيم محمد عوامة 11675)
حديث رقم: 11676 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي الْجَنَائِزِ رِجَالٌ وَنِسَاءٌ" يُسَوُّونَ رُءُوسَهُمْ وَيَكُونُ صَفَّانِ بَيْنَ الْإِمَامِ وَالْقِبْلَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک جنازے میں کئی مرد اور عورتیں ہوں تو کیا کریں؟ آپ نے فرمایا ان کے سروں کو برابر کیا جائے اور ہوجائیں گی دو صفیں امام اور قبلہ کے درمیان۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11903، ترقيم محمد عوامة 11676)
حديث رقم: 11677 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، وَزَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، كَمَا قَالَ إبْرَاهِيمُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی بھی حضرت ابراہیم کے مثل بیان کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11904، ترقيم محمد عوامة 11677)
حديث رقم: 11678 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ دَاوُدَ، قال: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ ذَلِكَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11905، ترقيم محمد عوامة 11678)
حديث رقم: 11679 مصنف ابن أبي شيبة
وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، قَالَ:" كَانَ يَجْعَلُ رُءُوسَ الرِّجَالِ إلَى رُكَبِ النِّسَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت واثلہ بن اسقع مردوں کے سروں کو عورتوں کے گھٹنوں کے پاس رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11906، ترقيم محمد عوامة 11679)
حديث رقم: 11680 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الْمِقْدَامِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" يُفَضَّلُ الرَّجُلُ بِالرَّأْسِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ مرد کے سر کو فضلیت دی جائے گی۔ (مرد کے سر کو آگے کیا جائے گا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11907، ترقيم محمد عوامة 11680)