☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال ليس على الجنازة قراءة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← من قال ليس على الجنازة قراءة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 11522 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ،" كَانَ لَا يَقْرَأُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جنازے کی نماز میں قراءت نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11744، ترقيم محمد عوامة 11522)
Hadith No.: 11523 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ" كَانَ لَا يَقْرَأُ عَلَى الْمَيِّتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نماز جنازہ میں قراءت نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11745، ترقيم محمد عوامة 11523)
Hadith No.: 11524 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى وَغُنْدَرٌ، عَنْ عَوْنٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، قال: سَأَلْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ، عَنِ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، فَقَالَ:" مَا كُنْتُ أَحْسَبُ أَنَّ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ تُقْرَأُ إلَّا فِي صَلَاةٍ فِيهَا رُكُوعٌ وَسُجُودٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو المنہال فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ سے جنازے میں سورة الفاتحہ پڑھنے سے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: میرے خیال میں سورة الفاتحہ اس نماز میں پڑھی جاتی ہے جس میں رکوع و سجود ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11746، ترقيم محمد عوامة 11524)
Hadith No.: 11525 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ لِفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ :" هَلْ يُقْرَأُ عَلَى الْمَيِّتِ شَيْءٌ؟" قَالَ:" لَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن علی رضی اللہ عنہاپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت فضالہ بن عبید سے دریافت کیا کیا میت پر (نماز جنازہ میں) کچھ پڑھا جاتا ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11747، ترقيم محمد عوامة 11525)
Hadith No.: 11526 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَقْرَأُ عَلَى الْجِنَازَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ؟ قَالَ:" لَا تَقْرَأْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ان سے دریافت کیا، کیا میں نماز جنازہ میں سورة الفاتحہ پڑھوں؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11748، ترقيم محمد عوامة 11526)
Hadith No.: 11527 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، عَنِ " الْقِرَاءَةِ عَلَى الْجِنَازَةِ، فَقَالَ: مَا سَمِعنا بِهَذَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے نماز جنازہ میں قراءت کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: میں نے اس بارے میں صرف ایک حدیث سنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11749، ترقيم محمد عوامة 11527)
Hadith No.: 11528 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إيَاسٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حصین اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ میں قراءت (فاتحہ) نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11750، ترقيم محمد عوامة 11528)
Hadith No.: 11529 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَعَطَاءٍ، أنهما كانا" يُنْكِرَانِ الْقِرَاءَةَ عَلَى الْجِنَازَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاؤس سے مروی ہے کہ ان کے والد اور حضرت عطاء نماز جنازہ مں قراءت (فاتحہ) کا انکار فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11752، ترقيم محمد عوامة 11529)
Hadith No.: 11530 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" لَا أَعْلَمُ فِيهَا قِرَاءَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ جنازہ میں قرائت ہے کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11753، ترقيم محمد عوامة 11530)
Hadith No.: 11531 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مُفَضَّلٍ، قال: سَأَلْتُ مَيْمُونًا" عَلَى الْجِنَازَةِ قِرَاءَةٌ أَوْ صَلَاةٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: مَا عَلِمْتُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معقل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے نماز جنازہ میں قرائت (فاتحہ) اور درود کے بارے میں دریافت کیا؟ تو آپ نے فرمایا مجھے نہیں معلوم (میں کچھ نہیں جانتا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11754، ترقيم محمد عوامة 11531)
Hadith No.: 11532 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بَكْرٍ، قال: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَارَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَالِمًا، فَقُلْتُ الْقِرَاءَةُ عَلَى الْجِنَازَةِ، فَقَالَ: " لَا قِرَاءَةَ عَلَى الْجِنَازَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی سارہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے نماز جنازہ میں قرائت (فاتحہ) کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا نماز جنازہ میں قرائت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11755، ترقيم محمد عوامة 11532)
Hadith No.: 11533 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ " يَجْمَعُ النَّاسَ بِالْحَمْدِ وَيُكَبِّرُ عَلَى الْجِنَازَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حضرت ابو معبد فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نماز جنازہ میں سورة الفاتحہ سنتے اور جنازے پر تین تکبیریں کہی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11756، ترقيم محمد عوامة 11533)