☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات نے جنازے کے آگے چلنے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بعض حضرات نے جنازے کے آگے چلنے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 11336 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ يَمْشُونَ أَمَامَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11554، ترقيم محمد عوامة 11336)
حدیث نمبر: 11337 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَمْشِي أَمَامَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11555، ترقيم محمد عوامة 11337)
حدیث نمبر: 11338 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَالْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَاتِمٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَالْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ ، يَمْشِيَانِ أَمَامَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت حسن کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11556، ترقيم محمد عوامة 11338)
حدیث نمبر: 11339 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا قَتَادَةَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَأَبَا أُسَيْدَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا قَتَادَةَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَأَبَا أُسَيْدَ ، يَمْشُونَ أَمَامَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، حضرت ابو قتادہ، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابو اسید کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11557، ترقيم محمد عوامة 11339)
حدیث نمبر: 11340 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشُونَ أَمَامَ الْجِنَازَةِ حَتَّى إذَا تَبَاعَدُوا عنهَا قَامُوا يَنْتَظِرُونَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام کو جنازے کے آگے چلتے، پھر جب وہ چلتے چلتے بہت آگے (دور) نکل جاتے تو وہاں پر کھڑے ہو کر جنازے کا (آنے کا) انتظار فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11558، ترقيم محمد عوامة 11340)
حدیث نمبر: 11341 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ:" رَأَيْتُ عَلْقَمَةَ , وَالأَسْوَدَ يَمْشِيَانِ أَمَامَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ اور حضرت اسود کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11559، ترقيم محمد عوامة 11341)
حدیث نمبر: 11342 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ سَالِمًا وَالْقَاسِمَ يَمْشِيَانِ أَمَامَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11560، ترقيم محمد عوامة 11342)
حدیث نمبر: 11343 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قال: سَأَلْتُ مُحَمَّدًا، عَنِ الْمَشْيِ أَمَامَ الْجِنَازَةِ، فَقَالَ:" لَا أَعْلَمُ بِهِ بَأْسًا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے جنازے کے آگے چلنے سے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا میں تو اس میں کچھ حرج نہیں سمجھتا اور حضرت قاسم اور حضرت سالم اس طرح کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11561، ترقيم محمد عوامة 11343)
حدیث نمبر: 11344 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ ، فِي الْجِنَازَةِ" أَنْتُمْ مُشَيِّعُونَ لَهَا , تَمْشُونَ أَمَامَهَا , وَخَلْفَهَا , وَعَنْ يَمِينِهَا , وَعَنْ شِمَالِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں: تم لوگ اس کے مدد گار ہو، اس کے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں چلا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11563، ترقيم محمد عوامة 11344)
حدیث نمبر: 11345 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مَالِكٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: " مَشَيْتُ مَعَ الْحُسَيْنِ بْنُ عَلِيٍّ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ، أَمَامَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، اور حضرت ابن زبیر کے ساتھ جنازے کے آگے چلا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11564، ترقيم محمد عوامة 11345)
حدیث نمبر: 11346 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: " خَلْفَهَا قَرِيبٌ , وَأَمَامَهَا قَرِيبٌ , وَعَنْ يَسَارِهَا قَرِيبٌ , وَعَنْ يَمِينِهَا قَرِيبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالعالیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جنازے کے پیچھے چلنے والا قریب ہے، آگے چلنے والا قریب ہے، دائیں جانب چلنے والا قریب ہے اور بائیں جانب چلنے والا قریب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11565، ترقيم محمد عوامة 11346)
حدیث نمبر: 11347 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَعُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يَمْشِيَانِ أَمَامَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عبید بن عمیر کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11566، ترقيم محمد عوامة 11347)
حدیث نمبر: 11348 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْغِفَارِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي خَلْفَ الْجِنَازَةِ , فَجَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَوَضَعَ فَقَارِي بَيْنَ إصْبَعَيْهِ , ثُمَّ دَفَعني , حَتَّى تَقَدَّمْتُ أَمَامَ الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقار بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں ایک جنازے کے پیچھے چل رہا تھا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور میری ریڑھ کی ہڈی کے درمیان انگلیاں رکھ کر مجھے دھکیلا یہاں تک کہ میں جنازے کے آگے پہنچ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11567، ترقيم محمد عوامة 11348)