☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت کو کتنے کپڑوں سے کفن دیا جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت کو کتنے کپڑوں سے کفن دیا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 41
صفحہ 2 از 3
حدیث نمبر: 11175 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ:" كُنَّا نُكَفِّنُ فِي الثَّوْبَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ وَالْأَرْبَعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غنیم بن قیس فرماتے ہیں کہ ہم دو، تین اور چار کپڑوں میں کفن دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11389، ترقيم محمد عوامة 11175)
حدیث نمبر: 11176 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ حُبَابٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، يَزِيدُ بْنُ زَيْدٍ مَوْلَى أَبِي أُسَيْدَ ، أَبِي أُسَيْدَ
حَدَّثَنَا ابْنُ حُبَابٍ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ زَيْدٍ مَوْلَى أَبِي أُسَيْدَ ، عَنْ أَبِي أُسَيْدَ ، قَالَ: أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرِ حَمْزَةَ، فَمُدَّتِ النَّمِرَةُ عَلَى رَأْسِهِ وَانْكَشَفَتْ رِجْلَاهُ، فَمُدَّتْ عَلَى رِجْلَيْهِ فَانْكَشَفَ رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ضَعُوهَا عَلَى رَأْسِهِ وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ مِنْ شَجَرِ الْحَرْمَلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسید فرماتے ہیں کہ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حضرت حمزہ کی لاش کے پاس موجود تھا، کفن والی چادر (جو سفید اور دوسرے رنگوں والی تھی) کو آپ کی سر کی طرف کھچاحض تو آپ کے پاؤں برہنہ ہوگئے، اور اس کو پاؤں پر کیا گیا تو سر برہنہ ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا، اس کفن کو اس کے سر پر ڈال دو اور پاؤں پر اسید نامی بوٹی کے پتے ڈال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11390، ترقيم محمد عوامة 11176)
حدیث نمبر: 11177 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنْ أُمِّيَّةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " لَا يُعَمَّمُ الْمَيِّتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ میت کے سر پر کپڑا نہیں باندھا جائے گا (پگڑی کے مثل)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11391، ترقيم محمد عوامة 11177)
حدیث نمبر: 11178 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، شَقِيقٍ ، خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ ، قَالَ: هَاجَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ نَبْتَغِي وَجْهَ اللَّهِ تَعَالَى فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَى اللَّهِ، فَمِنَّا مَنْ مَضَى لَمْ يَأْكُلْ مِنْ أَجْرِهِ شَيْئًا، مِنْهُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ فَلَمْ نَجِدْ لَهُ شَيْئًا يُكَفَّنُ فِيهِ إلَّا نَمِرَةً، وَكُنَّا إذَا وَضَعناهَا عَلَى رَأْسِهِ خَرَجَتْ رِجْلَاهُ، فَإِذَا وَضَعناهَا عَلَى رِجْلَيْهِ خَرَجَ رَأْسُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ضَعُوهَا مِمَّا يَلِي رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ مِنَ الْإِذْخِرِ" وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَةٌ فَهُوَ يُهَدِّبُهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خباب بن الارت فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اللہ کی راہ میں اللہ کی رضا کی خاطر نکلے، ہمارا اجر اللہ کے ذمہ ہے، فرماتے ہیں ہم میں سے بعض تو گذر گئے ان کے اجر میں کوئی کمی نہ کی گئی، ان ہی میں حضرت مصعب بن عمیر بھی ہیں جو غزوہ احد میں شریک ہو کر شھید ہوئے، ہمیں کوئی کپڑا نہ ملا جس میں آپ کو کفن دیتے سوائے ایک کپڑے کے، جب اس کو ہم سر کی طرف کرتے تو پاؤں برہنہ ہوجاتے اور پاؤں کی طرف کرتے تو سر برہنہ ہوجاتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو سر کی جانب رکھ دو اور پاؤں پر ازخر کے پتے رکھ دو۔ اور فرماتے ہیں کہ ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کے پھل لگنے والے ہیں اور وہ ان کو توڑتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11392، ترقيم محمد عوامة 11178)
حدیث نمبر: 11179 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ أَوْصَى أَنْ يُكَفَّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ يُدْرَجُ فِيهَا إدْرَاجًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے والد صاحب نے وصیت فرمائی کہ ان کو تین کپڑوں میں کفن دیا جائے جن کو ایک دوسرے کے اوپر لپیٹا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11393، ترقيم محمد عوامة 11179)
حدیث نمبر: 11180 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُكَفَّنُ الرَّجُلُ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ الْقَمِيصِ وَالْإِزَارِ وَاللِّفَافَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مرد کو تین کپڑوں میں کفن دیا جائے گا، قمیص، ازار اور لفافے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11394، ترقيم محمد عوامة 11180)
حدیث نمبر: 11181 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَا يُعَمَّمُ الْمَيِّتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں میت کے سر پر کپڑا نہیں باندھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11395، ترقيم محمد عوامة 11181)
حدیث نمبر: 11182 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: يُكَفَّنُ الْمَيِّتُ فِي ثَوْبَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میت کو دو کپڑوں میں کفن دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11396، ترقيم محمد عوامة 11182)
حدیث نمبر: 11183 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ كَانَ " يُحِبُّ أَنْ يُكَفَّنَ الْمَيِّتُ فِي قَمِيصٍ لَهُ أَزْوَارٌ وَكُمَّانُ مثل الْحَيِّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ میت کو قمیص میں کفن دیا جائے جس کے ازار اور آستین زندوں کی طرح ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11397، ترقيم محمد عوامة 11183)
حدیث نمبر: 11184 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، قَالَ: " كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ أَحَدُهَا بُرْدٌ حِبَرَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا، جن میں سے ایک یمنی چادر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11398، ترقيم محمد عوامة 11184)
حدیث نمبر: 11185 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الأَعْلَى ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُجِّيَ فِي بُرْدٍ حِبَرَةٍ , فَصَدَّقَ ذَلِكَ عِنْدَهُ قَوْلُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک یمنی چادر میں لپیٹا (کفن) دیا گیا، اس سے ان کے پاس حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین کے قول کی تصدیق کی گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11399، ترقيم محمد عوامة 11185)
حدیث نمبر: 11186 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: " كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ أَحَدُهَا بُرْدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا جن میں سے ایک یمنی چادر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11400، ترقيم محمد عوامة 11186)
حدیث نمبر: 11187 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: " إنَّ غَيْرَ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُفِّنَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کئی صحابہ کو ایک ہی کپڑے میں کفن دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11401، ترقيم محمد عوامة 11187)
حدیث نمبر: 11188 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ،" أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كُفِّنَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حمزہ کو ایک کپڑے میں کفن دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11402، ترقيم محمد عوامة 11188)
حدیث نمبر: 11189 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، قَالَ: " إذَا أَنَا مِتُّ فَاغْسِلِي مُلاءَتَيَّ هَاتَيْنِ وَكَفِّنِينِي فِيهِمَا فَإِنَّ الْحَيَّ أَحْوَجُ إلَى الْجَدِيدِ مِنَ الْمَيِّتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فر ماتی ہیں کہ حضرت صدیق اکبر کا وقت مرگ قریب آیا تو آپ نے فرمایا: جب مر جاؤں تو ان دونوں کپڑوں کو دھو دینا انہی میں مجھے کفن دینا، بیشک زندہ لوگ نئے کپڑوں کے زیادہ حقدار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11403، ترقيم محمد عوامة 11189)
حدیث نمبر: 11190 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَا يُكَفَّنُ الْمَيِّتُ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ لِمَنْ قَدِرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ میت کو جو قادر ہو تین کپڑوں سے کم میں کفن نہیں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11404، ترقيم محمد عوامة 11190)
حدیث نمبر: 11191 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ:" أَنَّ حَمْزَةَ كُفِّنَ فِي ثَوْبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ کو ایک کپڑے میں کفن دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11405، ترقيم محمد عوامة 11191)
حدیث نمبر: 11192 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ سُوَيْدٍ، قَالَ: " لَا تُكَفِّنُونِي إلَّا فِي ثَوْبَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید فرماتے ہیں کہ مجھے دو کپڑوں میں کفن دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11406، ترقيم محمد عوامة 11192)
حدیث نمبر: 11193 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إيَاسِ بْنِ دَغْفَلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ أَوْصَى: " كَفِّنُونِي فِي بُرْدَيْ عَصْبٍ , وَجَلِّلُوا سَرِيرِي كِسَائِي الْأَبْيَضَ , الَّذِي كُنْتُ أُصَلِّي فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن قیس بن عبادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کو ان کے والد صاحب نے وصیت فرمائی کہ مجھے میری اس چادر میں کفن دینا جو کا تے ہوئے کپڑے کی بنی ہے اور میری چار پائی کو اس سفید کپڑے سے ڈھاپنا جس میں، میں نماز پڑھا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11407، ترقيم محمد عوامة 11193)
حدیث نمبر: 11194 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ كُفِّنَ فِي خَمْسَةِ أَثْوَابٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن ابی العاص کو پانچ کپڑوں میں کفن دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11408، ترقيم محمد عوامة 11194)