☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بخار اور بیماری پر ثواب کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بخار اور بیماری پر ثواب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 31
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 10926 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ :" إنَّ الْوَجَعَ لَا يُكْتَبُ بِهِ الْأَجْرُ، وَلَكِنْ يُكَفَّرُ بِهِ الْخَطَايَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرحبیل سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ تکلیف کی وجہ سے اجر تو نہیں لکھا جاتا البتہ یہ گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11132، ترقيم محمد عوامة 10926)
حدیث نمبر: 10927 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : " مَا يَسُرُّنِي بِلَيْلَةٍ أَمْرَضُهَا حُمْرُ النَّعَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء ارشاد فرماتے ہیں جس رات میں بیمار ہوتا ہوں تو مجھے سرخ اونٹ (ملنے) جتنی خوشی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11133، ترقيم محمد عوامة 10927)
حدیث نمبر: 10928 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " إذَا مَرِضَ الرَّجُلُ عَلَى عَمَلٍ صَالِحٍ، جَرَى لَهُ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی نیک عمل پر بیمار ہوتا ہے تو اس کو اس عمل کا اجر ملتا ہے جو وہ تندرستی میں کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11134، ترقيم محمد عوامة 10928)
حدیث نمبر: 10929 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " إذَا مَرِضَ الرَّجَلُ رُفِعَ لَهُ كُلَّ يَوْمٍ مَا كَانَ يَعْمَلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی بیمار ہوتا ہے تو اس کے وہی اعمال اللہ کے ہاں بلند کیے جاتے ہیں جو وہ تندرستی میں کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11135، ترقيم محمد عوامة 10929)
حدیث نمبر: 10930 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: " إذَا مَرِضَ الْعَبْدُ كُتِبَ لَهُ أَحْسَنُ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بن یسار سے مروی ہے کہ جب کوئی بندہ بیمار ہوتا ہے تو اس کیلئے اس سے اچھا عمل لکھا جاتا ہے جو وہ تندرستی میں کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11136، ترقيم محمد عوامة 10930)
حدیث نمبر: 10931 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجِ عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ: " إذَا لَمْ يَمْرَضِ الْجَسَدُ أَشِرَ، وَلَا خَيْرَ فِي جَسَدِ مَا يَشَرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین فرماتے ہیں کہ جب جسم بیمار نہ ہو تو وہ نعمت کی ناشکری کرتا ہے اور اس جسم میں کوئی خیر نہیں ہے جو ناشکری کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11137، ترقيم محمد عوامة 10931)
حدیث نمبر: 10932 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا شِيكَ امْرُؤٌ بِشَوْكَةٍ فَمَا فَوْقَهَا إلَّا حَطَّ اللَّهُ بِهَا عَنْهُ خَطَايَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ کسی عورت کو کوئی کانٹا نہیں چبھتا مگر اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو ختم فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11138، ترقيم محمد عوامة 10932)
حدیث نمبر: 10933 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَاصِمٍ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: أَيُّ النَّاسِ أَشَدُّ بَلَاءً؟ قَالَ:" الْأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الْأَمْثَلُ مِنَ النَّاسِ، وَمَا يَزَالُ الْبَلَاءُ بِالْعَبْدِ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ وَمَا عَلَيْهِ مِنْ خَطِيئَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! لوگوں میں سے سب سے زیادہ تکالیف کس پر آتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انبیاء کرام پر، پھر ان لوگوں پر جو ان کے مثل ہیں اور بندہ پر مسلسل مصائب آتے ہں ا یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11139، ترقيم محمد عوامة 10933)
حدیث نمبر: 10934 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُمَيْرَةَ عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " وَدَّ أَهْلُ الْبَلَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنَّ لُحُومَهُمْ كَانَتْ فِي الدُّنْيَا تُقْرَضُ بِالْمَقَارِيضِ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11140، ترقيم محمد عوامة 10934)
حدیث نمبر: 10935 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " يُكْتَبُ مِنَ الْمَرِيضِ كُلُّ شَيْءٍ حَتَّى أَنِينُهُ فِي مَرَضِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مریض کی ہر چیز (نامہ اعمال میں) لکھی جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ مرض میں اس کے کر اہنے کی آواز کو بھی لکھا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11141، ترقيم محمد عوامة 10935)
حدیث نمبر: 10936 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبُو رَبِيعَةَ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: نَا أَبُو رَبِيعَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: إنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إذَا ابْتَلَى اللَّهُ الْمُسْلِمَ بِبَلَاءٍ فِي جَسَدِهِ قَالَ لِلْمَلَكِ:" اكْتُبْ لَهُ صَالِحَ عَمَلِهِ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ، وَإِنْ شَفَاهُ غَسَلَهُ وَطَهَّرَهُ، وَإِنْ قَبَضَهُ غَفَرَ لَهُ وَرَحِمَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ جب مسلمان کے جسم کو تکلیف (اور آزمائش) میں مبتلا فرماتا ہے تو فرشتہ کو حکم دیتا ہے کہ اس کیلئے نیک عمل لکھ دو جو یہ تندرستی کی حالت میں کرتا تھا، پھر اگر اللہ اس کو شفا عطا کرتا ہے تو اس کو گناہوں سے پاک صاف کردیتا ہے اور اگر اللہ اس کی روح قبض کرلیتا ہے تو اس کے ساتھ رحمت اور مغفرت والا معاملہ فرماتا ہے اور اگر اسکی روح قبض ہوگئی تو اللہ اس کے گناہ معاف کر کے اس پر رحم فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11142، ترقيم محمد عوامة 10936)