☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
’’بعض حضرات فرماتے ہیں کہ یتیم جب تک بالغ نہ ہو جائے اس کے مال پر زکاۃ نہیں ہے‘‘
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← ’’بعض حضرات فرماتے ہیں کہ یتیم جب تک بالغ نہ ہو جائے اس کے مال پر زکاۃ نہیں ہے‘‘
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 10221 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " أَحْصِ مَا يَجِبُ فِي مَالِ الْيَتِيمِ مِنَ الزَّكَاةِ فَإِذَا بَلَغَ وَأَوْنَسَ مِنْهُ رُشْدًا فَأَعْلِمْهُ إلَيْهِ فَإِنْ شَاءَ زَكَّاهُ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یتیم کے مال پر جو زکوٰۃ واجب ہے اس کا حساب لگاتے رہو پھر جب وہ بالغ ہوجائے اور سن بلوغ کو پہنچ جائے تو اسکو بتادو اگر وہ چاہے تو زکوٰۃ ادا کر دے اور اگر چاہے تو نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10405، ترقيم محمد عوامة 10221)
حدیث نمبر: 10222 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَيْسَ فِي مَالِ الْيَتِيمِ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یتیم جب تک بالغ نہ ہوجائے اس کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10406، ترقيم محمد عوامة 10222)
حدیث نمبر: 10223 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10407، ترقيم محمد عوامة 10223)
حدیث نمبر: 10224 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَيْسَ فِي مَالِ الْيَتِيمِ زَكَاةٌ حَتَّى يَحْتَلِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ یتیم جب تک بالغ نہ ہوجائے اس کے مال پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10408، ترقيم محمد عوامة 10224)
حدیث نمبر: 10225 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ،" أَنَّهُ كَانَ عندَهُ مَالٌ لِبَنِي أَخٍ لَهُ أَيْتَامٍ فَلَا يُزَكِّيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن کے پاس بھائی کی یتیم اولاد کا مال تھا لیکن وہ اس پر زکوٰۃ نہیں نکالا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10409، ترقيم محمد عوامة 10225)
حدیث نمبر: 10226 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ عَنْ شُرَيْحٍ فِي مَالِ الْيَتِيمِ قَالَ: أَوْشَكَ إِذَا أَخَذْتَ مِنْهُ الذَّوْدَ وَالذَّوْدَيْنِ لا يَبْقَى مِنْهُ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ یتیم کے مال کے بارے میں کہ لازمی بات ہے کہ جب تو تھوڑی چیز نکالتا رہے گا تو اس کے پاس کچھ نہ بچے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10410، ترقيم محمد عوامة 10226)
حدیث نمبر: 10227 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " لَيْسَ فِي مَالِ الْيَتِيمِ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ یتیم کے مال پر (بلوغت سے پہلے) زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10411، ترقيم محمد عوامة 10227)
حدیث نمبر: 10228 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ مَالِ الْيَتِيمِ فِيهِ زَكَاةٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَوْ كَانَ عندِي مَا زَكَّيْتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے یتیم کے مال کے بارے میں دریافت کیا کہ کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ آپ نے فرمایا کہ جی ہاں۔ اگر وہ میرے پاس ہوتا تو میں اس کی زکوٰۃ نہ دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10412]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10412، ترقيم محمد عوامة 10228)
حدیث نمبر: 10229 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ، سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ: " أَحْصِهِ فَإِذَا عَلِمْتَ فَزَكِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ (یتیم کا مال) شمار کرتے رہو۔ جب آپکو معلوم ہوجائے (کہ زکوٰۃ کو پہنچ گیا ہے) تو زکوٰۃ ادا کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10413]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10413، ترقيم محمد عوامة 10229)
حدیث نمبر: 10230 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُؤْخَذُ مِنَ النَّخْلِ وَالْمَاشِيَةِ، فَأَمَّا الْمَالُ فَحَتَّى يَحْتَلِمَ، يَعني مَالَ الْيَتِيمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کھجور کے درخت اور جانوروں پر زکوٰۃ لی جائے گی باقی رہا یتیم کا مال تو اس پر تب تک زکوٰۃ نہیں ہے جب تک وہ بالغ نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10414]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10414، ترقيم محمد عوامة 10230)
حدیث نمبر: 10231 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، أَنَّ أَبَا وَائِلٍ، كَانَ يَقُولُ: " كَانَ فِي حِجْرِي يَتِيمٌ لَهُ ثَمَانِيَةُ آلَافٍ فَلَمْ أُزَكِّهَا حَتَّى لَمَّا بَلَغَ دَفَعْتهَا إلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم سے مروی ہے کہ حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ میری پرورش میں ایک یتیم تھا اس کی ملکیت میں آٹھ ہزار (درھم یا دینار) تھے میں نے اس کی زکوٰۃ نہ دی یہاں تک کہ وہ بالغ ہوگیا تو میں نے مال اسکو واپس کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10415، ترقيم محمد عوامة 10231)
حدیث نمبر: 10232 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ:" كَانَ عندَ ابْنِ عُمَرَ مَالُ يَتِيمٍ فَاسْتَسْلَفَ مَالَهُ حَتَّى لَا يُؤَدِّيَ زَكَاتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن السائب سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس یتیم کا مال تھا، بطور ادھار وہ مال دے دیا تاکہ اس کی زکوٰۃ ادا نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10416، ترقيم محمد عوامة 10232)