☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ہیرے اور زمرد کی زکوٰۃ کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← ہیرے اور زمرد کی زکوٰۃ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 10162 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " لَيْسَ فِي حَجَرِ اللُّؤْلُؤِ وَلَا حَجَرِ الزُّمُرُّدِ زَكَاةٌ إلَّا أَنْ يَكُونَا لِتِجَارَةٍ، فَإِنْ كَانَا لِتِجَارَةٍ فَفِيهِمَا زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ہیرے اور زمرد کے پتھر میں زکوٰۃ نہیں ہے، ہاں اگر تجارت کے لئے ہوں تو پھر ان پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10341، ترقيم محمد عوامة 10162)
حدیث نمبر: 10163 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَيْسَ فِي الْخَرَزِ وَاللُّؤْلُؤِ زَكَاةٌ إلَّا أَنْ يَكُونَا لِتِجَارَةٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ نگینہ اور ہیرے پر زکوٰۃ نہیں ہے مگر یہ کہ وہ تجارت کیلئے ہوں (تو پھر زکوٰۃ ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10342، ترقيم محمد عوامة 10163)
حدیث نمبر: 10164 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10343، ترقيم محمد عوامة 10164)
حدیث نمبر: 10165 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَيْسَ فِي الْخَرَزِ زَكَاةٌ إلَّا لِتِجَارَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ نگینہ اور ہیرے پر زکوٰۃ نہیں ہے مگر یہ کہ وہ تجارت کیلئے ہوں (تو پھر زکوٰۃ ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10344، ترقيم محمد عوامة 10165)
حدیث نمبر: 10166 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَالزُّهْرِيِّ , وَمَكْحُولٍ، قَالُوا: " لَيْسَ فِي الْجَوْهَرِ شَيْءٌ إلَّا أَنْ يَكُونَ لِتِجَارَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج، حضرت عطاء، حضرت زہری اور حضرت مکحول یہ سب حضرات فرماتے ہیں کہ جواہر پر زکوٰۃ نہیں ہے جب تک کہ وہ تجارت کیلئے نہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10345، ترقيم محمد عوامة 10166)
حدیث نمبر: 10167 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّهُ كَانَ: " لَا يَرَى فِي الْحُلِيِّ زَكَاةً إلَّا فِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَا يَرَاهُ فِي الْجَوْهَرِ وَاللُّؤْلُؤِ وَهَذَا النَّحْوِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ سے مروی ہے کہ حضرت حکم زیور پر زکوٰۃ کو واجب نہیں سمجھتے تھے سوائے سونے اور چاندی کے، اور اس طرح جواہر اور ہیرے پر بھی زکوٰۃ کو واجب نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10346، ترقيم محمد عوامة 10167)
حدیث نمبر: 10168 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كُلُّ شَيْءٍ أُرِيدَ بِهِ التِّجَارَةُ فَفِيهِ الزَّكَاةُ، وَإِنْ كَانَ لَبِنٌ أَوْ طِينٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو تجارت کیلئے ہو اس پر زکوٰۃ ہے خواہ وہ دودھ اور مٹی کا گارا ہی کیوں نہ ہو۔ اور فرماتے ہیں کہ حضرت حکم کی بھی یہی رائے تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10347، ترقيم محمد عوامة 10168)
حدیث نمبر: 10169 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " لَيْسَ فِي الْجَوْهَرِ زَكَاةٌ إلَّا أَنْ يُشْتَرَى لِتِجَارَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد ارشاد فرماتے ہیں کہ جواہر میں زکوٰۃ نہیں ہے مگر یہ کہ وہ تجارت کیلئے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10349، ترقيم محمد عوامة 10169)
حدیث نمبر: 10170 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ لِي عَطَاءٌ: " لَا صَدَقَةَ فِي اللُّؤْلُؤِ وَلَا زَبَرْجَدٍ وَلَا يَاقُوتٍ وَلَا فُصُوصٍ وَلَا عَرْضٍ وَلَا شَيْءٍ لَا يُدَارُ، وَإِنْ كَانَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ يُدَارُ فَفِيهِ الصَّدَقَةُ فِي ثَمَنِهِ حِينَ يُبَاعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت عطاء نے فرمایا کہ ہیرے، زبرجد (قیمتی پتھر) یاقوت، نگینہ اور سامان اور ہر وہ چیز جو گھومتی نہ ہو (تجارت میں) ان پر زکوٰۃ نہیں ہے اور جو چیز تجارت کیلئے ہو تو اسکو فروخت کرنے کے بعد اس کے ثمن پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10350، ترقيم محمد عوامة 10170)
حدیث نمبر: 10171 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ أُسَامَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنِ اللُّؤْلُؤِ وَهَلْ فِيهِ زَكَاةٌ أَمْ لَا؟ فَقَالَ:" مَا كَانَ مِنْهُ يُلْبَسُ كَالْحُلِيِّ لَيْسَ لِتِجَارَةٍ فَلَا زَكَاةَ فِيهِ، وَمَا كَانَ مِنْ ذَلِكَ لِلتِّجَارَةِ فَفِيهِ الزَّكَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے ہیرے کی زکوٰۃ کے بارے میں دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ جو پہنتے ہیں جیسے زیور وغیرہ اور وہ تجارت کیلئے نہ ہو ان پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ اور جو تجارت کیلئے ہو اس پر زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10351، ترقيم محمد عوامة 10171)
حدیث نمبر: 10172 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ فِي حَدِيثٍ ذَكَرَهُ: " كَأَنَّهُ يَرَى فِيهِ الزَّكَاةَ" يَعني اللُّؤْلُؤَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الملیح ہیرے پر زکوٰۃ کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10352، ترقيم محمد عوامة 10172)