☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في اليوم الذي يشك فيه (يصام)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← ما قالوا في اليوم الذي يشك فيه (يصام)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 20
حديث رقم: 9582 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٌّ ، وَعُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ:" كَانَ عَلِيٌّ وَعُمَرُ يَنْهَيَانِ عَنْ صَوْمِ يَوْمٍ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر اس دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا کرتے تھے جس کے بارے میں شک ہو کہ وہ رمضان کا دن ہے یا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9742، ترقيم محمد عوامة 9582)
حديث رقم: 9583 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الضَّرِيسِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَأَنْ أُفْطِرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ، ثُمَّ أَقْضِيَهُ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَزِيدَ فِيهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں رمضان کا کوئی روزہ چھوڑ کر اسے بعد میں قضا کروں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں رمضان میں اس دن کا اضافہ کروں جو اس میں نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9743، ترقيم محمد عوامة 9583)
حديث رقم: 9584 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ حَكِيمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ : " لَوْ صُمْتُ السَّنَةَ كُلَّهَا لَأَفْطَرْتُ الْيَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ اگر میں پورا سال بھی روزہ رکھوں تو اس دن روزہ نہیں رکھوں گا جس کے بارے میں مجھے شک ہو کہ یہ رمضان کا روزہ ہے یا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9744، ترقيم محمد عوامة 9584)
حديث رقم: 9585 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ: " لَوْ صُمْتُ السَّنَةَ كُلَّهَا مَا صُمْتُ الْيَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک بن قیس فرماتے ہیں کہ اگر میں پورا سال بھی روزہ رکھوں تو اس دن روزہ نہیں رکھوں گا جس کے بارے میں مجھے شک ہو کہ یہ رمضان کا روزہ ہے یا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9745، ترقيم محمد عوامة 9585)
حديث رقم: 9586 مصنف ابن أبي شيبة
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مَوْلَاةٍ لِسَلَمَةَ بِنْتِ حُذَيْفَةَ، عَنْ بِنْتِ حُذَيْفَةَ قَالَتْ:" كَانَ حُذَيْفَةُ يَنْهَى عَنْ صَوْمِ يَوْمٍ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بنت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ یوم شک کے روزے سے منع فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9746، ترقيم محمد عوامة 9586)
حديث رقم: 9587 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مَهْدِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: أَصْبَحْنَا يَوْمًا بِالْبَصْرَةِ وَلَسْنَا نَدْرِي عَلَى مَا نَحْنُ فِيهِ مِنْ صَوْمِنَا فِي الْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ , فَأَتَيْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَإِذَا هُوَ قَدْ أَخَذَ حَدِيدَةً كَانَ يَأْخُذُهَا قَبْلَ أَنْ يَغْدُوَ، ثُمَّ غَدَا"، ثُمَّ أَتَيْتُ أَبَا السَّوَّارِ الْعَتَكِيَّ فَدَعَا بِغَدَائِهِ، ثُمَّ تَغَدَّى ثُمَّ أَتَيْتُ مُسْلِمَ بْنَ يَسَارٍ فَوَجَدْتُهُ مُفْطِرًا
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ ہم مدینہ میں تھے اور ہمیں ٣٠ شعبان کے دن اس یوم شک کا سامنا کرنا پڑا جس کے بارے میں یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا تھا کہ اس دن روزہ ہے یا نہیں ہے۔ چناچہ ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ خزیرہ نامی ایک کھانا جو دوپہر کے کھانے سے پہلے کھایا کرتے تھے وہ کھا رہے تھے۔ پھر وہاں موجود سب لوگوں نے کھانا کھایا۔ پھر میں ابو سوار عدوی کے پاس آیا انہوں نے بھی اپنا کھانا منگوا کرکھایا۔ پھر میں حضرت مسلم بن یسار کے پاس آیا تو میں نے دیکھا کہ ان کا بھی روزہ نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9747، ترقيم محمد عوامة 9587)
حديث رقم: 9588 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَالشَّعْبِيِّ، أنهما قَالَا: " لَا تَصُمْ إلَّا مَعَ جَمَاعَةِ النَّاسِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ لوگوں کی جماعت کے ساتھ ہی روزہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9748، ترقيم محمد عوامة 9588)
حديث رقم: 9589 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " مَا مِنْ يَوْمٍ أَصُومُهُ أَبْغَضُ إلَيَّ مِنْ يَوْمٍ يَخْتَلِفُ النَّاسُ فِيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جتنا مجھے اس دن روزہ رکھنا ناپسند ہے جس دن کے بارے میں شک ہو اتنا مجھے کسی اور دن میں روزہ رکھنا ناپسند نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9749، ترقيم محمد عوامة 9589)
حديث رقم: 9590 مصنف ابن أبي شيبة
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْهُمْ يُقَالَ لَهَا حَفْصَةُ، عَنْ بِنْتٍ أَوْ أُخْتٍ لحذيفة، قَالَتْ:" كَانَ حُذَيْفَةُ يَنْهَى عَنْ صَوْمِ يَوْمٍ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حفصہ بنت حذیفہ رضی اللہ عنہ یا حضرت حفصہ اخت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ یوم شک میں روزہ رکھنے سے منع فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9750، ترقيم محمد عوامة 9590)
حديث رقم: 9591 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْعَيْزَارِ، قَالَ: أَتَيْتُ إبْرَاهِيمَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ , فقَالَ:" لَعَلَّكَ صَائِمٌ، لَا تَصُمْ إلَّا مَعَ الْجَمَاعَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عیزارکہتے ہیں کہ میں یوم شک کو حضرت ابراہیم کے پاس گیا انہوں نے فرمایا کہ شاید تمہارا روزہ ہے۔ جماعت کے ساتھ روزہ رکھاکرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9751، ترقيم محمد عوامة 9591)
حديث رقم: 9592 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلْقَاسِمِ أَتَكْرَهُ صَوْمَ آخِرِ يَوْمٍ مِنْ شَعْبَانَ الَّذِي يَلِي رَمَضَانَ؟ قَالَ:" لَا إلَّا أَنْ يُغَمَّ الْهِلَالُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت داود بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے کہا کہ کیا آپ شعبان کے آخری دن جو رمضان کے ساتھ ملا ہو اس دن روزہ رکھنے کو ناپسند قرار دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں، البتہ اگر چاند بادلوں میں چھپا ہو تو پھر ٹھیک نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9752، ترقيم محمد عوامة 9592)
حديث رقم: 9593 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ يَصُومُهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ نِصْفِ النَّهَارِ لِشَهَادَةِ شَاهِدٍ أَوْ مَجِيءِ غَائِبٍ فَإِنْ جَاءَ وَإِلَّا أَفْطَرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن کسی گواہ یا آنے والے کے انتظار میں ٣٠ شعبان کو نصفِ نہار تک روزہ رکھتے اگر کوئی نہ آتا تو روزہ توڑ دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9753، ترقيم محمد عوامة 9593)
حديث رقم: 9594 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي مُعَلَّى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَصُومَ الْيَوْمَ الَّذِي يُخْتَلَفُ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر یوم شک میں روزہ رکھنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9754، ترقيم محمد عوامة 9594)
حديث رقم: 9595 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَمِّيُّ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ مَنْصُورٍ:" أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ وَنَاسًا مَعَهُ أَتَوْهُمْ بِمَسْلُوخَةٍ مَشْوِيَّةٍ فِي الْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ أَنَّهُ مِنْ رَمَضَانَ أَوْ لَيْسَ مِنْ رَمَضَانَ فَاجْتَمَعُوا وَاعْتَزَلَهُمْ رَجُلٌ، فقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: تَعَالَ فَكُلْ، قَالَ: فَإِنِّي صَائِمٌ، فقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: إنْ كُنْتَ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَتَعَالَ فَكُلْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربعی فرماتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر اور ان کے ساتھ موجود لوگوں کے پاس یوم شک میں بھنا ہوا گوشت لایا گیا۔ سب لوگ اس کے گرد جمع ہوگئے لیکن ایک آدمی الگ ہوکر بیٹھ گیا۔ حضرت عمار نے اس سے کہا کہ آؤ اور کھاؤ۔ اس نے کہا کہ میرا روزہ ہے۔ حضرت عمار نے اس سے فرمایا کہ اگر تم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو آکر کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9755، ترقيم محمد عوامة 9595)
حديث رقم: 9596 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " مَنْ صَامَ الْيَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ فَقَدْ عَصَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جس نے یوم شک میں روزہ رکھا اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9756، ترقيم محمد عوامة 9596)
حديث رقم: 9597 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " مَا مِنْ يَوْمٍ أَبْغَضُ إلَيَّ أَنْ أَصُومَهُ مِنَ الْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مجھے یوم شک سے زیادہ کسی دن روزہ رکھنا ناپسندیدہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9757، ترقيم محمد عوامة 9597)
حديث رقم: 9598 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ فِي الْيَوْمِ الَّذِي يَقُولُ النَّاسُ: إنَّهُ مِنْ رَمَضَانَ، فقَالَ:" لَا تَصُومَنَّ إلَّا مَعَ الْإِمَامِ فَإِنَّمَا كَانَتْ أَوَّلُ الْفُرْقَةِ فِي مثل هَذَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے یوم شک میں روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ صرف اس دن روزہ رکھو جس دن کے بارے میں سب لوگ کہیں کہ یہ رمضان کا دن ہے۔ کیونکہ اختلافات کی بنیاد ایسے مسائل سے پڑتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9758، ترقيم محمد عوامة 9598)
حديث رقم: 9599 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ قَالَ: " مَا مِنْ يَوْمٍ أَبْغَضُ إلَيَّ أَنْ أَصُومَهُ مِنَ الْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مجھے یوم شک سے زیادہ کسی دن روزہ رکھنا ناپسندیدہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9759، ترقيم محمد عوامة 9599)
حديث رقم: 9600 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لِيَتَّقِ أَحَدُكُمْ أَنْ يَصُومَ يَوْمًا مِنْ شَعْبَانَ أَوْ يُفْطِرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ فَإِنْ تَقَدَّمَ قَبْلَ النَّاسِ فَلْيُفْطِرْ إذَا أَفْطَرَ النَّاسُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اس بات سے اجتناب کرو کہ تم شعبان کے کسی دن رمضان سمجھ کر روزہ رکھو اور رمضان کے کسی دن کا روزہ چھوڑ دو۔ اگر لوگوں سے پہلے روزے شروع بھی کردیئے تو عید لوگوں کے ساتھ ہی مناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9760، ترقيم محمد عوامة 9600)
حديث رقم: 9601 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ أَنَّهُ كَانَ " يَصُومُ يَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان یوم شک کو روزہ رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9761، ترقيم محمد عوامة 9601)