☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في المباشرة للصائم
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← ما ذكر في المباشرة للصائم
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 9521 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، وَالْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، وَالْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَلَكِنَّهُ كَانَ أَمْلَكَكُمْ لِإِرْبِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ معانقہ کیا کرتے تھے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے جذبات پر تم سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9680، ترقيم محمد عوامة 9521)
حديث رقم: 9522 مصنف ابن أبي شيبة
لِسَعْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ سَالِمٍ الْأَوْسِيِّ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِسَعْدٍ : يَا أَبَا إِسْحَاقَ , أَتُبَاشِرُ وَأَنْتَ صَائِمٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَآخُذُ بِجَهَازِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سالم اوسی کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعد سے سوال کیا کہ اے ابو اسحاق! کیا آپ روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے معانقہ کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں اور میں اس کی حیاء کی جگہ کو بھی ہاتھ لگاتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9681، ترقيم محمد عوامة 9522)
حديث رقم: 9523 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، وَوَكِيعٌ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" كَانَ يُبَاشِرُ امْرَأَتَهُ بِنِصْفِ النَّهَارِ وَهُوَ صَائِمٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود روزہ کی حالت میں نصفِ نہا ر کے وقت اپنی بیوی سے معانقہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9682، ترقيم محمد عوامة 9523)
حديث رقم: 9524 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ أَعْرَابِيٌّ أَتَاهُ فَسَأَلَهُ:" فَرَخَّصَ لَهُ فِي الْقُبْلَةِ، وَالْمُبَاشَرَةِ، وَوَضْعِ الْيَدِ مَا لَمْ تَعْدُ إلَى غَيْرِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور اس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے بوسے، معانقہ اور ہاتھ سے چھونے کی اجازت دے دی۔ بشرطیکہ اس سے آگے نہ بڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9683، ترقيم محمد عوامة 9524)
حديث رقم: 9525 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي مَكِينٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَا بَأْسَ لِلشَّيْخِ أَنْ يُبَاشِرَ يَعْنِي وَهُوَ صَائِمٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بوڑھے کے لئے روزے کی حالت میں بیوی سے معانقہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9684، ترقيم محمد عوامة 9525)
حديث رقم: 9526 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ عِكْرِمَةَ، وَالشَّعْبِيَّ:" عَنِ الْمُبَاشَرَةِ فَرَخَّصَا فِيهَا , وَسَأَلْتُ ابْنَ مُغَفَّلٍ: فَكَرِهَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ اور حضرت شعبی سے روزے کی حالت میں بیوی سے معانقہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس کی رخصت دی۔ حضرت ابن مغفل سے سوال کیا تو انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9685، ترقيم محمد عوامة 9526)
حديث رقم: 9527 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ وَبَرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " أُبَاشِرُ امْرَأَتِي وَأَنَا صَائِمٌ؟، فقَالَ لَا، ثُمَّ جَاءَهُ آخَرُ، فقَالَ: أُبَاشِرُ امْرَأَتِي وَأَنَا صَائِمٌ؟ قَالَ: نَعَمْ , فَقِيلَ لَهُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ قُلْتَ لِهَذَا: نَعَمْ وَقُلْتَ لِهَذَا لَا؟، فقَالَ: إنَّ هَذَا شَيْخٌ وَهَذَا شَابٌّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت وبرہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ کیا میں روزہ کی حالت میں اپنی بیوی سے معانقہ وغیرہ کرسکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ ایک دوسر ا آدمی آیا اور اس نے بھی یہی سوال کیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ہاں کرسکتے ہو۔ لوگوں نے آپ سے پوچھا کہ آپ نے ایک آدمی کو اجازت دی اور ایک کو منع کیا اس کی کیا وجہ ہے؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ایک جوان اور دوسرا بوڑھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9686، ترقيم محمد عوامة 9527)
حديث رقم: 9528 مصنف ابن أبي شيبة
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ الْمُبَاشَرَةُ، قَالَ:" أَعِفُّوا صَوْمَكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روزے کی حالت میں معانقہ وغیرہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اپنے روزے کو پاکیزہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9687، ترقيم محمد عوامة 9528)
حديث رقم: 9529 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ الْقُبْلَةَ وَالْمُبَاشَرَةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روزے کی حالت میں بوسے اور معانقہ وغیرہ کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9688، ترقيم محمد عوامة 9529)
حديث رقم: 9530 مصنف ابن أبي شيبة
حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ سَبْرَةَ بْنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ نَجَبَةَ الْفَزَارِيِّ، عَنْ عَمَّتِهِ حُمَانَةَ بِنْتِ الْمُسَيِّبِ , وَكَانَتْ عِنْدَ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ :" فَكَانَ إذَا صَلَّى الْفَجْرَ فِي رَمَضَانَ دَخَلَ مَعَهَا فِي لِحَافِهَا فَيُوَلِّيهَا ظَهْرَهُ يَسْتَدْفِئُ بِقُرْبِهَا وَلَا يُقْبِلُ عَلَيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جمانہ بنت مسیب جو کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں فرماتی ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ رمضان میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد ایک لحاف میں ان کے ساتھ لیٹتے اور ان کی طرف کمر کردیتے۔ تاکہ ان سے گرمی حاصل کرسکیں اور ان کی طرف رخ نہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9689، ترقيم محمد عوامة 9530)