☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره أن يصوم يوما يوقته أو شهرا يوقته أو يقوم ليلة يوقتها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصيام← من كره أن يصوم يوما يوقته أو شهرا يوقته أو يقوم ليلة يوقتها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 9343 مصنف ابن أبي شيبة
عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُرِّ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنِ ، قَالَ: " لَا تَصُمْ يَوْمًا تَجْعَلُ صَوْمَهُ عَلَيْكَ حَتْمًا لَيْسَ مِنْ رَمَضَانَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رمضان کے علاوہ کوئی ایسا دن مقرر نہ کرو جس دن روزہ رکھنا ضروری سمجھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9499، ترقيم محمد عوامة 9343)
حديث رقم: 9344 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَنْهَى عَنْ إفْرَادِ الْيَوْمِ كُلَّ مَا مَرَّ بِالْإِنْسَانِ، وَعَنْ صِيَامِ الْأَيَّامِ الْمَعْلُومَةِ وَكَانَ يَنْهَى عَنْ صِيَامِ الْأَشْهُرِ لَا يَخْطَأْنَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کسی دن کو کوئی خصوصی امتیاز دینے، یا مخصوص دنوں میں روزہ رکھنے یا مخصوص مہینوں میں اس طرح روزہ رکھنے کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ اسے کبھی نہ چھوڑا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9500، ترقيم محمد عوامة 9344)
حديث رقم: 9345 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَفْرِضُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ شَيْئًا لَمْ يُفْتَرَضْ عَلَيْهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ اپنے اوپر اس چیز کو فرض کرلیں تو جوان پر اللہ کی طرف سے فرض نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9501، ترقيم محمد عوامة 9345)
حديث رقم: 9346 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " لَا تَخُصُّوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِصَوْمٍ بَيْنَ الْأَيَّامِ وَلَا لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ بِقِيَامٍ بَيْنَ اللَّيَالِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ روزہ کے لئے جمعہ کے دن کو اور عبادت کے لئے جمعہ کی رات کو خاص نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9502، ترقيم محمد عوامة 9346)
حديث رقم: 9347 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَتَحَرَّى شَهْرًا أَوْ يَوْمًا يَصُومُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاوس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ روزے کے لئے کسی دن یا مہینے کا خیال رکھا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9503، ترقيم محمد عوامة 9347)
حديث رقم: 9348 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَخُصُّوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاللَّيْلَةَ كَذَلِكَ بِالصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلا ف اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ جمعہ کے دن کو روزے اور رات کو عبادت کے لئے خاص کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9504، ترقيم محمد عوامة 9348)
حديث رقم: 9349 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر اور حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ کسی دن کو مقرر کرکے اس میں روزہ رکھاجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9505، ترقيم محمد عوامة 9349)
حديث رقم: 9350 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا تَصُومُوا شَهْرًا كُلَّهُ تُضَاهُونَ بِهِ شَهْرَ رَمَضَانَ، وَلَا تَصُومُوا يَوْمًا وَاحِدًا مِنَ الْجُمُعَةِ فَتَتَّخِذُونَهُ عِيدًا إلَّا أَنْ تَصُومُوا قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ يَوْمًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کسی مہینے کو رمضان سے تشبیہ دے کر اس پورے مہینے میں روزے نہ رکھو، صرف جمعہ کے دن بھی روزہ نہ رکھو کہ کہیں تم اسے عید کا دن بنا لو، بلکہ اگر جمعہ کو روزہ رکھنا ہو تو ایک دن پہلے یا ایک دن بعد میں بھی روزہ رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9507، ترقيم محمد عوامة 9350)