☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من (كان) يستحب تأخير السحور
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← من (كان) يستحب تأخير السحور
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 18
Hadith No.: 9016 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ فَكُلُوا، وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بلال رات کو اذان دے دیتے ہیں تم ان کی اذان کے بعد کھاتے پیتے رہا کرو۔ جب ابن ام مکتوم اذان دیں تو اس وقت کھانا پینا بند کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9168، ترقيم محمد عوامة 9016)
Hadith No.: 9017 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، التَّيْمِيِّ ، أَبِي عُثْمَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ أَذَانُ بِلَالٍ مِنْ سَحُورِهِ فَإِنَّهُ يُنَادِي أَوْ يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ فَيُنَبِّهُ نَائِمَكُمْ وَيَرْجِعُ قَائِمُكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بلال کی اذان تمہیں سحری کھانے سے نہ روک دے۔ کیونکہ وہ تو رات ہی میں اذان دے دیتے ہیں تاکہ سویا ہوا جاگ جائے اور رات کا قیام کرنے والا واپس چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9169، ترقيم محمد عوامة 9017)
Hadith No.: 9018 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت بلال رات کو اذان دے دیا کرتے تھے۔ اس پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دے دیں اس وقت تک کھاتے پیتے رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9170، ترقيم محمد عوامة 9018)
Hadith No.: 9019 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: ثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَمْنَعَنَّكُمْ أَذَانُ بِلَالٍ مِنْ سُحُورِكُمْ فَإِنَّ فِي بَصَرِهِ شَيْئًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بلال کی اذان تمہیں سحری سے نہ روک دے کیونکہ ان کی بینائی کمزور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9172، ترقيم محمد عوامة 9019)
Hadith No.: 9020 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، أَبِي هِلَالٍ ، سَوَادَةُ بْنُ حَنْظَلَةَ الْهِلَالِيُّ ، سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ ، قَالَ: ثَنَا سَوَادَةُ بْنُ حَنْظَلَةَ الْهِلَالِيُّ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَمْنَعَنَّكُمْ مِنَ السُّحُورِ أَذَانُ بِلَالٍ، وَلَا الصُّبْحُ الْمُسْتَطِيلُ وَلَكِنِ الصُّبْحُ الْمُسْتَطِيرُ فِي الْأُفُقِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بلال کی اذان اور طول کی صورت میں پھیلنے والی صبح تمہیں سحری سے نہ روکے، البتہ جب صبح افق سے چوڑائی میں ظاہر ہو تو کھانا پینا چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9173، ترقيم محمد عوامة 9020)
Hadith No.: 9021 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، هِشَامٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: " تَسَحَّرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قُمْنَا إلَى الصَّلَاةِ"، قُلْنَا: كَمْ كَانَ بَيْنَهُمَا، قَالَ:" قِرَاءَةُ خَمْسِينَ آيَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سحری کھائی پھر ہم نماز کے لئے اٹھے۔ ان سے پوچھا گیا سحری اور نماز کے درمیان کتنا وقفہ تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ تقریباً پچاس آیات پڑھنے کے برابر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9174، ترقيم محمد عوامة 9021)
Hadith No.: 9022 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ الْأَشْجَعِيِّ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، فقَالَ: " قُمْ فَاسْتُرْنِي مِنَ الْفَجْرِ، ثُمَّ أَكَلَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن عبید اشجعی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابوبکر کے ساتھ تھا۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ صبح کا خیال رکھنا۔ پھر انہوں نے سحری کا کھانا تناول فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9175، ترقيم محمد عوامة 9022)
Hadith No.: 9023 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، عَنْ أَبِي عَقِيلٍ، قَالَ: " تَسَحَّرْتُ مَعَ عَلِيٍّ، ثُمَّ أَمَرَ الْمُؤَذِّنَ أَنْ يُقِيمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عقیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ سحری کھائی، سحری کھانے کے بعد انہوں نے اپنے مؤذن کو اذان کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9176، ترقيم محمد عوامة 9023)
Hadith No.: 9024 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مَطَرٍ، قَالَ:" أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ فِي دَارِهِ فَأَخْرَجَ لَنَا فَضْلَ سُحُورِهِ فَتَسَحَّرْنَا مَعَهُ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَخَرَجْنَا فَصَلَّيْنَا مَعَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن مطر کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے گھر آیا، انہوں نے ہمارے لئے اپنی سحری کا بچا ہواکھانا رکھا۔ ہم نے ان کے ساتھ سحری کی، پھر نماز کھڑی ہوگئی اور ہم نے جاکران کے ساتھ نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9177، ترقيم محمد عوامة 9024)
Hadith No.: 9025 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَصْحَابُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ حُرَيْثٍ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْجَلَ النَّاسِ إفْطَارًا، وَأَبْطَأَهَمْ سُحُورًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن حریث کہتے ہیں کہ صحابہ کرام افطاری میں جلدی کرنے والے اور سحری میں تاخیر کرنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9178، ترقيم محمد عوامة 9025)
Hadith No.: 9026 Musannaf Ibn Abi Shaibah
, حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَاءِ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، يَقُولُ:" كَانُوا يَتَسَحَّرُونَ حِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ اسلاف آخری وقت میں سحری کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9179، ترقيم محمد عوامة 9026)
Hadith No.: 9027 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَارُونَ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، قَالَ: سَمِعْتُ إبْرَاهِيمَ، يَقُولُ: " مِنَ السُّنَّةِ تَأْخِيرُ السُّحُورِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سحری کو مؤخر کرنا سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9180، ترقيم محمد عوامة 9027)
Hadith No.: 9028 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الطُّفَيْلِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جُمَيْعٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الطُّفَيْلِ :" أَنَّهُ تَسَحَّرَ فِي أَهْلِهِ فِي الْجَبَّانَةِ، ثُمَّ جَاءَ إلَى حُذَيْفَةَ وَهُوَ فِي دَارِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، فَوَجَدَهُ: فَحَلَبَ لَهُ نَاقَةً فَنَاوَلَهُ، فقَالَ: إنِّي أُرِيدُ الصَّوْمَ، فقَالَ: وَأَنَا أُرِيدُ الصَّوْمَ فَشَرِبَ حُذَيْفَةُ وَأَخَذَ بِيَدِهِ فَدَفَعَ إلَى الْمَسْجِدِ حِينَ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو طفیل فرماتے ہیں کہ میں نے جبانہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ سحری کی، پھر میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ حارث بن ابی ربیعہ کے گھر تھے۔ اس وقت حارث بن ابی ربیعہ نے اپنی اونٹنی کا دودھ دوہا اور اسے پی لیا اور کہا کہ میں روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں بھی روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ پس حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بھی دودھ پیا۔ پھر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حارث کا ہاتھ پکڑا اور انہیں مسجدلے گئے جہاں نماز کھڑی ہوگئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9181، ترقيم محمد عوامة 9028)
Hadith No.: 9029 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ التَّيَمِيِّ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " يَكُونُ بَيْنَ سَحُورِ الرَّجُلِ وَبَيْنَ إقَامَةِ الْمُؤَذِّنِ قَدْرُ مَا يَقْرَأُ سُورَةَ يُوسُفَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ آدمی کی سحری اور مؤذن کی اقامت کے درمیان اتنا فاصلہ ہونا چاہئے جتنی دیر میں سورة یوسف کی تلاوت کی جاسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9182، ترقيم محمد عوامة 9029)
Hadith No.: 9030 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ التَّيَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" خَرَجْتُ مَعَ حُذَيْفَةَ إلَى الْمَدَائِنِ فِي رَمَضَانَ فَلَمَّا طَلَعَ الْفَجْرُ، قَالَ:" هَلْ كَانَ أَحَدٌ مِنْكُمْ آكِلًا أَوْ شَارِبًا قُلْنَا أَمَا رَجُلٌ يُرِيدُ الصَّوْمَ فَلَا، ثُمَّ سِرْنَا حَتَّى اسْتَبْطَأْنَاهُ فِي الصَّلَاةِ، ثُمَّ نزل فَصَلَّى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی کے والد کہتے ہیں کہ میں رمضان میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر پر نکلا، جب فجر طلوع ہوئی تو انہوں نے کہا کہ کیا تم میں سے کسی نے کچھ کھایا یاپیا ہے؟ ہم نے کہا کہ جو لوگ روزہ کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کچھ نہیں کھایا پیا۔ پھر ہم چلتے رہے یہاں تک کہ ہم نے انہیں نماز کا کہا اور وہ سواری سے اترے اور نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9183، ترقيم محمد عوامة 9030)
Hadith No.: 9031 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " مِنْ أَخْلَاقِ الْأَنْبِيَاءِ تَأْخِيرُ السُّحُورِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ سحری کو مؤخر کرنا انبیاء کے اخلاق میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9184، ترقيم محمد عوامة 9031)
Hadith No.: 9032 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ:" كَانَ حُذَيْفَةُ يُعَجِّلُ بَعْضَ سُحُورِهِ لِيُدْرِكَ الصَّلَاةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يُرْسِلُ إلَيْهِ فَيَأْكُلُ مَعَهُ حَتَّى يَخْرُجَا إلَى الصَّلَاةِ جَمِيعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جماعت کی نماز میں شریک ہونے کے لئے جلدی سحری کھالیتے تھے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کا علم ہوا تو آپ کسی کو بھیج کر انہیں بلا لیا کرتے تھے اور ان کے ساتھ سحری کھاتے تھے، پھر دونوں حضرات اکٹھے جماعت کے لئے جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9185، ترقيم محمد عوامة 9032)
Hadith No.: 9033 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَفَّانُ ، شُعْبَةُ ، خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَمَّتِي
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّتِي ، تَقُولُ: وَكَانَتْ حَجَّتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إنَّ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ يُنَادِي بِلَيْلٍ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ بِلَالٌ، وَإِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، قَالَتْ: وَكَانَ يَصْعَدُ هَذَا وَيَنْزِلُ هَذَا فَكُنَّا نَتَعَلَّقُ بِهِ فَنَقُولُ كَمَا أَنْتَ حَتَّى نَتَسَحَّرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خبیب بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی ایک پھوپھی جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا تھا سے فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ابن ام مکتوم رات کو اذان دے تو تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ بلال اذان دے دے۔ اگر بلال رات کو اذان دے دے تو تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دے دے۔ وہ فرماتی ہیں کہ ان دونوں مؤذنین میں سے ایک منارے پر چڑھتا تھا اور دوسرا اترتا تھا۔ ہم ان سے کہتے تھے کہ تم جو بھی کرو ہم سحری کھائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9186، ترقيم محمد عوامة 9033)