☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 25
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 8591 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُرَاقَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فِي غَزْوَةِ أَنْمَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبدا للہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غزوئہ انمار میں اپنی سواری پر نماز پڑھتے دیکھا اس وقت آپ کا رخ مشرق کی طرف تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8732، ترقيم محمد عوامة 8591)
حدیث نمبر: 8592 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَطِيَّةَ ، أَبِي سَعِيدٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَعَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ التَّطَوُّعَ فِي السَّفَرِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ، يُومِئُ إِيمَاءً، السُّجُودُ أَخْفَضُ مِنَ الرُّكُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو اور آپ رکوع سجدہ اشارے سے اس طرح فرماتے کہ سجدہ رکوع سے زیادہ جھکا ہوا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8733، ترقيم محمد عوامة 8592)
حدیث نمبر: 8593 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ الْمَازِنِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ الْمَازِنِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ إِلَى خَيْبَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ خیبر کی طرف جاتے ہوئے آپ اپنے حمار پر نماز پڑھ رہے تھے اور آپ کا رخ مشرق کی جانب تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8734، ترقيم محمد عوامة 8593)
حدیث نمبر: 8594 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ، قَالَ:" فَجِئْتُهُ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، وَالسُّجُودُ أَخْفَضُ مِنَ الرُّكُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا، جب میں آیا تو آپ اپنی سواری پر مشرق کی طرف رخ کئے نماز پڑھ رہے تھے اور آپ کا سجدہ آپ کے رکوع سے زیادہ جھکا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8735، ترقيم محمد عوامة 8594)
حدیث نمبر: 8595 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي السَّفَرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8736، ترقيم محمد عوامة 8595)
حدیث نمبر: 8596 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ:" كَانَ عَلِيٌّ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ، وَيَجْعَلُ السُّجُودَ دُونَ الرُّكُوعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔ وہ سجود کو رکوع سے زیادہ جھکا ہوا بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8737، ترقيم محمد عوامة 8596)
حدیث نمبر: 8597 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ:" أَنَّ أَبَا ذَرٍّ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ وَهُوَ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَهُوَ يَخْفِقُ بِرَأْسِهِ، فَقِيلَ لَهُ: كُنْتَ نَائِمًا؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ كُنْتُ أُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت ابو ذر سر کو جھکا کر مشرق کی طرف رخ کرکے اپنی سواری پر نماز پڑھ رہے تھے۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ سو رہے تھے؟ انہوں نے فرمایا نہیں میں نماز پڑھ رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8738، ترقيم محمد عوامة 8597)
حدیث نمبر: 8598 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ الْمَكْتُوبَةَ، نزل، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر مشرق کی طرف رخ کرکے نفل نماز پڑھ لیا کرتے تھے اور جب آپ نے فرض نماز ادا فرمانی ہوتی تو سواری سے نیچے اتر کر قبلہ کی طرف رخ فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8739، ترقيم محمد عوامة 8598)
حدیث نمبر: 8599 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، رِبْعِيِّ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ التَّمِيمِيِّ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ التَّمِيمِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ :" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى رَاحِلَتِهِ تَطَوُّعًا اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَكَبَّرَ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ خَلَّى عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَصَلَّى حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سواری پر نفل نماز پڑھنا چاہتے تو قبلے کی طرف منہ کرکے نماز کے لئے تکبیر کہتے۔ پھر اپنی سواری پر نماز پڑھتے رہتے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8740، ترقيم محمد عوامة 8599)
حدیث نمبر: 8600 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، ابْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ ابْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي، فَخَلَّى رَاحِلَتَهُ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ" وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر نماز پڑھتے رہتے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہوجاتا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی یونہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8741، ترقيم محمد عوامة 8600)
حدیث نمبر: 8601 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ الطَّائِفِيُّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى , عَنْ أَبِيهِ :" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ فِي السَّفَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ بن ابی موسیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ سفر میں جس طرف بھی سواری کا رخ مڑ جاتا اسی طرف نماز پڑھتے رہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8742، ترقيم محمد عوامة 8601)
حدیث نمبر: 8602 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عُتَيْقٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى , أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي السَّفَرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ بن ابی موسیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ سفر میں جس طرف بھی سواری کا رخ مڑ جاتا اسی طرف نماز پڑھتے رہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8743، ترقيم محمد عوامة 8602)
حدیث نمبر: 8603 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَنَسًا يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ يُومِئُ بِغَيْرِ الْقِبْلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو دیکھا کہ وہ اپنے حمار پر قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8744، ترقيم محمد عوامة 8603)
حدیث نمبر: 8604 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا عُمَرُ بْنُ شَيْبَةَ بْنِ قَارِظٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ مَوْلَى آلِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: " صَحِبْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَكَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ إِلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بہی مولی آل زبیر کہتے ہیں کہ میں مکہ سے لے کر مدینہ تک حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ رہا، وہ اپنی سواری پر قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8745، ترقيم محمد عوامة 8604)
حدیث نمبر: 8605 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ، فَكَانَ يُصَلِّي عَلَى دَابَّتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ، فَإِذَا كَانَتِ الْفَرِيضَةُ ؛ نزل، فَصَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے مکہ سے مدینہ تک حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سفر کیا وہ اپنی سواری پر نفل نماز پڑھتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہوتا۔ البتہ جب انہوں نے فرض نماز پڑھنی ہوتی تو نیچے اتر کر پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8746، ترقيم محمد عوامة 8605)
حدیث نمبر: 8606 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ:" أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب اپنی سواری پر سوار ہوکر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف مڑ جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8747، ترقيم محمد عوامة 8606)
حدیث نمبر: 8607 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ أَوْ غَيْرِهِ الشَّكُّ مِنِّي: أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانُوا يُصَلُّونَ فِي أَسْفَارِهِمْ عَلَى دَوَابِّهِمْ حَيْثُمَا كَانَتْ وُجُوهُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اپنے سفروں میں اپنی سواریوں پر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ ان کا رخ کسی بھی طرف ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8748، ترقيم محمد عوامة 8607)
حدیث نمبر: 8608 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُصَلُّونَ عَلَى رَوَاحِلِهِمْ وَدَوَابِّهِمْ حَيْثُمَا كَانَتْ وُجُوهُهُمْ، إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ وَالْوِتْرَ، فَإِنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَهُمَا بِالْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اپنی سواریوں پر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ ان کا رخ کسی بھی طرف ہوتا، البتہ فرض نماز اور وتروں کو زمین پر اتر کر پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8749، ترقيم محمد عوامة 8608)
حدیث نمبر: 8609 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ: " يُصَلِّي الرَّجُلُ عَلَى رَاحِلَتِهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: يُصَلِّي حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ؟، قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی سواری پر نماز پڑھ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، پڑھ سکتا ہے۔ میں نے پوچھا کہ خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ سواری پر نماز پڑھتے ہوئے اپنے سجود کو رکوع سے زیادہ جھکائے گا؟ انہوں نے فرمایا ہاں، ایسا ہی کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8750، ترقيم محمد عوامة 8609)
حدیث نمبر: 8610 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ، قَالَ: " يُصَلِّي الرَّجُلُ عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ، فَإِذَا كَانَتِ الْفَرِيضَةُ ؛ نزل"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی سواری پر نماز پڑھ سکتا ہے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو، البتہ فرض پڑھنے کے لئے نیچے اترے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8751، ترقيم محمد عوامة 8610)