☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في مسيرة كم يقصر الصلاة؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في مسيرة كم يقصر الصلاة؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 36
Page 2 of 2
Hadith No.: 8217 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ رَجُلٍ يُقَالَ لَهُ شُبَيْلٌ , عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : أَقْصُرُ إِلَى الْأُبُلَّةِ؟ فَقَالَ: تَذْهَبُ وَتَجِيءُ فِي يَوْمٍ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: لَا، إِلَّا فِي يَوْمٍ مَتَّاحٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حبرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کیا میں ابلہ کی طرف سفر کرتے ہوئے نماز میں قصر کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ تمہارا وہاں آناجانا ایک دن میں ہوجاتا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ تم قصر نہیں کرسکتے البتہ اگر (گرمیوں کا) لمبا دن ہو تو پھر ایک دن کی مسافت پر قصر کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8350، ترقيم محمد عوامة 8217)
Hadith No.: 8218 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ," أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْصُرُ الصَّلَاةَ إِلَّا فِي الْيَوْمِ التَّامِّ"،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سوائے پورے دن کی مسافت کے قصر نہیں کیا کرتے تھے۔ حضرت مکحول بھی یونہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8351، ترقيم محمد عوامة 8218)
Hadith No.: 8219 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِذَا كَانَ سَفَرُكَ يَوْمًا إِلَى الْعَتَمَةِ، فَلَا تُقَصِّرِ الصَّلَاةَ، فَإِنْ جَاوَزْتَ ذَلِكَ، تَقْصُرِ الصَّلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تمہارا سفر ایک پورے دن کو عشاء کی نماز تک محیط ہو تو نماز میں قصر نہ کرو اور اگر اس سے زیادہ ہو تو قصر کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8353، ترقيم محمد عوامة 8219)
Hadith No.: 8220 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سَالِمٍ , أَنَّ ابْنَ عُمَرَ خَرَجَ إِلَى أَرْضٍ لَهُ بِذَاتِ النُّصْبِ، فَقَصَرَ وَهِيَ سِتَّةَ عَشَرَ فَرْسَخًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مقام ذات النصب میں موجود اپنی ایک زمین پر گئے اور وہاں انہوں نے قصر کیا، یہ زمین سولہ فرسخ کے فاصلے پر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8354، ترقيم محمد عوامة 8220)
Hadith No.: 8221 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْوَرْدِ، عَنِ اللَّجْلَاجِ، قَالَ:" كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَنَسِيرُ ثَلَاثَةَ أَمْيَالٍ، فَيَتَجَوَّزُ فِي الصَّلَاةِ وَيَقْصُرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت لجلاج فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے، وہ تین میل کی مسافت کے بعد نماز کو مختصر کرتے اور روزہ چھوڑ دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8355، ترقيم محمد عوامة 8221)
Hadith No.: 8222 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ، عَنْ رَبِيعَةَ الْجُرَشِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ " أَقْصُرُ إِلَى عَرَفَةَ؟، فَقَالَ لَا، قُلْتُ: أَقْصُرُ إِلَى مَرٍّ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: أَقْصُرُ إِلَى الطَّائِفِ، وَإِلَى عُسْفَانَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَذَلِكَ ثَمَانِيَةٌ وَأَرْبَعُونَ مِيلًا، وَعَقَدَ بِيَدِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کیا میں عرفہ میں قصر کروں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے کہا کہ مرّ کے سفر میں قصر کروں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے کہا کہ طائف اور عسفان کے سفر میں قصر کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، یہ اڑتالیس میل ہے۔ اور اپنے ہاتھ سے گنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8356، ترقيم محمد عوامة 8222)
Hadith No.: 8223 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: إِنِّي لَأُسَافِرُ السَّاعَةَ مِنَ النَّهَارِ، فَأَقْصُرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر میں دن کے کچھ حصے میں بھی سفر کروں تو قصر کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8357، ترقيم محمد عوامة 8223)
Hadith No.: 8224 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا تَقْصُرْ إِلَى عَرَفَةَ وَبَطْنِ نَخْلَةٍ وَاقْصُرْ إِلَى عُسْفَانَ، وَالطَّائِفِ، وَجُدَّةَ، فَإِذَا قَدِمْتَ عَلَى أَهْلٍ أَوْ مَاشِيَةٍ ؛ فَأَتِمَّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم عرفہ اور بطن نخلہ کی طرف سفر کرو تو قصر نہ کرو اور جب عسفان، طائف اور جدہ کی طرف سفر کرو تو قصر کرو، پھر جب تم اپنے گھر والوں کے پاس یا اپنے جانوروں کے پاس آجاؤ تو پوری نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8358، ترقيم محمد عوامة 8224)
Hadith No.: 8225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ لِي جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ: " اقْصُرْ بِعَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ عرفہ میں قصر کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8359، ترقيم محمد عوامة 8225)
Hadith No.: 8226 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : " أَقْصُرُ بِعَرَفَةَ؟ قَالَ: لَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا میں عرفہ میں قصر کروں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8360، ترقيم محمد عوامة 8226)
Hadith No.: 8227 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، شُعْبَةَ ، يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، حَبِيبَ بْنَ عُبَيْدٍ ، جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، ابْنِ السِّمْطِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ حَبِيبَ بْنَ عُبَيْدٍ يُحَدِّثُ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ السِّمْطِ ، قَالَ:" شَهِدْتُ عُمَرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، كَأَنَّهُ يُرِيدُ مَكَّةَ، صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ لَهُ: لِمَ تَفْعَلُ هَذَا؟ قَالَ: إِنَّمَا أَصْنَعُ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سمط کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ مکہ سے ذوالحلیفہ کا سفر کیا، وہاں پہنچ کر انہوں نے قصر نماز پڑھی تو میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی یونہی کرتے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8361، ترقيم محمد عوامة 8227)
Hadith No.: 8228 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ:" خَرَجَ الْحَارِثُ بْنُ قَيْسٍ الْجُعْفِيُّ فَلَمَّا خَرَجَ مِنَ الْبُيُوتِ قَصَرَ الصَّلَاةَ، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: تَقْصُرُ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: أُتِمُّ الْيَوْمَ وَأَقْصُرُ غَدًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حارث بن قیس جعفی ایک سفر پر نکلے، جب وہ آبادی سے آگے بڑھے تو قصر نماز پڑھنا شروع کردی، ان سے کسی نے کہا کہ آپ نے ابھی سے قصر کرنا شروع کردیا؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا میں آج پوری اور کل قصر نماز پڑھوں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8362، ترقيم محمد عوامة 8228)
Hadith No.: 8229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ الْفَائِشِيِّ، قَالَ: " خَرَجْنَا مَعَ عَلِيٍّ إِلَى صِفِّينَ فَصَلَّى بَيْنَ الْجِسْرِ، وَالْقَنْطَرَةِ رَكْعَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن یزید کہتے ہیں کہ ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ صفین کی طرف نکلے انہوں نے جسر اور قنطرہ کے درمیان دو رکعتیں ادا کیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8363، ترقيم محمد عوامة 8229)
Hadith No.: 8230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ عَلْقَمَةُ إِذَا خَرَجَ حَاجًّا، أَحْرَمَ مِنَ النَّجَفِ، وَقَصَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ جب حج کے لئے جاتے تو نجف سے احرام باندھتے اور قصر کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8364، ترقيم محمد عوامة 8230)
Hadith No.: 8231 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " تُقْصَرُ الصَّلَاةُ فِي الْيَوْمِ التَّامِّ، وَلَا تُقْصَرُ فِيمَا دُونَ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک پورے دن کی مسافت پر قصر کیا جائے گا اس سے کم میں قصر نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8365، ترقيم محمد عوامة 8231)
Hadith No.: 8232 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى مَكَّةَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ بِقَنْطَرَةِ الْحَرَّةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ کے ساتھ مکہ کی طر ف روانہ ہوا انہوں نے حیرہ کے پل پر دو رکعتیں ادا کیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8366، ترقيم محمد عوامة 8232)