☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چاشت کی نماز کس وقت ادا کی جائے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← چاشت کی نماز کس وقت ادا کی جائے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 7885 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَمِّهِ سَلَمَةَ بْنِ سِمَاكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، يَقُولُ: " أَضْحُوا عِبَادَ اللَّهِ بِصَلَاةِ الضُّحَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ اے اللہ کے بندو! چاشت کی نماز کو چاشت کے وقت ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8014، ترقيم محمد عوامة 7885)
حدیث نمبر: 7886 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي رَمْلَةَ الْأَزْدِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنَّهُ رَآهُمْ يُصَلُّونَ الضُّحَى عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، فَقَالَ:" هَلَّا تَرَكُوهَا حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ قَدْرَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ ؛ صَلَّوْهَا، فَذَلِكَ صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو طلوع شمس کے وقت چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ انہوں نے اس نماز کو اس وقت کے لئے کیوں نہیں چھوڑا جب سورج ایک یا دو نیزے بلند ہوجائے۔ کیونکہ یہ اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے نیک بندوں) کی نماز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8015، ترقيم محمد عوامة 7886)
حدیث نمبر: 7887 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي زَيْدٍ، عَنْ شُعْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ , يَقُولُ لِي: سَقَطَ الْفَيْءُ؟ فَإِذَا قُلْتُ نَعَمْ، قَامَ، فَسَبِّحْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ مولی ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مجھ سے پوچھتے کہ کیا سایہ گرگیا؟ میں کہتا ہاں تو وہ اٹھ کر چاشت کی نماز ادا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8016، ترقيم محمد عوامة 7887)
حدیث نمبر: 7888 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ:" كَانَ أَبُو سَلَمَةَ لَا يُصَلِّي الضُّحَى حَتَّى تَمِيلَ الشَّمْسُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ اس وقت تک چاشت کی نماز نہیں پڑھتے تھے جب تک سورج مائل نہ ہوجائے اور حضرت عروہ آتے اور نماز پڑھ کر بیٹھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8017، ترقيم محمد عوامة 7888)
حدیث نمبر: 7889 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ دِثَارٍ الْقَطَّانِ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ نَافِذٍ , أَنَّ عَلِيًّا خَرَجَ فَرَأَى قَوْمًا يُصَلُّونَ الضُّحَى عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، فَقَالَ:" مَا لَهُمْ نَحَرُوهَا ؛ نَحَرَهُمُ اللَّهُ، فَهَلَّا تَرَكُوهَا حَتَّى إِذَا كَانَتْ بِالْجَبِينِ صَلَّوْا، فَتِلْكَ صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن نافذ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو طلوع شمس کے وقت چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ انہوں نے اس نماز کو جلدی پڑھ لیا اللہ تعالیٰ انہیں خیر بھی جلدی عطا فرمائے، اگر یہ سورج کے بلند ہونے کے بعد اسے ادا کرتے تو اچھا ہوتا کیونکہ اس وقت کی نماز اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے نیک بندوں) کی نماز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8019، ترقيم محمد عوامة 7889)