☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا حائضہ اور بے وضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا حائضہ اور بے وضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 7500 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ:" كَانَ أَبُو وَائِلٍ يُرْسِلُ خَادِمَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ إِلَى أَبِي رَزِينٍ، فَتَأْتِيهِ بِالْمُصْحَفِ مِنْ عِنْدِهِ، فَتُمْسِكُ بِعِلَاقَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل اپنی خادمہ کو حضرت ابو رزین کے پاس بھیجتے، وہ ان کے پاس سے مصحف اٹھاکر لاتی اور اسے اس کے غلاف سے پکڑا کرتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7620، ترقيم محمد عوامة 7500)
حدیث نمبر: 7501 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَتَنَاوَلَ الرَّجُلُ الْمُصْحَفَ إِذَا كَانَ فِي وِعَائِهِ، أَوْ فِي عِلَاقَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی قرآن مجید کو اس کے تھیلے یا غلاف کے ساتھ پکڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7621، ترقيم محمد عوامة 7501)
حدیث نمبر: 7502 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ، يَعْنِي: الْأَعْرَجَ، قَالَ:" رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَرَأَ فِي الْمُصْحَفِ، ثُمَّ نَاوَلَ غُلَامًا لَهُ مَجُوسِيًّا بِعِلَاقَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم اعرج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ مصحف سے پڑھ رہے تھے، پھر انہوں نے اس غلاف کے ساتھ اپنے ایک مجوسی غلام کو تھما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7622، ترقيم محمد عوامة 7502)
حدیث نمبر: 7503 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً، يَقُولُ:" لَا بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَ الْحَائِضُ بِعِلَاقَةِ الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حائضہ مصحف کو اس کے غلاف کے ساتھ پکڑ سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7623، ترقيم محمد عوامة 7503)
حدیث نمبر: 7504 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ:" أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَرَى بَأْسًا أَنْ يَحولَ الرَّجُلُ الْمُصْحَفَ، وَهُوَ غَيْرُ طَاهِرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی بےوضو ہونے کی حالت میں قرآن مجید کو ہاتھ لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7624، ترقيم محمد عوامة 7504)
حدیث نمبر: 7505 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ غَالِبٍ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: " أَمَرَنِي أَبُو رَزِينٍ أَنْ أَفْتَحَ الْمُصْحَفَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ، فَسَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ؟ فَكَرِهَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غالب ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ مجھے ابو رزین نے بےوضو ہونے کی حالت میں قرآن مجید کھولنے کا حکم دیا۔ میں نے اس بارے میں حضر ت ابراہیم سے سوال کیا تو انہوں نے اسے ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7625، ترقيم محمد عوامة 7505)
حدیث نمبر: 7506 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ لَا يَمَسُّ الْمُصْحَفَ إِلَّا وَهُوَ طَاهِرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما قرآن مجید کو بغیر وضو کے ہاتھ نہ لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7626، ترقيم محمد عوامة 7506)
حدیث نمبر: 7507 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ:" أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن قرآن مجید کو بغیروضو چھونے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7627، ترقيم محمد عوامة 7507)
حدیث نمبر: 7508 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:" سَأَلْتُ عَامِرًا عَنْ مَسِّ الْمُصْحَفِ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ؟ فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے بغیر وضو قرآن مجید کو ہاتھ لگانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ محمد بن علی، عبدا لرحمن بن اسود، قاسم، سالم اور طاوس سے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7628، ترقيم محمد عوامة 7508)