☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يراوح بين قدميه في الصلاة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← من كان يراوح بين قدميه في الصلاة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 7134 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ:" رَأَى عَبْدُ اللَّهِ رَجُلًا يُصَلِّي صَافًّا بَيْنَ قَدَمَيْهِ، قَالَ: لَوْ رَاوَحَ هَذَا بَيْنَ قَدَمَيْهِ ؛ كَانَ أَفْضَلَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ دونوں قدموں کو کھلا رکھے نماز میں کھڑے تھا۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ اگر یہ دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کرلے تو زیادہ بہتر ہے۔ (دونوں قدموں کے درمیان ”مراوحہ“ کا مطلب یہ ہے کہ آدمی دائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور بائیں پاؤں پر وزن ڈالے۔ پھر بائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور دائیں پاؤں پر وزن ڈالے۔ اور باری باری ایسا کرتا رہے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7244]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7244، ترقيم محمد عوامة 7134)
حديث رقم: 7135 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَيْسَرَةَ النَّهْدِيِّ، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ:" خَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ دَارِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَإِذَا رَجُلٌ يُصَلِّي صَافًّا بَيْنَ قَدَمَيْهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ أَخْطَأَ السُّنَّةَ!، وَلَوْ رَاوَحَ بَيْنَ قَدَمَيْهِ ؛ كَانَ أَحَبَّ إِلَيَّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف گئے تو ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ اپنے دونوں پاؤں کو کھولے نماز پڑھ رہا ہے۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ اس نے سنت کی مخالفت کی، اگر یہ دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کرلیتا تو زیادہ بہتر تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7245]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7245، ترقيم محمد عوامة 7135)
حديث رقم: 7136 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ أَبِي فِي الْمَسْجِدِ، فَرَأَى رَجُلًا صَافًّا بَيْنَ قَدَمَيْهِ، فَقَالَ: أَلْزِقْ إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى ؛ لَقَدْ رَأَيْتُ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْهُمْ فَعَلَ هَذَا قَطُّ"!
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عیینہ بن عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ مسجد میں تھا۔ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے نماز میں اپنے دونوں پاؤں کھول رکھے تھے۔ میرے والد نے ان سے فرمایا کہ ایک پاؤں کو دوسرے سے ملا لو! میں نے اسی مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اٹھارہ صحابہ کو نماز پڑھتے دیکھا ان میں سے کسی نے ایسا نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7246]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7246، ترقيم محمد عوامة 7136)
حديث رقم: 7137 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ يُرَاوِحُ بَيْنَ قَدَمَيْهِ فِي الصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7247]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7247، ترقيم محمد عوامة 7137)
حديث رقم: 7138 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ يُرَاوِحُ بَيْنَ قَدَمَيْهِ ؛ يَضَعُ هَذِهِ عَلَى هَذِهِ، وَهَذِهِ عَلَى هَذِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کرتے دیکھا وہ کبھی اس پاؤں کو دوسرے پر رکھتے اور کبھی دوسرے کو اس پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7248]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7248، ترقيم محمد عوامة 7138)
حديث رقم: 7139 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ سِيرِينَ يُصَلِّي وَهُوَ هَكَذَا" يَعْنِي: يُقَدِّمُ رِجْلًا وَيُؤَخِّرُ أُخْرَى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یوسف بن عبدہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو نماز پڑھتے دیکھا کہ وہ ایک پاؤں کو آگے کرتے اور دوسرے کو پیچھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7249]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7249، ترقيم محمد عوامة 7139)
حديث رقم: 7140 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ سِيرِينَ يُرَاوِحُ بَيْنَ قَدَمَيْهِ فِي الصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7250]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7250، ترقيم محمد عوامة 7140)
حديث رقم: 7141 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَاشِدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ مَكْحُولًا يَتَّكِئُ عَلَى قَدَمَيْهِ، عَلَى هَذِهِ مَرَّةً، وَعَلَى هَذِهِ مَرَّةً فِي الصَّلَاةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نماز میں پاؤں کو ایک دوسرے پر سہارا دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7251]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7251، ترقيم محمد عوامة 7141)
حديث رقم: 7142 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ سَالِمًا لَا يَصُفُّ قَدَمَيْهِ فِي الصَّلَاةِ، وَيُحَرِّكُهَا وَهُوَ يُصَلِّي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ وہ نماز میں نہ تو پاؤں کو سیدھا رکھتے تھے اور نہ ہی حرکت دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7252، ترقيم محمد عوامة 7142)