☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ وتروں کی قضاء لازم ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 6858 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَا تَدَعْ وَتْرَكَ وَلَوْ تَنَصَّفَ النَّهَارُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تم اپنے وتر نہ چھوڑو خواہ آدھا دن گذر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6962، ترقيم محمد عوامة 6858)
حدیث نمبر: 6859 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَعَطَاءٍ، وَالْحَسَنِ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، قَالُوا: " لَا تَدَعِ الْوِتْرَ وَإِنْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی، حضرت عطاء، حضرت حسن، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وتر نہ چھوڑو خواہ سورج طلوع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6963، ترقيم محمد عوامة 6859)
حدیث نمبر: 6860 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، أنهما قَالَا: " مَنْ لَمْ يُوتِرْ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ؛ فَلْيُوتِرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جس شخص نے وتر نہ پڑھے اور سورج طلوع ہوگیا تو وہ پھر بھی وتر پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6964، ترقيم محمد عوامة 6860)
حدیث نمبر: 6861 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ وَبَرَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ أَصْبَحَ وَلَمْ يُوتِرْ، قَالَ:" أَرَأَيْتَ لَوْ نِمْتَ عَنِ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، أَلَيْسَ كُنْتَ تُصَلِّي كَأَنَّهُ يَقُولُ يُوتِرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وبرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے صبح تک وتر نہ پڑھے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر تم طلوع شمس تک فجر کی نماز نہ پڑھو تو کیا تم اسے قضاء نیں م کروگے؟ گویا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرمانا چاہتے تھے کہ وہ وتر پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6965، ترقيم محمد عوامة 6861)
حدیث نمبر: 6862 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، قَالَ:" سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنِ جُبَيْرٍ وَسُئِلَ عَنْ رَجُلٍ نَامَ عَنِ الْوَتْرِ حَتَّى أَصْبَحَ، فَقَالَ:" يُوتِرُ مِنَ الْقَابِلَةِ وَتْرَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص صبح تک وتر نہ پڑھ سکے تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگلے دن دو وتر پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6966، ترقيم محمد عوامة 6862)
حدیث نمبر: 6863 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: " أَوْتَرَ أَبِي، وَقَدْ طَلَعَ الْفَجْرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ میرے والد نے فجر طلوع ہونے کے بعد وتر ادا کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6967، ترقيم محمد عوامة 6863)
حدیث نمبر: 6864 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" قُلْتُ لَهُ: الرَّجُلُ يَنَامُ، فَيُصْبِحُ، فَيُوتِرُ بَعْدَمَا يُصْبِحُ بِرَكْعَةٍ، قَالَ: لَا أَعْلَمُ بِهِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی سو جائے اور صبح کا وقت ہوجائے، کیا وہ صبح ہونے کے بعد ایک رکعت وتر پڑھ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6968، ترقيم محمد عوامة 6864)
حدیث نمبر: 6865 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُوتِرْ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ:" أَحَبُّ إِلَيّ أَنْ يُوتِرَ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے طلوع شمس تک وتر ادا نہ کئے ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ وہ وتر پڑھے۔ میں نے یہی سوال حضرت حکم سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ چاہے تو وتر نہ پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6969، ترقيم محمد عوامة 6865)
حدیث نمبر: 6866 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، خَالِدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصْبَحْتُ، وَلَمْ أُوتِرْ، فَقَالَ:" إِنَّمَا الْوَتْرُ بِاللَّيْلِ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ , فَقَالَ: إِنَّمَا الْوَتْرُ بِاللَّيْلِ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي أَصْبَحْتُ وَلَمْ أُوتِرْ، قَالَ: فِي الثَّالِثَةِ، أَوِ الرَّابِعَةِ: فَأَوْتِرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن قرہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا اے اللہ کے رسول! میں نے صبح کرلی اور میں نے وتر نہیں پڑھے۔ آپ نے فرمایا کہ وتر تو رات کو ہوتے ہیں۔ اس نے پھر کہا کہ میں نے صبح کردی اور وتر ادا نہیں کئے۔ آپ نے پھر فرمایا کہ وتر تو رات کو ہوتے ہیں۔ اس نے تیسری مرتبہ کہا کہ میں نے صبح کردی لیکن وتر نہیں پڑھے۔ آپ نے پھر فرمایا کہ وتر تو رات کو ہوتے ہیں۔ جب اس نے چوتھی مرتبہ وہی بات کی تو آپ نے فرمایا کہ پھر وتر پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6971، ترقيم محمد عوامة 6866)
حدیث نمبر: 6867 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن، حضرت ابراہیم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر رات کو وتر نہ پڑھے ہوں اور فجر طلوع ہوجائے تو فجر کی نماز سے پہلے پہلے وتر پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6972، ترقيم محمد عوامة 6867)
حدیث نمبر: 6868 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " يُوتِرُ وَإِنْ أَدْرَكَتْهُ صَلَاةُ الصُّبْحِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ اگر صبح کی نماز بھی ہوجائے تو پھر بھی وہ وتر پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6975، ترقيم محمد عوامة 6868)
حدیث نمبر: 6869 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ:" جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيٍّ ، فَقَالَ: إِنِّي نِمْتُ، وَنَسِيتُ الْوَتْرَ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ: إِذَا اسْتَيْقَظْتَ، وَذَكَرْتَ فَصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مریم کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں سو گیا تھا اور میں نے وتر نہیں پڑھے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا۔ انہوں نے فرمایا کہ ایسی صورت میں جب تم بیدار ہوجاؤ اور تمہیں یاد آئے تو اس وقت پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6976، ترقيم محمد عوامة 6869)