☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو آدمی نماز کے وقت میں بے ہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو آدمی نماز کے وقت میں بے ہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 6646 مصنف ابن ابی شیبہ
عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ رَجُلٍ يُقَالَ لَهُ يَزِيدُ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ :" أَنَّهُ أُغْمِيَ عَلَيْهِ الظُّهْرَ، وَالْعَصْرَ، وَالْمَغْرِبَ، وَالْعِشَاءَ، فَأَفَاقَ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ، فَقَضَاهُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید کہتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازوں میں بےہوش رہے، جب رات کو انہیں ہوش آیا تو انہوں نے ان نمازوں کی قضا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6746، ترقيم محمد عوامة 6646)
حدیث نمبر: 6647 مصنف ابن ابی شیبہ
لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، قَالَ:" قِيلَ لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ، يَقُولُ فِي الْمُغْمَى عَلَيْهِ: يَقْضِي مَعَ كُلِّ صَلَاةٍ مِثْلَهَا، فَقَالَ عِمْرَانُ: لَيْسَ كَمَا قَالَ يَقْضِيهِنَّ جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز کہتے ہیں کہ کسی نے حضرت عمران بن حصین کو بتایا کہ حضرت سمرہ بن جندب کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نمازوں کے وقت میں بےہوش رہے تو وہ ہر نماز کے ساتھ اس کی ایک قضا نماز پڑھے گا۔ حضرت عمران بن حصین نے کہا کہ وہ تمام نمازوں کو اکٹھی قضا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6747، ترقيم محمد عوامة 6647)
حدیث نمبر: 6648 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، وَأَشْعَثَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ أُغْمِيَ عَلَيْهِ أَيَّامًا فَأَعَادَ صَلَاةَ يَوْمِهِ الَّذِي أَفَاقَ فِيهِ، وَلَمْ يُعِدْ شَيْئًا مِمَّا مَضَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کچھ دن بےہوش رہے۔ جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے صرف اس دن کی نمازیں قضا کیں جس دن انہیں ہوش آیا تھا، باقی دنوں کی قضا نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6748، ترقيم محمد عوامة 6648)
حدیث نمبر: 6649 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، قَالَ وَكِيعٌ: أَرَاهُ قَالَ شَهْرًا , فَصَلَّى صَلَاةَ يَوْمِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کچھ دن بےہوش رہے (حضرت وکیع کے مطابق ایک مہینہ بےہوش رہے) ہوش میں آنے کے بعد انہوں نے صرف اس دن کی نمازیں قضا کیں جس دن انہیں ہوش آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6749، ترقيم محمد عوامة 6649)
حدیث نمبر: 6650 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ , وَمُجَاهِدٍ ," أنهم قَالُوا فِي الْمُغْمَى عَلَيْهِ: يَقْضِي صَلَاتَهُ كَمَا يَقْضِي رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی اس طرح قضا کرے گا جس طرح رمضان کے روزوں کی قضا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6750، ترقيم محمد عوامة 6650)
حدیث نمبر: 6651 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَقْضِي صَلَاةَ يَوْمِهِ الَّذِي أَفَاقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص صرف اس دن کی نمازیں قضا کرے گا جس دن اسے ہوش آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6751، ترقيم محمد عوامة 6651)
حدیث نمبر: 6652 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلْتهُ عَنِ الْمُغْمَى عَلَيْهِ إِذَا أَفَاقَ، قَالَ: يَقْضِي صَلَاةَ يَوْمِهِ الَّذِي أَفَاقَ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے بےہوشی کا شکار ہونے والے شخص کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ صرف اس دن کی نمازیں قضا کرے گا جس دن اسے ہوش آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6752، ترقيم محمد عوامة 6652)
حدیث نمبر: 6653 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا أُغْمِيَ عَلَى الرَّجُلِ صَلَاتَيْنِ لَمْ يُعِدْ، وَإِذَا أُغْمِيَ عَلَيْهِ صَلَاةٌ وَاحِدَةٌ أَعَادَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی دو نمازوں کے وقت میں بےہوش رہا تو وہ قضا نہیں کرے گا۔ اگر ایک نماز کے وقت میں بےہوش رہا تو قضا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6753، ترقيم محمد عوامة 6653)
حدیث نمبر: 6654 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ يَقُولُ فِي الْمُغْمَى عَلَيْهِ إِذَا أُغْمِيَ عَلَيْهِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ أَعَادَ، وَإِذَا كَانَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ لَمْ يُعِدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص اگر ایک دن اور ایک رات بےہوش رہا تو نمازوں کی قضا کرے گا اگر اس سے زیادہ بےہوش رہا تو قضا نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6754، ترقيم محمد عوامة 6654)
حدیث نمبر: 6655 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " إِذَا أُغْمِيَ عَلَى الرَّجُلِ أَيَّامًا ثُمَّ أَفَاقَ، قَضَى صَلَاةَ يَوْمِهِ، وَلَيْلَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو کئی دن بےہوش رہنے کے بعد ہوش آیا تو وہ صرف ایک دن کی نمازیں قضا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6755، ترقيم محمد عوامة 6655)
حدیث نمبر: 6656 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مِجْشَرٍ:" أَنَّ مَيْمُونًا كَانَ يَرَى أَنْ يَقْضِيَ الرَّجُلُ الْمُغْمَى عَلَيْهِ الصَّلَاةَ كَمَا يَقْضِي الصَّوْمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون کی رائے یہ تھی کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا اسی طرح کرے گا جس طرح روزوں کی قضا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6756، ترقيم محمد عوامة 6656)