☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کر لو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کر لو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 6483 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ , أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي " الرَّجُلِ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ يُصَلُّونَ الْغَدَاةَ، قَالَ: يَدْخُلُ مَعَ الْقَوْمِ فِي صَلَاتِهِمْ، وَلَا يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ فَإِنَّهُ مَا يَفُوتُهُ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ أَعْظَمُ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہئے کہ جماعت میں شامل ہوجائے اور دو سنتیں نہ پڑھے۔ کیونکہ فرض کی نماز جو اس سے چھوٹ جائے گی سنتوں سے زیادہ مرتبے والی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6579، ترقيم محمد عوامة 6483)
حدیث نمبر: 6484 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: ذَكَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: " الْمَكْتُوبَةُ تُقْضَى، وَسِرْ فِي التَّطَوُّعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ فرض کی قضا کی جاتی ہے جب کہ نوافل کی قضا نہیں کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6580، ترقيم محمد عوامة 6484)
حدیث نمبر: 6485 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " مَا يَفُوتُهُ مِنْ صَلَاةِ الْإِمَامِ أَفْضَلُ مِمَّا يَطْلُبُ فِي تَيْنِكَ الرَّكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ جو نماز چھوٹ جائے گی وہ ان دو رکعتوں سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6581، ترقيم محمد عوامة 6485)
حدیث نمبر: 6486 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " لَا تَدْخُلِ الْمَسْجِدَ حَتَّى تُصَلِّيَ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَلَوْ عَلَى كُنَاسَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ فجر کی دو سنتیں ادا کئے بغیر مسجد میں داخل نہ ہو، خواہ کوڑے کے ڈھیر پر ادا کرنی پڑیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6582، ترقيم محمد عوامة 6486)
حدیث نمبر: 6487 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرِ عَنْ عُبَيْدٍ بْنِ الْحَسَنَ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ مَعْقِلٍ صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ فِي السُّدَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن حسن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن معقل کو گھر کے دروازے پر فجر کی سنتیں ادا کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6583، ترقيم محمد عوامة 6487)
حدیث نمبر: 6488 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ بِشْرِ بْنِ فَرُّوخَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: " مَنْ أَتَى الْمَسْجِدَ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلِيُؤَخِّرِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ حَتَّى يُصَلِّيَهُمَا ضُحَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ جو شخص فجر کی نماز کے دوران مسجد میں آئے تو وہ فجر کی سنتوں کو فجر کی نماز سے پہلے نہ پڑھے بلکہ انہیں چاشت کے وقت ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6584، ترقيم محمد عوامة 6488)
حدیث نمبر: 6489 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " إِنْ كَانَ فِي مَكَانٍ صَلَّاهُمَا، وَإِنْ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ لَمْ يُصَلِّهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر مسجد کے علاوہ کوئی جگہ ہو تو اس میں ان سنتوں کو پڑھے، مسجد میں نہ پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6585، ترقيم محمد عوامة 6489)
حدیث نمبر: 6490 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِنْ خَشِيَ فَوْتَ رَكْعَةٍ، دَخَلَ مَعَهُمْ وَلَمْ يُصَلِّهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کو فرضوں کی ایک رکعت کے رہ جانے کا اندیشہ ہو تو ان سنتوں کو چھوڑ دے اور جماعت میں شامل ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6586، ترقيم محمد عوامة 6490)
حدیث نمبر: 6491 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ، وَأَخَذَ بِلَالٌ فِي الْإِقَامَةِ، فَقَامَ ابْنُ بُحَيْنَةَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ فَضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْكِبَهُ، وَقَالَ: يَا ابْنَ الْقِشْبِ تُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے تو حضرت بلال نے اقامت شروع کردی۔ حضرت ابن بحینہ نے اٹھ کر فجر کی دو سنتیں پڑھنا چاہیں تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ اے ابن قشب! کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھو گے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6587، ترقيم محمد عوامة 6491)
حدیث نمبر: 6492 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شُعْبَةَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَفْصٍ ، ابْنِ بُحَيْنَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ حَفْصٍ ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ، قَالَ: " أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَقَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَاثَ النَّاسُ حَوْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلَّذِي صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ: أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن بحینہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ صبح کی نماز کی اقامت ہوگئی تو ایک آدمی دو سنتیں پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھالی تو لوگ آپ کے ارد گرد جمع ہوگئے۔ آپ نے دو سنتیں پڑھنے والے شخص سے فرمایا کہ کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھتے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6588، ترقيم محمد عوامة 6492)
حدیث نمبر: 6493 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبُو عَامِرِ الْمُزَنِيّ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا أَبُو عَامِرِ الْمُزَنِيّ صَالِحُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ، فَقَامَ رَجُلٌ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ، فَجَذَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَوْبِهِ، وَقَالَ: أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جب فجر کی اقامت ہوئی ایک آدمی دو سنتیں پڑھنے لگا۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے کپڑوں سے اسے کھینچا اور فرمایا کہ کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھتے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6589، ترقيم محمد عوامة 6493)
حدیث نمبر: 6494 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، قَالَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ: " لَأَنْ أُدْرِكَ مَا فَاتَنِي مِنَ الْمَكْتُوبَةِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُصَلِّيَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ فرض نماز جو ان سنتوں کو پڑھنے کی وجہ سے چھوٹ جائے وہ میرے نزدیک ان کے پڑھنے سے زیادہ محبوب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6590، ترقيم محمد عوامة 6494)