☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں کو جمعہ میں شریک نہ ہونے کی اجازت ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جن لوگوں کو جمعہ میں شریک نہ ہونے کی اجازت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 5568 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنًا لِسَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ نُفَيْلٍ، كَانَ بِأَرْضٍ لَهُ بِالْعَقِيقِ عَلَى رَأْسِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، فَأُتِيَ ابْنُ عُمَرَ غَدَاةَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَذُكِرَ لَهُ شَكْوَاهُ،" فَانْطَلَقَ إلَيْهِ وَتَرَكَ الْجُمُعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید کے ایک صاحبزادے عقیق میں اپنی زمین پر رہتے تھے۔ جو مدینہ سے کئی میل کے فاصلے پر تھی ایک دن وہ جمعہ کی صبح حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ملے اور اپنی ایک شکایت کا ذکر کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ان کے ساتھ چل پڑے اور جمعہ کی نماز چھوڑ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5638، ترقيم محمد عوامة 5568)
حدیث نمبر: 5569 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ: سَأَلْتُ يُونُسَ، عَنِ الرَّجُلِ يُحْضَرُ وَالِدَتُهُ، أو والده، أو نَسيبه أله عذر في ترك الجمعة؟، فقال:" كان الحسن يرخص فيها لصاحب الجنازة يخاف عليها، أو الرجل يكون خائفا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الوہاب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یونس سے پوچھا کہ اگر کسی آدمی کی والدہ، والد یا کسی رشتہ دار کی حالت نزع ہو تو کیا وہ جمعہ چھوڑ سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت حسن اس جنازے والے کو بھی جمعہ میں حاضر نہ ہونے کی رخصت دیا کرتے تھے جسے جنازے کے فوت ہوجانے کا خوف ہو، اسی طرح وہ شخص جسے کوئی خوف ہو اس کے لئے بھی حاضر نہ ہونے کی اجازت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5639، ترقيم محمد عوامة 5569)
حدیث نمبر: 5570 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عمر، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا اسْتُصْرِخَ عَلَى أَبِيكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَقُمْ إِلَيْهِ، وَاتْرُكِ الْجُمُعَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر جمعہ کے دن تمہارا بچہ تم سے مدد مانگے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو بچے کے پاس چلے جاؤ اور جمعہ کو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5640، ترقيم محمد عوامة 5570)
حدیث نمبر: 5571 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِأَبِي مِجْلَزٍ: أَوْ قُلْتُ لَهُ: آتِي الْجُمُعَةَ وَأَنَا أَشْتَكِي بَطْنِي، قَالَ: عجز"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حدیر کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابومجلز سے کہا کہ اگر میرے پیٹ میں درد ہو تو کیا میں جمعہ کے لئے آؤں؟ انہوں نے کہا کہ یہ عذر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5641، ترقيم محمد عوامة 5571)
حدیث نمبر: 5572 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، نَحْوَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5642، ترقيم محمد عوامة 5572)
حدیث نمبر: 5573 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الْفَضْلِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الْخَائِفِ، وَلَا عَلَى الْعَبْدِ الَّذِي يَخْدُمُ أَهْلَهُ، وَلَا عَلَى وَلِيِّ الْجِنَازَةِ، وَلَا عَلَى الْأَعْمَى إذَا لَمْ يَجِدْ قَائِدًا، الْجُمُعَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کسی خوف کے شکار شخص پر، کسی ایسے غلام پر جو اپنے اہل کی خدمت میں مصروف ہو، کسی جنازہ کے ولی پر اور کسی ایسے نابینا پر جسے لانے والا کوئی نہ ہو جمعہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5643، ترقيم محمد عوامة 5573)
حدیث نمبر: 5574 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هَمَّامٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ، وَسُئِلَ عَنِ الْخَائِفِ عَلَيْهِ جُمُعَةٌ؟ فَقَالَ: وَمَا خَوْفُهُ؟، قَالَ: مِنَ السُّلْطَانِ، قَالَ: إنَّ لَهُ عُذْرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ کیا کسی خوف کے شکار شخص پر جمعہ واجب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے کس چیز کا خوف ہے؟ بتایا گیا کہ بادشاہ کا۔ حضرت حسن نے فرمایا کہ یہ عذر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5644، ترقيم محمد عوامة 5574)