☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 5515 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، يُونُسَ ، وَمَنْصُورٌ ، الْحَسَنِ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يُونُسَ , وَمَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إذْ جَاءَ رَجُلٌ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ حَتَّى جَلَسَ قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا فُلَانُ أَمَا جَمَّعْتَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا رَأَيْتَنِي، قَالَ: قَدْ رَأَيْتُكَ أَتَيْتَ وَآذَيْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطبہ سن رہے تھے کہ ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آیا اور آکر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب بیٹھ گیا۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پوری فرمالی تو اس سے فرمایا کہ تم نے جمعہ کی نماز کیوں نہیں پڑھی؟ اس نے کہا کہ کیا آپ نے مجھے نہیں دیکھا؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تمہیں دیکھا تھا کہ پہلے تم نے تاخیر کی اور پھر لوگوں کو تکلیف پہنچائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5584، ترقيم محمد عوامة 5515)
حدیث نمبر: 5516 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ مُوسَى بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، قَالَ: " مثل الَّذِي يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، كَالرَّافِعِ قَدَمَيْهِ فِي النَّارِ وَوَاضِعِهِمَا فِي النَّارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مخیمرہ فرماتے ہیں کہ اس شخص کی مثال جو جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آئے اس شخص کی سی ہے جو آگ میں ایک قدم رکھ رہا ہو اور ایک قدم اٹھا رہا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5585، ترقيم محمد عوامة 5516)
حدیث نمبر: 5517 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ: " لَأَنْ أُصَلِّيَ الْجُمُعَةَ بِالْحَرَّةِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ التَّخَطِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں مقام حرہ میں نماز پڑھ لوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں لوگوں کی گردنیں پھلانگوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5586، ترقيم محمد عوامة 5517)
حدیث نمبر: 5518 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثّنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ جَاءَ إلَى الْجُمُعَةِ فَلَمَّا انْتَهَى قَامَ" , يَعْنِي: وَلَمْ يَتَخَطَّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن حسن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بن مغیرہ کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے لئے آئے، جب وہ صفوں تک پہنچے تو کھڑے ہوگئے اور گردنیں نہیں پھلانگیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5587، ترقيم محمد عوامة 5518)
حدیث نمبر: 5519 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدٌ: إنَّهُمْ يَقُولُونَ:" إنَّ مُحَمَّدًا يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَسْتُ أَتَخَطَّى، إنَّمَا أَجِيءُ فَأَقُومُ فَيَعْرِفُنِي الرَّجُلُ فَيُوَسِّعُ لِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ محمد جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے۔ حالانکہ میں گردنیں نہیں پھلانگتا بلکہ لوگ مجھے دیکھ کر خود جگہ دے دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5588، ترقيم محمد عوامة 5519)
حدیث نمبر: 5520 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَصَمِّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، قَالَ: " دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَسْجِدَ يَوْمَ جُمُعَةٍ وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ بِيضٌ حِسَانٌ، فَرَأَى مَكَانًا فِيهِ سَعَةٌ فَجَلَسَ، وَلَمْ يَتَخَطَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوئے، آپ نے سفید رنگ کے خوبصورت کپڑے زیب تن فرما رکھے تھے۔ آپ ایک کھلی جگہ دیکھ کر وہیں بیٹھ گئے اور لوگوں کی گردنوں کو نہیں پھلانگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5589، ترقيم محمد عوامة 5520)
حدیث نمبر: 5521 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ إذَا كَانَ فِي الْمَسْجِدِ سَعَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر صفوں کے اگلے حصے میں گنجائش موجود ہو تو گردنوں کو پھلانگنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5590، ترقيم محمد عوامة 5521)
حدیث نمبر: 5522 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ شُرَيْحًا جَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَجَلَسَ" , يَعْنِي: وَلَمْ يَتَخَطَّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ تشریف لائے اور آکر بیٹھ گئے۔ گردنوں کو پھلانگ کر آگے نہیں بڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5591، ترقيم محمد عوامة 5522)
حدیث نمبر: 5523 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: " إيَّاكَ وَتَخَطِّيَ رِقَابِ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَاجْلِسْ حَيْثُ تَبْلُغُ بِكَ الْجُمُعَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن گردنوں کو پھلانگ کر آگے بڑھنے سے اجتناب کرو، جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5592، ترقيم محمد عوامة 5523)
حدیث نمبر: 5524 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَالْفَضْلُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ:" لَأَنْ أُصَلِّيَ بِالْحَرَّةِ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں مقام حرہ میں نماز پڑھ لوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں لوگوں کی گردنیں پھلانگوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5593، ترقيم محمد عوامة 5524)
حدیث نمبر: 5525 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بْنِ أَسْمَاءَ، عَنْ جَوَّابِ بْنِ بُكَيْرٍ، عَنْ كَعْبٍ، قَالَ:" لَأَنْ أَدَعَ الْجُمُعَةَ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کی نماز چھوڑ دوں، یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں لوگوں کی گردنیں پھلانگوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5594، ترقيم محمد عوامة 5525)