هُشَيْمٌ ، يُونُسَ ، وَمَنْصُورٌ ، الْحَسَنِ
حَدَّثّنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يُونُسَ , وَمَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ:" بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إذْ جَاءَ رَجُلٌ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ حَتَّى جَلَسَ قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا فُلَانُ أَمَا جَمَّعْتَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا رَأَيْتَنِي، قَالَ: قَدْ رَأَيْتُكَ أَتَيْتَ وَآذَيْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطبہ سن رہے تھے کہ ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آیا اور آکر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب بیٹھ گیا۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پوری فرمالی تو اس سے فرمایا کہ تم نے جمعہ کی نماز کیوں نہیں پڑھی؟ اس نے کہا کہ کیا آپ نے مجھے نہیں دیکھا؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تمہیں دیکھا تھا کہ پہلے تم نے تاخیر کی اور پھر لوگوں کو تکلیف پہنچائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5584، ترقيم محمد عوامة 5515)