☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يخطب قائما
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجمعة← من كان يخطب قائما
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 5220 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: " كَانَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، وَيُذَكِّرُ النَّاسَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے، ان دونوں کے درمیان آپ بیٹھتے تھے۔ ان خطبوں میں آپ قرآن مجید کی تلاوت فرماتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5284، ترقيم محمد عوامة 5220)
Hadith No.: 5221 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ , يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرماتے، پھر بیٹھتے، پھر کھڑے ہوتے۔ آپ دو خطبے دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5285، ترقيم محمد عوامة 5221)
Hadith No.: 5222 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَمْ يَكُنْ أَبُو بَكْرٍ، وَلَا عُمَرُ يَقْعُدُونَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَأَوَّلُ مَنْ قَعَدَ مُعَاوِيَةُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر جمعہ کے دن منبر پر بیٹھا نہیں کرتے تھے۔ سب سے پہلے بیٹھ کر حضرت معاویہ نے خطبہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5286، ترقيم محمد عوامة 5222)
Hadith No.: 5223 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا، وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمًا، وَعُمَرُ قَائِمًا، وَعُثْمَانُ قَائِمًا، وَأَوَّلُ مَنْ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہوکر خطبہ دیا، حضرت ابوبکر نے کھڑے ہوکر خطبہ دیا، حضرت عثمان نے کھڑے ہوکر خطبہ دیا، سب سے پہلے جنہوں نے بیٹھ کر خطبہ دیا وہ حضرت معاویہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5287، ترقيم محمد عوامة 5223)
Hadith No.: 5224 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ إِسْحَاقَ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَلِيًّا يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى فَرَغَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر خطبہ دیتے دیکھا وہ خطبے سے فارغ ہونے تک نہیں بیٹھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5288، ترقيم محمد عوامة 5224)
Hadith No.: 5225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ:" دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنُ أُمِّ الْحَكَمِ يَخْطُبُ قَاعِدًا، فَقَالَ: انْظُرُوا إلَى هَذَا الْحَدَثِ يَخْطُبُ قَاعِدًا، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب بن عجرہ مسجد میں داخل ہوئے تو عبد الرحمن بن ام الحکم بیٹھ کر خطبہ دے رہے تھے۔ حضرت کعب بن عجرہ نے فرمایا کہ اس بدعتی کو دیکھو کہ یہ بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے! اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: جب وہ تجارت کو یا کسی غیر اہم کام کو بھی دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چل پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5289، ترقيم محمد عوامة 5225)
Hadith No.: 5226 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ:" سَأَلَهُ رَجُلٌ أَكَانَ النَّبِيُّ عَلَيْهِ الصَّلاةُ وَالسَّلامُ يَخْطُبُ قَائِمًا أَوْ قَاعِدًا؟، قَالَ: أَلَسْتَ تَقْرَأُ: وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر خطبہ دیا کرتے تھے یا کھڑے ہوکر؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نے قرآن مجید کی یہ آیت نہیں پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5290، ترقيم محمد عوامة 5226)
Hadith No.: 5227 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إدْرِيسَ ، حُصَيْنٍ ، سَالِمٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " أَقْبَلَتْ عِيرٌ بِتِجَارَةٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَانْصَرَفَ النَّاسُ يَنْظُرُونَ وَبَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ فِي اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا، فنزلت هَذِهِ الْآيَةُ: وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ تجارت کے کچھ اونٹ آئے۔ لوگ جا کر انہیں دیکھنے لگے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صرف بارہ آدمی رہ گئے۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی: جب وہ تجارت کو یا کسی غیر اہم کام کو بھی دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چل پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5291، ترقيم محمد عوامة 5227)
Hadith No.: 5228 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " الْجُلُوسُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِدْعَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن منبر پر بیٹھنا بدعت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5292، ترقيم محمد عوامة 5228)
Hadith No.: 5229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْمُغِيرَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، قَالَ:" كَانَ الْمُغِيرَةُ يَخْطُبُ فِي الْجُمُعَةِ قَائِمًا، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ إلَّا مُؤَذِّنٌ وَاحِدٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ جمعہ کے دن کھڑے ہوکر خطبہ دیا کرتے تھے اور ان کا ایک ہی مؤذن تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5293، ترقيم محمد عوامة 5229)
Hadith No.: 5230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
النُّعْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ النُّعْمَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سماک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمان کو کھڑے ہوکر خطبہ دیتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5294، ترقيم محمد عوامة 5230)
Hadith No.: 5231 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ صَالِحٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَكَانَ مَرْوَانُ اسْتَخْلَفَهُ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَكَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ، وَيَجْلِسُ جِلْسَتَيْنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صالح فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ کا گورنر بنایا تھا۔ وہ دو خطبے دیا کرتے تھے اور دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5295، ترقيم محمد عوامة 5231)
Hadith No.: 5232 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْمُحَارِبِيُّ ، حَجَّاجٍ ، الْحَكَمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا، ثُمَّ يَقْعُدُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہوکر خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5296، ترقيم محمد عوامة 5232)
Hadith No.: 5233 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" سُئِلَ عَبْدُ اللَّهِ عَنِ الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَرَأَ: وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11"
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةٍ، قَالَ:" سَأَلْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ عَنِ الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَرَأَ: وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ سے جمعہ کے خطبہ کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5297، ترقيم محمد عوامة 5233)
Hadith No.: 5235 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ: سُئِلَ عَنْ خُطْبَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَرَأَ: وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین سے جمعہ کے خطبہ کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5298، ترقيم محمد عوامة 5235)
Hadith No.: 5236 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" إنَّمَا خَطَبَ مُعَاوِيَةُ قَاعِدًا حَيْثُ كَثُرَ شَحْمُ بَطْنِهِ وَلَحْمُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے اس وقت بیٹھ کر خطبہ دیا تب جب ان کے جسم میں گوشت اور چربی بڑھ گئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5299، ترقيم محمد عوامة 5236)
Hadith No.: 5237 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، الْعُمَرِيُّ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: ثَنَا الْعُمَرِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ، يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے دیتے تھے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5300، ترقيم محمد عوامة 5237)