☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في غسل الجمعة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجمعة← في غسل الجمعة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 34
Page 2 of 2
Hadith No.: 5046 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ ، فِي شَيْءٍ: " لَأَنْتَ أَشَرُّ مِمَّنْ لَا يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے ایک چیز کے بارے میں فرمایا کہ تو اس شخص سے بھی زیادہ شر والی ہے جو جمعہ کے دن غسل نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5101، ترقيم محمد عوامة 5046)
Hadith No.: 5047 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ غُسْلَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جمعہ کے دن غسل کرنے کو مستحب قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5102، ترقيم محمد عوامة 5047)
Hadith No.: 5048 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا حَلَفَ، قَالَ:" أَنَا إذًا شَرٌّ مِنَ الَّذِي لَا يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اگر کسی بات پر قسم اٹھانی ہوتی تو یوں کہتے ”اس صورت میں میں اس شخص سے زیادہ برا ہوں گا جو جمعہ کے دن غسل نہ کرے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5103، ترقيم محمد عوامة 5048)
Hadith No.: 5049 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ مَيْسَرَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ، عَنْ غُسْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ سُنَّةٌ؟، فَقَالَ:" كَانَ الْمُسْلِمُونَ يَغْتَسِلُونَ"، فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَزِدْنِي عَلَى أَنْ قَالَ:" كَانَ الْمُسْلِمُونَ يَغْتَسِلُونَ"، فَعَرَفْتُ أَنَّهُ شَيْءٌ اسْتَحَبَّهُ الْمُسْلِمُونَ وَلَيْسَ بِسُنَّةٍ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یحییٰ بن میسرہ سے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں سوال کیا کہ کیا جمعہ کے دن غسل کرنا سنت (ضروری) ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ مسلمان جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے۔ میں نے یہی سوال دوبارہ کیا تو انہوں نے مجھے یہی جواب دیا کہ مسلمان جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے۔ میں سمجھ گیا کہ جمعہ کے دن غسل کرنا مستحب ہے۔ ضروری نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5104، ترقيم محمد عوامة 5049)
Hadith No.: 5050 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَيَوْمَ الْأَضْحَى، وَيَوْمَ الْفِطْرِ، وَيَوْمَ عَرَفَةَ، وَيَوْمَ دُخُولِ مَكَّةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن، عید الاضحی کے دن، عید الفطر کے دن، عرفہ کے دن اور مکہ میں داخل ہونے کے دن غسل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5105، ترقيم محمد عوامة 5050)
Hadith No.: 5051 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُحِبُّونَ إذَا شَهِدُوا الْأَمْصَارَ أَنْ لَا يَدَعُوا الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب شہروں میں ہوں تو جمعہ کے دن کا غسل نہ چھوڑیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5106، ترقيم محمد عوامة 5051)
Hadith No.: 5052 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ رَاحَ إلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے لئے جانا چاہے اسے چاہئے کہ غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5107، ترقيم محمد عوامة 5052)
Hadith No.: 5053 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مَغْرَاءَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَغْتَسِلُ وَهُوَ فِي الْحَدِيدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغراء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر قید کے دنوں میں بھی جمعہ کے دن غسل کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5108، ترقيم محمد عوامة 5053)
Hadith No.: 5054 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، الزُّهْرِيِّ ، ابْنُ سَبَّاقٍ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ سَبَّاقٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي جُمُعَةٍ مِنَ الْجُمَعِ:" إنَّ هَذَا يَوْمُ عِيدٍ فَاغْتَسِلُوا، وَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ طِيبٌ فَلَا يَضُرُّهُ أَنْ يَمَسَّ مِنْهُ، وَعَلَيْكُمْ بِالسِّوَاكِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سباق سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جمعہ میں ارشاد فرمایا کہ یہ عید کا دن ہے، اس دن غسل کرو۔ جس کے پاس خوشبو ہو تو اسے اس بات میں کوئی نقصان نہیں کہ وہ خوشبو لگائے۔ تم پر مسواک کرنا لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5109، ترقيم محمد عوامة 5054)
Hadith No.: 5055 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ:" لَهَا غُسْلٌ وَطِيبٌ إنْ كَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مغفل فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کے لئے غسل ہے اور خوشبو ہے اگر موجود ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5110، ترقيم محمد عوامة 5055)
Hadith No.: 5056 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ يَزِيدَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ: " هَلْ مِنْ غُسْلٍ غَيْرَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، يَوْمَ الْأَضْحَى، وَيَوْمَ الْفِطْرِ، وَيَوْمَ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن سے پوچھا کہ کیا جمعہ کے دن کے علاوہ بھی کسی دن غسل کرنا دین کا حصہ ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، عید الاضحی، عید الفطر اور یوم عرفہ کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5111، ترقيم محمد عوامة 5056)
Hadith No.: 5057 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، وَوَكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، عَنْ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ يَسْتَحِبُّ الْغُسْلَ فِي الْعِيدَيْنِ وَالْجُمُعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد عیدین اور جمعہ کے دن غسل کرنے کو مستحب سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5112، ترقيم محمد عوامة 5057)
Hadith No.: 5058 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، وَابْنُ فُضَيْلٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ وَبْرَةَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ :" إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5113، ترقيم محمد عوامة 5058)
Hadith No.: 5059 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: " مَنْ رَاحَ إلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے ایک خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے لئے آئے وہ غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5114، ترقيم محمد عوامة 5059)