☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 34
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 5026 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حدثنا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر بالغ پر جمعہ کے دن کا غسل واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5081، ترقيم محمد عوامة 5026)
حدیث نمبر: 5027 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حدثنا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إنَّ مِنَ الْحَقِّ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَنْ يَغْتَسِلَ أَحَدُهُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَأَنْ يَمَسَّ مِنْ طِيبٍ إنْ كَانَ عِنْدَ أَهْلِهِ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ طِيبٌ فَالْمَاءُ لَهُ طِيبٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ جمعہ کے دن غسل کریں، اگر ان کے پاس خوشبو ہو تو خوشبو لگائیں اور اگر خوشبو نہ ہو تو پانی ان کے لئے خوشبو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5082، ترقيم محمد عوامة 5027)
حدیث نمبر: 5028 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ ، الْأَوْزَاعِيِّ ، حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، أَبُو الْأَشْعَثِ ، أَوْسُ بْنُ أَوْسٍ الثَّقَفِيُّ
حدثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَوْسُ بْنُ أَوْسٍ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ غَسَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ، وَبَكَّرَ وَابْتَكَرَ، وَمَشَى وَلَمْ يَرْكَبْ، فَدَنَا مِنَ الْإِمَامِ وَاسْتَمَعَ وَلَمْ يَلْغُ، كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ أَجْرُ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اوس بن اوس ثقفی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا، جلدی نماز کے لئے گیا، چل کر گیا سوار نہ ہوا، امام کے قریب ہوا، امام کا خطبہ سنا اور خطبے کے دوران کوئی فضول کام نہ کیا تو اسے ہر قدم پر ایک سال کے روزوں اور نمازوں کا ثواب عطا کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5083، ترقيم محمد عوامة 5028)
حدیث نمبر: 5029 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، وَأَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، وَأَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَتَى الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو جمعہ کے لیے آئے اسے چاہئے کہ غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5084، ترقيم محمد عوامة 5029)
حدیث نمبر: 5030 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَيَّاشٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5085، ترقيم محمد عوامة 5030)
حدیث نمبر: 5031 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، دَاوُدَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ سَبْعٍ غُسْلُ يَوْمٍ، وَذَلِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر مسلمان پر سات دن میں ایک دن غسل کرنا واجب ہے اور وہ دن جمعہ کا دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5086، ترقيم محمد عوامة 5031)
حدیث نمبر: 5032 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، طَلْقٍ ، ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ طَلْقٍ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْغُسْلُ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنَ الْجَنَابَةِ، وَالْحِجَامَةِ، وَغَسْلِ الْمَيِّتِ، وَغُسْلِ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ غسل چار مواقع پر ہے: جنابت سے، پچھنے لگوانے کے بعد، میت کو غسل دے کر اور جمعہ کا غسل۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5087، ترقيم محمد عوامة 5032)
حدیث نمبر: 5033 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، يُونُسُ ، الْحَسَنِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" أَوْصَانِي خَلِيلِي بِالْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل نے جمعہ کے دن غسل کرنے کی نصیحت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5088، ترقيم محمد عوامة 5033)
حدیث نمبر: 5034 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدُ اللَّهِ ، شَيْبَانَ ، يَحْيَى ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، بَيْنَمَا هُوَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إذْ جَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ عُمَرُ : لِمَ تَحْتَبِسُونَ عَنِ الصَّلَاةِ؟، فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا هُوَ إلَّا أَنْ سَمِعْتُ النِّدَاءَ فَتَوَضَّأْتُ، فَقَالَ: وَالْوُضُوءُ أَيْضًا، أَوْ لَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: " إذَا رَاحَ أَحَدُكُمْ إلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی آیا۔ حضرت عمر نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ تمہیں نماز سے کیا چیز روک کر رکھتی ہے؟ اس آدمی نے کہا کہ جونہی میں نے اذان کی آواز سنی میں نے وضو کیا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ وضو کیا؟ کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد مبارک نہیں سنا کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لئے جائے تو غسل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5089، ترقيم محمد عوامة 5034)
حدیث نمبر: 5035 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، سَعْدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، رَجُلٍ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " ثَلَاثٌ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ: الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَالسِّوَاكُ، وَيَمَسُّ مِنْ طِيبٍ إنْ كَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین چیزیں ہر مسلمان کے لئے ضروری ہیں، ایک جمعہ کے دن غسل کرنا، دوسرا مسواک کرنا اور تیسرا خوشبو لگانا اگر اس کے پاس ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5090، ترقيم محمد عوامة 5035)
حدیث نمبر: 5036 مصنف ابن ابی شیبہ
سَعْدٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ سَعْدٍ فَجَاءَ ابْنٌ لَهُ، فَقَالَ لَهُ: هَلِ اغْتَسَلْتَ؟ قَالَ: لَا , تَوَضَّأْتُ ثُمَّ جِئْتُ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ : مَا كُنْتُ أَحْسَبُ أَنَّ أَحَدًا يَدَعُ الْغُسْلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث کہتے ہیں کہ میں حضرت سعد کے ساتھ تھا کہ ان کا ایک بیٹا آیا، انہوں نے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے غسل کیا ہے؟ اس نے کہا نہیں میں وضو کرکے آیا ہوں۔ حضرت سعد نے اس سے فرمایا کہ میں کسی کے بارے میں یہ خیال نہیں رکھتا کہ وہ جمعہ کا غسل چھوڑ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5091، ترقيم محمد عوامة 5036)
حدیث نمبر: 5037 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : " هَلِ اغْتَسَلْتَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: لَقَدْ عَلِمْتَ أَنَا أُمِرْنَا بِغَيْرِ ذَلِكَ، قَالَ الرَّجُلُ: بِمَ أُمِرْتُمْ؟ قَالَ: بِالْغُسْلِ، قَالَ: أَنْتُمْ مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ أَمِ النَّاسُ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ مہاجرین میں سے ایک آدمی جمعہ کے دن نماز کے لئے آیا۔ حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے غسل کیا ہے؟ انہوں نے کہا نہیں۔ حضرت عمر نے دریافت فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ جمعہ کے دن ہمیں کس چیز کا حکم دیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ تمہیں کس چیز کا حکم دیا گیا ہے؟ حضرت عمر نے فرمایا غسل کا۔ پھر فرمایا کہ تم مہاجرین لوگوں کے لئے مقتدیٰ ہو۔ اس آدمی نے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5092، ترقيم محمد عوامة 5037)
حدیث نمبر: 5038 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بَيْنَمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَخْطُبُ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی اس واقعہ کو نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5093، ترقيم محمد عوامة 5038)
حدیث نمبر: 5039 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ: قَاوَلَ عَمَّارٌ: رَجُلًا فَاسْتَطَالَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: " أَنَا إذًا أَنْتَنُ مِنَ الَّذِي لَا يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ حضرت عمار کا ایک آدمی سے کسی معاملے پر جھگڑا اور بحث ہوگئی۔ جب یہ جھگڑا زیادہ ہوا تو حضرت عمار نے فرمایا کہ اگر ایسی بات نہ ہو تو میں اس شخص سے زیادہ بدبودار ہوں جو جمعہ کے دن غسل نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5094، ترقيم محمد عوامة 5039)
حدیث نمبر: 5040 مصنف ابن ابی شیبہ
حفص ، حَجَّاجٍ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةٍ ، زَاذَانَ ، عَلِيٌّ
حدثنا حفص ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، قَالَ:" سُئِلَ عَلِيٌّ عَنْ غُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: " الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَفِي الْعِيدَيْنِ، وَيَوْمَ عَرَفَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جمعہ کے دن، عیدین کے دن اور عرفہ کے دن غسل کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5095، ترقيم محمد عوامة 5040)
حدیث نمبر: 5041 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حدثنا حدثنا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْوَلِيدِ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ، إنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: " مَا شَعَرْتُ أَنْ أَحَدًا يَرَى أَنَّ لَهُ طَهُورًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ غَيْرَ الْغُسْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی شخص جمعہ کے دن غسل کے علاوہ کسی اور چیز کو پاکی کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5096، ترقيم محمد عوامة 5041)
حدیث نمبر: 5042 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ زِيَادٍ النُّمَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " لَأَغْتَسِلَنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَوْ كَأْسٌ بِدِينَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے پانی کا ایک پیالہ ایک دینار کے بدلے خریدنا پڑے تو میں پھر بھی جمعہ کے دن غسل کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5097، ترقيم محمد عوامة 5042)
حدیث نمبر: 5043 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ كَعْبٌ: " يَفْزَعُ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ كُلُّ شَيْءٍ إلَّا الثَّقَلَيْنِ، وَعَلَى كُلِّ حَالِمٍ فِيهِ الْغُسْلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن انسانوں اور جنات کے علاوہ ہر چیز اللہ کے عذاب سے گھبراتی ہے۔ اور اس دن ہر بالغ پر غسل لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5098، ترقيم محمد عوامة 5043)
حدیث نمبر: 5044 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كَانَ النَّاسُ يَخْدُمُونَ أَنْفُسَهُمْ، فَكَانَ أَحَدُهُمْ يَرُوحُ بِهَيْئَتِهِ إلَى الْجُمُعَةِ، فَقِيلَ لَهُمْ: لَوِ اغْتَسَلْتُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ لوگ اپنے لئے کام کاج کیا کرتے تھے اور اسی طرح جمعہ کی نماز کے لئے آجاتے، لہٰذا انہیں حکم دیا گیا کہ جمعہ کے دن غسل کیا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5099، ترقيم محمد عوامة 5044)
حدیث نمبر: 5045 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، دَاوُدَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ غُسْلُ يَوْمٍ بَيْنَ سَبْعَةِ أَيَّامٍ، وَهُوَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ سات دنوں میں ایک دن غسل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے اور وہ دن جمعہ کا دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5100، ترقيم محمد عوامة 5045)