☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في النوم في المسجد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← سجود السهو والعمل في الصلاة← في النوم في المسجد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 4947 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَأَلْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ عَنِ النَّوْمِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَسْأَلُونَ عَنْ هَذَا وَقَدْ كَانَ أَهْلُ الصِّفَةِ يَنَامُونَ فِيهِ وَيُصَلُّونَ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ میں نے سلیمان بن یسار سے مسجد میں سونے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم یہ سوال کیسے کرتے ہو حالانکہ اصحاب صفہ مسجد میں سویا کرتے تھے اور مسجد میں نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5000، ترقيم محمد عوامة 4947)
Hadith No.: 4948 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ يُونُسَ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ سِيرِينَ " يَنَامُ فِي الْمَسْجِدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یونس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو مسجد میں سوتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5001، ترقيم محمد عوامة 4948)
Hadith No.: 4949 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ" كَانَ لَهُ مَسْجِدٌ يُصَلِّي فِيهِ وَيَنَامُ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن کی ایک مسجد تھی جس میں سوتے بھی تھے اور نماز بھی پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5002]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5002، ترقيم محمد عوامة 4949)
Hadith No.: 4950 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُنَّا وَنَحْنُ شَبَابٌ نَبِيتُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ وَنَقِيلُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم نوجوان تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں رات بھی گذارتے تھے اور دن کو بھی سوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5003، ترقيم محمد عوامة 4950)
Hadith No.: 4951 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ : إِنِّي نِمْتُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَاحْتَلَمْتُ، فَقَالَ:" إِمَّا أَنْ تَتَّخِذَهُ مَبِيتًا أَوْ مَقِيلًا فَلَا وَإِمَّا أَنْ تَنَامَ تَسْتَرِيحَ أَوْ تَنْتَظِرَ حَاجَةً فَلَا بَأْسَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ میں بعض اوقات مسجد میں سوجاتا ہوں اور مجھے احتلام ہوجاتا ہے تو کیا مسجد میں سونا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ مسجد کو رات گذارنے اور قیلولہ کرنے کی جگہ بنانا تو جائز نہیں۔ البتہ کچھ دیر کے لیے آرام کرنا یا کسی کام کا انتظار کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5004، ترقيم محمد عوامة 4951)
Hadith No.: 4952 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: أَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ أَنَّهُمْ " كَرِهُوا النَّوْمَ فِي الْمَسْجِدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد نے مسجد میں سونے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5005، ترقيم محمد عوامة 4952)
Hadith No.: 4953 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ " أَتَكْرَهُ النَّوْمَ فِي الْمَسْجِدِ؟ قَالَ: بَلْ أُحِبُّهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا آپ مسجد میں سونے کو مکروہ قرار دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں تو اسے پسند کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5006، ترقيم محمد عوامة 4953)
Hadith No.: 4954 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، قَالَ: " نَهَانِي مُجَاهِدٌ عَنِ النَّوْمِ فِي الْمَسَاجِدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہیثم کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے مجھے مسجد میں سونے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5007، ترقيم محمد عوامة 4954)
Hadith No.: 4955 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ، قَالَ: رَآنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَأَنَا نَائِمٌ فِي الْحِجْرِ فَأَيْقَظَنِي، وَقَالَ:" مِثْلُكَ يَنَامُ هَاهُنَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایمن بن نابل کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے مجھے مسجد میں سویا دیکھا تو جگا دیا اور فرمایا کہ تجھ جیسا آدمی بھی یہاں پڑا سو رہا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5008، ترقيم محمد عوامة 4955)
Hadith No.: 4956 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَعُسُّ فِي الْمَسْجِدِ لَيْلًا فَلَا يَدَعُ سَوَادًا فِي الْمَسْجِدِ إِلَّا أَخْرَجَهُ إِلَّا رَجُلًا يُصَلِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمرو شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مسعود کو ایک رات دیکھا کہ وہ مسجد میں پہرہ دے رہے تھے۔ وہ جہاں کہیں کسی انسان کا سایہ دیکھتے اسے جاکر نکال دیتے البتہ ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا آپ نے اسے نہیں نکالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5009، ترقيم محمد عوامة 4956)
Hadith No.: 4957 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: " كُنْتُ أَنَامُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَأَحْتَلِمُ فِي اللَّيْلَةِ مِرَارًا فَسَأَلْتُ عَطَاءً، فَقَالَ: نَمْ وَإِنِ احْتَلَمْتَ عَشْرَ مَرَّاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن زیاد کہتے ہیں کہ میں مسجد حرام میں سوجایا کرتا تھا اور وہاں مجھے ایک رات میں کئی مرتبہ احتلام ہوجاتا تھا۔ میں نے اس بارے میں حضرت عطاء سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم مسجد میں سو جایا کرو خواہ تمہیں دس مرتبہ احتلام ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5010، ترقيم محمد عوامة 4957)
Hadith No.: 4958 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ النَّوْمِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: أَيْنَ كَانَ أَهْلُ الصُّفَّةِ يَعْنِي يَنَامُونَ فِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب سے مسجد میں سونے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اہل صفہ کہاں رہتے تھے؟ یعنی وہ مسجد میں ہی سویا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5011، ترقيم محمد عوامة 4958)
Hadith No.: 4959 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، قَالَ: " نِمْتُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَاحْتَلَمْتُ فِيهِ فَسَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَاغْتَسِلْ، يَعْنِي: وَلَمْ يَنْهَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی نجیح کہتے ہیں کہ میں مسجد حرام میں سویا اور مجھے احتلام ہوگیا۔ میں نے اس بارے میں حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جا کر غسل کرلو۔ یعنی انہوں نے مجھے مسجد میں سونے سے منع نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5012، ترقيم محمد عوامة 4959)