☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات مفصل میں سجدہ کیا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← جو حضرات مفصل میں سجدہ کیا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 21
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 4264 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَطَاءِ بْنِ مِينَاءَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَاءَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " سَجَدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ" وَ" اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سورة الانشقاق اور سورة العلق میں سجدہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4288، ترقيم محمد عوامة 4264)
حدیث نمبر: 4265 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورة الانشقاق میں سجدہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4289]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4289، ترقيم محمد عوامة 4265)
حدیث نمبر: 4266 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ بِالْمَدِينَةِ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ، قَالَ: فَقَرَأَ فِيهَا" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ" فَسَجَدَ فِيهَا، فَقُلْتُ: تَسْجُدُ فِيهَا، فَقَالَ:" رَأَيْتُ خَلِيلِي أَبَا الْقَاسِمِ سَجَدَ فِيهَا فَلَا أَدَعُ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کے ساتھ مدینہ میں عشاء کی نماز پڑھی۔ انہوں نے اس میں سورة الانشقاق کی تلاوت کی اور اس میں سجدہ کیا۔ میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ اس سورت میں سجدہ کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے خلیل ابو القاسم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا تھا اس کے بعد سے میں بھی یونہی کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4290، ترقيم محمد عوامة 4266)
حدیث نمبر: 4267 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، شُعْبَةَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْأَسْوَدِ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّجْمِ فَمَا بَقِيَ أَحَدٌ إِلَّا سَجَدَ مَعَهُ إِلَّا شَيْخًا أَخَذَ كَفًّا مِنْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَى جَبْهَتِهِ قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ قُتِلَ كَافِرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورة النجم میں سجدہ کیا تو سب لوگوں نے سجدہ کیا۔ البتہ ایک بوڑھے نے مٹی کی ایک مٹھی لے کر اسے اپنی پیشانی تک بلند کرلیا۔ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ وہ کفر حالت میں مرا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4291، ترقيم محمد عوامة 4267)
حدیث نمبر: 4268 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ، قَالَ: أَنَا أَبُو رَافِعٍ الصَّائِغُ، قَالَ: صَلَّى بِنَا عُمَرُ صَلَاةَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ " فَقَرَأَ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ" فَسَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع صائغ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی۔ انہوں نے پہلی دو رکعتوں میں سے ایک رکعت میں سورة الانشقاق کی تلاوت کی اور اس میں انہوں نے سجدہ کیا۔ ہم نے بھی ان کے ساتھ سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4292، ترقيم محمد عوامة 4268)
حدیث نمبر: 4269 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ ، وَعَبْدَ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ وَعَبْدَ اللَّهِ " يَسْجُدَانِ فِي" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ" أَوْ أَحَدَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر اور حضرت عبداللہ دونوں کو یا دونوں میں سے ایک کو دیکھا کہ انہوں نے سورة الانشقاق میں سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4293، ترقيم محمد عوامة 4269)
حدیث نمبر: 4270 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنِ ابْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ " يَسْجُدُ فِي" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سورة الانشقاق میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4294، ترقيم محمد عوامة 4270)
حدیث نمبر: 4271 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، دَاوُدَ ، أَبِي الْعَالِيَةِ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي النَّجْمِ وَالْمُسْلِمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ سورة النجم کی تلاوت میں حضور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسلمانوں نے سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4295، ترقيم محمد عوامة 4271)
حدیث نمبر: 4272 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ " يَسْجُدُ فِي الْأَعْرَافِ وَ بَنِي إِسْرَائِيلَ , وَ النَّجْمِ وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سورة الاعراف، سورة بنی اسرائیل، سورة النجم اور سورة العلق میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4296، ترقيم محمد عوامة 4272)
حدیث نمبر: 4273 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ " أَنَّهُ سَجَدَ فِي النَّجْمِ وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ نے سورة النجم اور سورة العلق میں سجدہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4297، ترقيم محمد عوامة 4273)
حدیث نمبر: 4274 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: " عَزَائِمُ السُّجُودِ الم {1} تَنْزِيلُ , و حم {1} تَنْزِيلُ وَ النَّجْمُ وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زر فرماتے ہیں کہ اعلیٰ سجدے سورة الم تنزیل، سورة حم تنزیل، سورة النجم اور سورة العلق کے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4298، ترقيم محمد عوامة 4274)
حدیث نمبر: 4275 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، ابْنِ عَوْنٍ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ وَ النَّجْمِ فَسَجَدَ فِيهَا الْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورة النجم کی تلاوت فرمائی اور مسلمانوں، مشرکین، جنات اور انسانوں نے سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4299، ترقيم محمد عوامة 4275)
حدیث نمبر: 4276 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ قَسَامَةِ بْنِ زُهَيْرٍ، قَالَ:" كَانَ يَسْجُدُ فِي النَّجْمِ وَ" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قسامہ بن زہیر سورة النجم اور سورة الانشقاق میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4300، ترقيم محمد عوامة 4276)
حدیث نمبر: 4277 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ، قَالَ: " سَجَدْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن حبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ سورة الانشقاق میں سجدہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4301، ترقيم محمد عوامة 4277)
حدیث نمبر: 4278 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ " يَسْجُدُ فِي" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبید اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو سورة الانشقاق میں سجدہ کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4302، ترقيم محمد عوامة 4278)
حدیث نمبر: 4279 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ يَسْجُدُ فِي النَّجْمِ وَفِي" اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ" إِلَّا أَنْ يَقْرَأَ بِهِمَا فِي صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ فَإِنَّهُ كَانَ لَا يَسْجُدُ بِهِمَا وَيَرْكَعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سورة النجم اور سورة العلق میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ البتہ اگر انہیں فرض نماز میں پڑھتے تو ان میں سجدہ نہیں کرتے تھے اور رکوع کرلیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4303، ترقيم محمد عوامة 4279)
حدیث نمبر: 4280 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: " قَرَأَ مُحَمَّدٌ" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ" وَأَنَا جَالِسٌ فَسَجَدَ فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت محمد نے سورة الانشقاق کی تلاوت کی اور پھر اس میں سجدہ کیا۔ حالانکہ میں بیٹھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4304، ترقيم محمد عوامة 4280)
حدیث نمبر: 4281 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: " قَرَأَ عَمَّارٌ عَلَى الْمِنْبَرِ" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ" ثُمَّ نزل إِلَى الْقَرَارِ فَسَجَدَ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زر کہتے ہیں کہ حضرت عمار نے منبر پر سورة الانشقاق پڑھی۔ پھر زمین پر اتر کر سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4305، ترقيم محمد عوامة 4281)
حدیث نمبر: 4282 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ , أَنَّ عُثْمَانَ " قَرَأَ فِي الْعِشَاءِ بِالنَّجْمِ فَسَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق بن اجدع کہتے ہیں کہ حضرت عثمان نے عشاء کی نماز میں سورة النجم پڑھی اور سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4306، ترقيم محمد عوامة 4282)
حدیث نمبر: 4283 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُونَ فِي النَّجْمِ إِلَّا رَجُلَيْنِ مِنْ قُرَيْشٍ أَرَادَا بِذَلِكَ الشُّهْرَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور مسلمانوں نے سورة النجم کی تلاوت پر سجدہ کیا۔ البتہ قریش کے دو آدمیوں نے شہرت کی غرض سے سجدہ نہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4307، ترقيم محمد عوامة 4283)