☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تو کیا لوگ اقامت ہونے پر کھڑے امام کو دیکھنے سے پہلے کھڑے ہو سکتے ہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← تو کیا لوگ اقامت ہونے پر کھڑے امام کو دیکھنے سے پہلے کھڑے ہو سکتے ہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4116 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، مَعْمَرٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو تم اس وقت تک کھڑے نہ ہو جب تک مجھے دیکھ نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4138، ترقيم محمد عوامة 4116)
حدیث نمبر: 4117 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ فِطْرٍ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ نَشِيطٍ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ، قَالَ: خَرَجَ عَلِيٌّ وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَهُمْ قِيَامٌ يَنْتَظِرُونَهُ، فَقَالَ: " مَا لِي أَرَاكُمْ سَامِدِينَ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو خالد والبی کہتے ہیں کہ جب نماز کے لئے اقامت کہی جاچکی تھی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے، اس وقت لوگ کھڑے ہوکر ان کا انتظار کررہے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ تم غافلوں کی طرح منہ اٹھائے کیوں کھڑے ہو؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4139، ترقيم محمد عوامة 4117)
حدیث نمبر: 4118 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَنْتَظِرَ الرَّجُلُ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، وَلَيْسَ عِنْدَهُمُ الْإِمَامُ , وَكَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يَنْتَظِرُوا الْإِمَامَ قِيَامًا، وَكَانَ يُقَالُ: هُوَ السُّمُودُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات مکروہ سمجھتے تھے کہ جب مؤذن قد قامت الصلاۃ کہے تو لوگ امام کی عدم موجودگی میں کھڑے ہوجائیں اور کھڑے ہوکر امام کا انتظار کریں۔ اور کہا جاتا تھا کہ اس طرح کھڑا ہونا غفلت کا کھڑا ہونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4140، ترقيم محمد عوامة 4118)
حدیث نمبر: 4119 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: الْقَوْمُ يَنْتَظِرُونَ الْإِمَامَ قِيَامًا وَقُعُودًا، قَالَ:" لَا، بَلْ قُعُودًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبیر بن عدی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ لوگ کھڑے ہو کر امام کا انتظار کریں گے یا بیٹھ کر؟ انہوں نے فرمایا بیٹھ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4141، ترقيم محمد عوامة 4119)
حدیث نمبر: 4120 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْقَوْمِ يَنْتَظِرُونَ الْإِمَامَ قِيَامًا، قَالَ:" ذَلِكَ السُّمُودُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم ان لوگوں کے بارے میں جو کھڑے ہو کر امام کا انتظار کریں فرماتے ہیں کہ یہ غفلت کا کھڑا ہونا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4142، ترقيم محمد عوامة 4120)