☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اونٹوں کے باندھنے کی جگہ یعنی باڑہ میں نماز ادا کرنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← اونٹوں کے باندھنے کی جگہ یعنی باڑہ میں نماز ادا کرنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 21
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 3897 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، يُونُسُ ، الْحَسَنِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، فَإِنَّهَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّيَاطِينِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مغفل مزنی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو لیکن اونٹوں کے باندھنے کی جگہ میں نماز نہ پڑھو کیونکہ وہ شیطان سے پیدا کئے گئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3918، ترقيم محمد عوامة 3897)
حدیث نمبر: 3898 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ الصَّلَاةِ فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ، فَقَالَ:" لَا تُصَلُّوا فِيهَا، وَسُئِلَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، فَقَالَ: صَلُّوا فِيهَا فَإِنَّهَا بَرَكَةٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اس میں نماز نہ پڑھو۔ پھر آپ سے بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اس میں نماز پڑھ لو کیونکہ ان میں برکت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3919، ترقيم محمد عوامة 3898)
حدیث نمبر: 3899 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، الْأَعْمَشِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ: فَإِنَّهَا بَرَكَةٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
یہ حدیث ایک اور سند سے منقول ہے لیکن اس میں فَإِنَّہَا بَرَکَۃٌ کا ذکر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3920، ترقيم محمد عوامة 3899)
حدیث نمبر: 3900 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هِشَامٌ ، مُحَمَّدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا لَمْ تَجِدُوا إِلَّا مَرَابِضَ الْغَنَمِ وَمَعَاطِنَ الْإِبِلِ فَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تمہارے پاس نماز پڑھنے کے لئے سوائے بکریوں کے باڑے اور اونٹوں کے باندھنے کی جگہ کے اور کوئی جگہ نہ ہو تو تم اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3921، ترقيم محمد عوامة 3900)
حدیث نمبر: 3901 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ: نا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ وَيُصَلَّى فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سبرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز نہیں پڑھی جائے گی البتہ بکریوں کے باندھنے کی جگہ نماز پڑھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3922، ترقيم محمد عوامة 3901)
حدیث نمبر: 3902 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: " يُصَلَّى فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا يُصَلَّى فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھی جائے گی لیکن اونٹ باندھنے کی جگہ نماز نہیں پڑھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3923، ترقيم محمد عوامة 3902)
حدیث نمبر: 3903 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ مَاعِزِ بْنِ نَضْلَةَ، قَالَ:" أَتَانَا أَبُو ذَرٍّ فَدَخَلَ زِرْبَ غَنَمٍ لَنَا فَصَلَّى فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ماعز بن نضلہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر ہمارے یہاں تشریف لائے اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3924]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3924، ترقيم محمد عوامة 3903)
حدیث نمبر: 3904 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، قَالَ: فَنَهَاهُ، وَقَالَ:" صَلِّ فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اس منع کیا اور فرمایا کہ بکریوں کی جگہ نماز پڑھ سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3925]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3925، ترقيم محمد عوامة 3904)
حدیث نمبر: 3905 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، شُعْبَةَ ، أَبِي التَّيَّاحِ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ قَبْلَ أَنْ يُبْنَى الْمَسْجِدُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کی تعمیر سے پہلے بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3926، ترقيم محمد عوامة 3905)
حدیث نمبر: 3906 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ:" أَنَّ عُمَرَ صَلَّى فِي مَكَانٍ فِيهِ دِمْنٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ حضرت عمرنے ایک ایسی جگہ نماز ادا کی جہاں بکریوں اور اونٹوں کے ٹھہرنے کے آثار تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3927، ترقيم محمد عوامة 3906)
حدیث نمبر: 3907 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ، قَالَ:" خَرَجَ ابْنُ الزُّبَيْرِ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ فِي غَيْرِ أَشْهُرِ الْحَجِّ فَصَلَّى بِنَا فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ وَهُوَ يَجِدُ أَمْكِنَةً سِوَاهَا لَوْ شَاءَ لَصَلَّى فِيهَا وَمَا رَأَيْتُهُ فَعَلَ ذَلِكَ إِلَّا لِيُرِيَنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن منذر کہتے ہیں کہ حضرت ابن زبیرحج کے مہینوں کے علاوہ کسی اور زمانے میں مزدلفہ گئے، وہاں انہوں نے ہمیں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھائی حالانکہ اور جگہیں بھی تھیں جہاں وہ ہمیں نماز پڑھا سکتے تھے، لیکن میراخیال یہ ہے کہ وہ ہمیں بتانا چاہتے تھے کہ اس جگہ نماز ادا کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3928، ترقيم محمد عوامة 3907)
حدیث نمبر: 3908 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدًا، يَقُولُ:" كَانُوا إِذَا لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يُصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَمَرَابِضِ الْإِبِلِ صَلَّوْا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف کو جب بکریوں کے باڑے اور اونٹوں کے باندھنے کی جگہ کے علاوہ کوئی اور جگہ نہ ملتی تو وہ بکریوں کے باڑے کو ترجیح دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3929، ترقيم محمد عوامة 3908)
حدیث نمبر: 3909 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " صَلِّ فِي دِمْنِ الْغَنَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بکریوں کے ٹھہرنے کی جگہ نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3930، ترقيم محمد عوامة 3909)
حدیث نمبر: 3910 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُ الصَّلَاةَ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ وَلَا يَرَى بِهَا بَأْسًا فِي أَعْطَانِ الْغَنَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن راشد کہتے ہیں کہ حضرت حسن اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے اور بکریوں کے باڑے میں نماز کی ادائیگی میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3931، ترقيم محمد عوامة 3910)
حدیث نمبر: 3911 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ، يَقُولُ:" إِنَّ لِي لَعَنَاقًا تَنَامُ مَعِي فِي مَسْجِدِي، وَتَبْعَرُ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر فرماتے تھے کہ میرے پاس ایک بکری کا بچہ ہے جو میری نماز پڑھنے کی جگہ سو جاتا ہے اور وہاں مینگنیاں بھی کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3932، ترقيم محمد عوامة 3911)
حدیث نمبر: 3912 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَامِرٍ السلمِيِّ أَنَّهُ" كَانَ يُصَلِّي فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ وَمَرَابِضِ الْغَنَمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر کہتے ہیں کہ حضرت جندب بن عامر سلمی بکریوں اور اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3933، ترقيم محمد عوامة 3912)
حدیث نمبر: 3913 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَمَّنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ:" كُنَّا نُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا نُصَلِّي فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ ہم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے لیکن اونٹوں کے باندھنے کی جگہ نماز نہ پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3934، ترقيم محمد عوامة 3913)
حدیث نمبر: 3914 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو لیکن اونٹ کے باڑے میں نماز نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3935، ترقيم محمد عوامة 3914)
حدیث نمبر: 3915 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالصَّلاةِ فِي دِمْنَةِ الْغَنَمِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بکریوں کے باندھنے کی جگہ نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3936، ترقيم محمد عوامة 3915)
حدیث نمبر: 3916 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ فِي رَجُلٍ صَلَّى فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، يُجْزِئُهُ وَلَا يَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وکیع اونٹوں کے احاطے میں نماز پڑھنے کو جائز قرار دیتے تھے اور اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹنے کے قائل بھی نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3937، ترقيم محمد عوامة 3916)