☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جہری نماز میں اگر کوئی رکعت رہ جائے تو کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جہری نماز میں اگر کوئی رکعت رہ جائے تو کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 3670 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، قَالَ: نا لَيْثٌ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " مَنْ فَاتَهُ شَيْءٌ مِنْ صَلَاةِ الْإِمَامِ فَإِنْ شَاءَ جَهَرَ وَإِنْ شَاءَ لَمْ يَجْهَرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر جہری نماز میں آدمی کی امام کے ساتھ کوئی رکعت رہ گئی تو اس کو ادا کرتے وقت وہ چاہے تو جہر کرے اور چاہے تو نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3688، ترقيم محمد عوامة 3670)
حدیث نمبر: 3671 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: " يَصْنَعُ مثل مَا صَنَعَ الْإِمَامُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ بقیہ نماز کو اسی طرح ادا کرو جس طرح امام ادا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3689، ترقيم محمد عوامة 3671)
حدیث نمبر: 3672 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نَحْوَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3690، ترقيم محمد عوامة 3672)
حدیث نمبر: 3673 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: " فَاتَتْ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ رَكْعَةٌ مِنَ الْمَغْرِبِ فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ عبید بن عمیر کی مغرب میں ایک رکعت رہ گئی، میں نے انہیں سنا کہ وہ اس رکعت میں سورة اللیل کی تلاوت کررہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3691، ترقيم محمد عوامة 3673)
حدیث نمبر: 3674 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ مُهَلْهَلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ لِمَنْ سُبِقَ بِبَعْضِ الصَّلَاةِ فِي الْفَجْرِ وَالْمَغْرِبِ أَوِ الْعِشَاءِ إِذَا قَامَ يَقْضِي أَنْ يَجْهَرَ بِالْقِرَاءَةِ كَيْ يَعْلَمَ مَنْ لَا يَعْلَمُ أَنَّ الْقِرَاءَةَ فِيمَا يَقْضِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ جس شخص کی فجر، مغرب یا عشاء میں کچھ نماز رہ جائے تو ان کی ادا کرتے ہوئے بلند آواز سے قراءت کرے، تاکہ ناواقف کو علم ہوجائے کہ باقی ماندہ نماز میں قراءت کی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3692، ترقيم محمد عوامة 3674)
حدیث نمبر: 3675 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ وَحْدَهُ، قَالَ:" يُسْمِعُ قِرَاءَتَهُ أُذُنَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو اکیلے مغرب کی نماز پڑھے فرماتے ہیں کہ وہ اپنے کانوں کو اپنی قراءت سنائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3693، ترقيم محمد عوامة 3675)
حدیث نمبر: 3676 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ نَجِيحٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ" فَقُمْنَا إِلَى الْمَغْرِبِ وَقَدْ سُبِقْنَا بِرَكْعَةٍ فَلَمَّا قَامَ سَعِيدٌ يَقْضِي قَرَأَ بِـ أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب بن نجیح کہتے ہیں کہ میں سعید بن جبیر کے ساتھ تھا۔ ہم مغرب کی نماز کے لئے گئے تو ہماری ایک رکعت چھوٹ گئی۔ جب حضرت سعید اس رکعت کو ادا کرنے کھڑے ہوئے تو انہوں نے سورة التکاثر کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3694، ترقيم محمد عوامة 3676)