☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في العشاء الآخرة تعجل أو تؤخر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← في العشاء الآخرة تعجل أو تؤخر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 18
Hadith No.: 3352 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو الْأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز کو دیر سے پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3366، ترقيم محمد عوامة 3352)
Hadith No.: 3353 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، أَبِي بِشْرٍ ، حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ:" أَنَا مِنْ أَعْلَمِ النَّاسِ أَوْ كَأَعْلَمِ النَّاسِ بِوَقْتِ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ كَانَ يُصَلِّيهَا بَعْدَ سُقُوطِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الثَّانِيَةِ مِنْ أَوَّلِ الشَّهْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عشاء کی نماز کا سب سے زیادہ واقف ہوں، آپ عشاء کی نماز مہینے کے شروع میں دوسری رات کے چاند کے سقوط کے بعد عشاء کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3367، ترقيم محمد عوامة 3353)
Hadith No.: 3354 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَوْفٍ ، أَبِي الْمِنْهَالِ ، أَبِي بَرْزَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَحِبُّ أَنْ يُؤَخِّرَ مِنَ الْعِشَاءِ الَّتِي يَدْعُونَهَا النَّاسُ الْعَتَمَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوبرزہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات پسند تھی کہ عشاء کی نماز کو مؤخر کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3368، ترقيم محمد عوامة 3354)
Hadith No.: 3355 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَجِّلُ الْعِشَاءَ وَيُؤَخِّرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز کو کبھی جلدی پڑھتے تھے اور کبھی تاخیر سے ادا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3369، ترقيم محمد عوامة 3355)
Hadith No.: 3356 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ مُبَارَكٍ ، أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، عُرْوَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الْعِشَاءَ حِينَ يَسْوَدُّ الْأُفُقُ وَرُبَّمَا أَخَّرَهَا حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّاسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز کو اس وقت ادا فرماتے تھے جبکہ افق سیاہ ہو جاتا اور بعض اوقات اس کو دیر سے پڑھتے تاکہ لوگ جمع ہو جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3370، ترقيم محمد عوامة 3356)
Hadith No.: 3357 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ لَبِيبَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : " صَلُّوا الْعِشَاءَ إِذَا ذَهَبَ الشَّفَقُ وَادْلَامَّ اللَّيْلُ مَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ ثُلُثِ اللَّيْلِ وَمَا عَجَّلْتَ بَعْدَ ذَهَابِ بَيَاضِ الْأُفُقِ فَهُوَ أَفْضَلُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن لبیبہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے مجھ سے فرمایا کہ عشاء کی نماز اس وقت پڑھو جب شفق غائب ہو جائے اور آدھی رات سے پہلے رات کی تاریکی زیادہ ہو جائے۔ افق کے سفید ہونے کے بعد تم جتنی جلدی پڑھ لو اتنا ہی افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3371، ترقيم محمد عوامة 3357)
Hadith No.: 3358 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ كَتَبَ إِلَى أَبِي مُوسَى:" أَنْ صَلِّ الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ فَإِنْ أَخَّرْتَ فَإِلَى الشَّطْرِ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْغَافِلِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا کہ عشاء کی نماز کو تہائی رات تک ادا کر لو یا زیادہ دیر کرنی ہو تو آدھی رات تک ادا کر لو اور غافلین میں سے مت ہو جانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3372، ترقيم محمد عوامة 3358)
Hadith No.: 3359 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ عشاء کی نماز کو تاخیر سے پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3373، ترقيم محمد عوامة 3359)
Hadith No.: 3360 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " وَقْتُ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ رُبْعُ اللَّيْلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عشاء کی نماز کا وقت چوتھائی رات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3374، ترقيم محمد عوامة 3360)
Hadith No.: 3361 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبِي , قُلْتُ: صَلَّيْتَ مَعَ عَلِيٍّ فَأَخْبِرْنِي كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي الْعِشَاءَ؟ قَالَ:" كَانَ يُصَلِّي الْعِشَاءَ إِذَا غَابَ الشَّفَقُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مروان کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی ہے، آپ مجھے یہ بتائیں کہ وہ عشاء کی نماز کس وقت پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب شفق غائب ہو جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3375، ترقيم محمد عوامة 3361)
Hadith No.: 3362 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " وَقْتُ الْعِشَاءِ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ وَلَا نَوْمَ وَلَا غَفَلَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ عشاء کا وقت ایک تہائی رات تک ہے، اس میں کسی قسم کی نیند یاغفلت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3376، ترقيم محمد عوامة 3362)
Hadith No.: 3363 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، مَنْصُورٍ ، الْحَكَمِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: انْتَظَرْنَا لَيْلَةً رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ حَتَّى كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ أَوْ بَعْدُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا فَلَا أَدْرِي أَشَغَلَهُ شَيْءٌ أَوْحَاجَةٌ كَانَتْ لَهُ فِي أَهْلِهِ، فَقَالَ: " مَا أَعْلَمُ أَهْلَ دِينٍ يَنْتَظِرُونَ هَذِهِ الصَّلَاةَ غَيْرَكُمْ وَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَصَلَّيْتُ بِهِمْ هَذِهِ الصَّلَاةَ هَذِهِ السَّاعَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک رات ہم نے عشاء کی نماز کے لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظار کیا۔ جب تہائی رات یا اس سے کچھ زیادہ وقت گذر گیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے، میں نہیں جانتا کہ آپ کو کسی کام نے روکا تھا یا آپ کو گھر والوں میں کوئی حاجت تھی۔ آپ نے فرمایا ”میں تمہارے علاوہ کسی ایسے دین کے پیروکاروں کو نہیں جانتا جو اس نماز کا انتظار کرتے ہوں۔ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں یہ نماز انہیں اس وقت میں پڑھنے کا حکم دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3377، ترقيم محمد عوامة 3363)
Hadith No.: 3364 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَخَّرْتُ صَلَاةَ الْعِشَاءِ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفِ اللَّيْلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز کو ایک تہائی رات یا آدھی رات تک مؤخر کر دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3378، ترقيم محمد عوامة 3364)
Hadith No.: 3365 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، جَرِيرٌ ، رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ ، عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدِ السَّكُونِيِّ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدِ السَّكُونِيِّ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ مُعَاذٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: بَقِينَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ حَتَّى أَبْطَأَ حَتَّى قَالَ الْقَائِلُ: قَدْ صَلَّى وَلَمْ يَخْرُجْ , فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقَائِلُ يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , ظَنَنَّا أَنَّكَ صَلَّيْتَ وَلَمْ تَخْرُجْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَعْتِمُوا بِهَذِهِ الصَّلَاةِ فَقَدْ فُضِّلْتُمْ بِهَا عَلَى سَائِرِ الْأُمَمِ وَلَمْ تُصَلِّهَا أُمَّةٌ قَبْلَكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ ہم نے ایک روز عشاء کی نماز کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری کا بہت انتظار کیا، لیکن آپ نے اتنی دیر کر دی کہ ایک آدمی کہنے لگا کہ آپ تشریف نہیں لائیں گے۔ اتنے میں آپ تشریف لائے تو ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ! ہمارا خیال یہ تھا کہ آپ نماز پڑھ چکے ہیں اور اب تشریف نہیں لائیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس نماز کو اندھیرے میں پڑھا کرو، کیونکہ تمہیں ساری امتوں پر اس نماز کی وجہ سے فضیلت دی گئی ہے، تم سے پہلی امتیں یہ نماز نہیں پڑھتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3379، ترقيم محمد عوامة 3365)
Hadith No.: 3366 Musannaf Ibn Abi Shaibah
إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَخَرَجَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ، فَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَجَعَلْتُ وَقْتَ هَذِهِ الصَّلَاةِ هَذَا الْحِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز کو مؤخر فرمایا، جب آپ تشریف لائے تو آپ کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، آپ نے فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں اس نماز کے لئے اس وقت کو مقرر کر دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3380، ترقيم محمد عوامة 3366)
Hadith No.: 3367 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَمْرِو بْنِ ضَمْرَةَ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَمْرِو بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَتَى أُصَلِّي الْعِشَاءَ؟ قَالَ:" إِذَا مَلَأَ اللَّيْلُ بَطْنَ كُلِّ وَادٍ"
Translation: اردو ترجمہ
ایک جہینی شخص فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ میں عشاء کی نماز کب پڑھوں؟ آپ نے فرمایا کہ جب رات ہر وادی کے اندر تک پہنچ جائے تو اس وقت پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3381، ترقيم محمد عوامة 3367)
Hadith No.: 3368 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النُّعْمَانِ يَعْنِي ابْنَ بَشِيرٍ الْمَغْرِبَ فَمَا يَخْرُجُ آخِرُنَا حَتَّى يَبْدَأَ بِالْعِشَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن عبید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم حضرت نعمان بن بشیر کے ساتھ مغرب کی نماز ادا کرتے، ہمارا آخری آدمی ابھی مسجد سے باہر نہیں نکلتا تھا کہ عشاء کا وقت ہو جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3382، ترقيم محمد عوامة 3368)
Hadith No.: 3369 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " عَجِّلُوا الْعِشَاءَ قَبْلَ أَنْ يَكْسَلَ الْعَامِلُ وَيَنَامَ الْمَرِيضُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ عشاء کی نماز جلدی پڑھو، قبل اس کے کہ کام کاج کرنے والا سستی کرنے لگے اور مریض سو جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3383، ترقيم محمد عوامة 3369)