☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يؤخر العصر ويرى تأخيرها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← من كان يؤخر العصر ويرى تأخيرها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 3326 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ أَخْرَجَ مَالًا يَقْسِمُهُ يُبَادِرُ بِهِ اللَّيْلَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی، پھر وہ مال تقسیم کیا جو رات کو تقسیم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3340، ترقيم محمد عوامة 3326)
Hadith No.: 3327 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ، أَنَّ عَلِيًّا " كَانَ يُؤَخِّرُ الْعَصْرَ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ عَلَى الْحِيطَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ عصر کی نماز کو اتنا مؤخر کیا کرتے تھے کہ سورج دیواروں پر بلند ہو جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3341، ترقيم محمد عوامة 3327)
Hadith No.: 3328 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ سَوَّارِ بْنِ شَبِيبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ" كَانَ يُؤَخِّرُ الْعَصْرَ حَتَّى أَقُولَ: قَدِ اصْفَرَّتِ الشَّمْسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سوار بن شبیب کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ عصر کی نماز کو اتنا مؤخر کرتے تھے یہاں تک کہ میں کہتا کہ سورج زرد ہو گیا ہے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3342، ترقيم محمد عوامة 3328)
Hadith No.: 3329 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، وَإِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ" كَانَ يُؤَخِّرُ الْعَصْرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ عصر کی نماز کو مؤخر کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3343، ترقيم محمد عوامة 3329)
Hadith No.: 3330 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ ابْنُ أَخِي الْأَسْوَدِ مُؤَذِّنَهُمْ فَكَانَ يُعَجِّلُ الْعَصْرَ، فَقَالَ لَهُ الْأَسْوَدُ: " لَتُطِيعَنَّا فِي أَذَانِنَا أَوْ لَتَعْتَزِلَنَّ مُؤَذِّنِينَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود کا ایک بھتیجا ان کا مؤذن تھا، وہ عصر کی اذان جلدی دیا کرتا تھا، حضرت اسود نے اس سے فرمایا یا تو اذان میں ہماری اطاعت کرو یا ہماری مؤذنی چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3344، ترقيم محمد عوامة 3330)
Hadith No.: 3331 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ مَنْ قَبْلَكُمْ أَشَدَّ تَأْخِيرًا لِلْعَصْرِ مِنْكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تم سے پہلے لوگ عصر کی نماز میں تم سے زیادہ تاخیر کرنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3345، ترقيم محمد عوامة 3331)
Hadith No.: 3332 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ وَكِيعٍ، قَالَ: قَالَ لِي إِبْرَاهِيمُ: " لَا تُقِمِ الْعَصْرَ حَتَّى لَا تَسْمَعَ حَوْلَكَ مُؤَذِّنًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے مجھ سے فرمایا کہ تم اس وقت تک عصر کی نماز نہ پڑھو جب تک اپنے اردگرد مؤذن کی آواز نہ سن لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3346، ترقيم محمد عوامة 3332)
Hadith No.: 3333 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: أَتَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْأَسْوَدِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ: " غَلَبَنَا الْحَوَّاكُونَ عَلَى صَلَاتِنَا يُعَجِّلُونَهَا" , يَعْنِي الْعَصْرَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن اسود کے پاس آیا وہ وضو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جولاہے ہماری نماز پر غالب آ گئے۔ یعنی وہ عصر کی نماز جلدی پڑھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3347، ترقيم محمد عوامة 3333)
Hadith No.: 3334 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عن أَبِي سِنَانٍ , عَنِ ابْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: " تُصَلِّي الْعَصْرَ قَدْرَ مَا يَسِيرُ الْعِيرُ فَرْسَخًا إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی الہذیل فرماتے ہیں کہ عصر کی نماز اس وقت پڑھی جائے گی جس کے بعد غروب شمس تک اونٹ ایک فرسخ کی مسافت طے کر لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3348، ترقيم محمد عوامة 3334)
Hadith No.: 3335 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مَرْدَانُبَةَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ وَقْتِ الْعَصْرِ، فَقَالَ:" وَقْتُهَا أَنْ تَسِيرَ سِتَّةَ أَمْيَالٍ إِلَى أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے عصر کے وقت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کا وقت یہ ہے کہ تم غروب شمس سے پہلے چھ میل سفر کر لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3349، ترقيم محمد عوامة 3335)
Hadith No.: 3336 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ حَرِيشٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُصَلِّي الْعَصْرَ إِذَا كَانَ الظِّلُّ وَاحِدًا وَعِشْرِينَ قَدَمًا فِي الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ گرمی اور سردی میں عصر کی نماز اس وقت پڑھی جائے گی جب ہر چیز کا سایہ اکیس قدم کے برابر ہو جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3350، ترقيم محمد عوامة 3336)
Hadith No.: 3337 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ:" إِنَّمَا سُمِّيَتِ الْعَصْرَ لِتَعْتَصِرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ عصر کی نماز کو عصر اس لئے کہتے ہیں تاکہ یہ تاخیر سے پڑھی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3351، ترقيم محمد عوامة 3337)