☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كان يكره أن يمر الرجل بين يدي الرجل وهو يصلي
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الصلوات← من كان يكره أن يمر الرجل بين يدي الرجل وهو يصلي
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 13
حديث رقم: 2927 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، سُفْيَانَ ، سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُهَيْمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُهَيْمٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُكُمْ مَا لَهُ فِي الْمَمَرِّ بَيْنَ يَدَيْ أَخِيهِ وَهُوَ يُصَلِّي يَعْنِي مِنَ الْإِثْمِ لَوَقَفَ أَرْبَعِينَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ ابی جہیم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر نمازی کے آگے سے گذرنے والا جان لے کہ اس عمل میں کتنا بڑا گناہ ہے تو چالیس (سال، مہینے یا دنوں) تک کھڑا رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2939، ترقيم محمد عوامة 2927)
حديث رقم: 2928 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو أُسَامَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَبْدَ الْحَمِيدِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْحَمِيدِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَامِلَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَمَرَّ رَجُلٌ بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي فَجَبَذَهُ حَتَّى كَادَ يَخْرِقُ ثِيَابَهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي لَأَحَبَّ أَنْ يَنْكَسِرَ فَخِذُهُ وَلَا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے گورنر عبد الحمید بن عبد الرحمن کے آگے سے ایک آدمی نماز کے دوران گذرنے لگا، تو انہوں نے اسے اس زور سے کھینچا کہ اس کے کپڑے پھٹنے کے قریب ہوگئے۔ جب انہوں نے نماز پوری کرلی تو فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر نمازی کے آگے سے گذرنے والا جان لے کہ اس میں کتنا گناہ ہے تو وہ اپنی ران کے ٹوٹنے کو ترجیح دے لیکن نمازی کے آگے سے نہ گذرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2940]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2940، ترقيم محمد عوامة 2928)
حديث رقم: 2929 مصنف ابن أبي شيبة
أَبِي
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ كَهْمَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، قَالَ: رَأَى أَبِي نَاسًا يَمُرُّ بَعْضُهُمْ بَيْنَ يَدَيْ بَعْضٍ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ:" تَرَى أَبْنَاءَ هَؤُلَاءِ إِذَا أَدْرَكُوا، يَقُولُونَ: إِنَّا وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَلِكَ يَفْعَلُونَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ نماز میں ایک دوسرے کے آگے سے گذر رہے تھے، انہوں نے فرمایا کہ ان بچوں کو دیکھو جب یہ بڑے ہوجائیں گے تو کہیں گے کہ ہم نے اپنے بڑوں کو یونہی کرتے دیکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2941]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2941، ترقيم محمد عوامة 2929)
حديث رقم: 2930 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: كَانَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَائِمًا يُصَلِّي فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَمَنَعَهُ وَأَبَى إِلَّا أَنْ يَمْضِيَ فَدَفَعَهُ أَبُو سَعِيدٍ فَطَرَحَهُ، فَقِيلَ لَهُ: تَصْنَعُ هَذَا بِعَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ:" وَاللَّهِ لَوْ أَبَى إِلَّا أَنْ آخُذَ بِشَعْرِهِ لَأَخَذْتُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
٠) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری نماز پڑھ رہے تھے کہ حضرت عبد الرحمن بن حارث بن ہشام ان کے آگے سے گذرنے لگے، حضرت ابو سعید نے انہیں روکا، لیکن انہوں نے گذرنے پر اصرار کیا تو حضرت ابو سعید نے انہیں زور سے پیچھے دھکیل دیا۔ حضرت ابو سعید سے کہا گیا کہ آپ عبد الرحمن کے ساتھ ایسا کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ خدا کی قسم! اگر مجھے ان کے بال پکڑ کر بھی روکنا پڑتا تو میں انہیں روکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2942]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2942، ترقيم محمد عوامة 2930)
حديث رقم: 2931 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنْ جَاءَ أَحَدٌ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَلْيُقَاتِلْهُ فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص نمازی کے آگے سے گذرنے لگے تو اس سے جھگڑا کرکے اسے روکے، کیونکہ یہ شیطان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2943، ترقيم محمد عوامة 2931)
حديث رقم: 2932 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَفْعَلْ فَإِنَّ الْمَارَّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي أَنْقَصُ مِنَ الْمُمَرِّ عَلَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو تم میں سے اس بات کی طاقت رکھتا ہو کہ نماز کے دوران کسی کوا پنے آگے سے نہ گذرنے دے تو ایسا ضرور کرلے، کیونکہ گذرنے والا اس نمازی سے زیادہ اپنا نقصان کررہا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2944، ترقيم محمد عوامة 2932)
حديث رقم: 2933 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: أَدَعُ أَحَدًا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيَّ؟ قَالَ: لَا , قُلْتُ: فَإِنْ أَبَى، قَالَ: فَمَا تَصْنَعُ؟ قُلْتُ: بَلَغَنِي أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ " لَا يَدَعُ أَحَدًا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ"، قَالَ:" إِنْ ذَهَبْتَ تَصْنَعُ صَنِيعَ ابْنِ عُمَرَ دُقَّ أَنْفُكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا کہ اگر کوئی میرے آگے سے گذرے تو کیا میں اسے گذرنے دوں؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے کہا اگر وہ گذرنے پر اصرار کرنے لگے۔ حضرت سعید نے فرمایا کہ پھر تم کیا کرو گے؟ میں نے کہا کہ مجھے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ قول پہنچا ہے کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو توا پنے آگے سے کسی کو نہ گذرنے دے۔ حضرت سعید نے فرمایا کہ اگر تم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے عمل کو اپنانا چاہتے ہو تو اپنا ناک توڑ دو! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2945، ترقيم محمد عوامة 2933)
حديث رقم: 2934 مصنف ابن أبي شيبة
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فَجَعَلَ جَدْيٌ يُرِيدُ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَتَقَدَّمُ وَيَتَأَخَّرُ حَتَّى نَزَا الْجَدْيُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے اور کوئی بکری کا بچہ بھی آپ کے آگے سے گذرنے لگتا تو آپ آگے بڑھ کر اس کو روک لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2946، ترقيم محمد عوامة 2934)
حديث رقم: 2935 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، أُمِّهِ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُصَلِّي فَمَرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ أَوْ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، فَقَالَ: بِيَدِهِ , فَرَجَعَ , فَمَرَّتْ زَيْنَبُ ابْنَةُ أُمِّ سَلَمَةَ، فَقَالَ: بِيَدِهِ هَكَذَا , فَمَضَتْ فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" هُنَّ أَغْلَبُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے کہ آپ کے آگے سے عبداللہ بن ابی سلمہ یا عمر بن ابی سلمہ گذرنے لگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ہاتھ سے اشارہ کیا تو وہ رک گئے۔ پھر زینب بنت ابی سلمہ گذرنے لگیں، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بھی ہاتھ سے اشارہ کیا لیکن وہ نہیں رکیں اور آگے سے گذر گئیں۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ یہ لڑکیاں ہم پر غالب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2947، ترقيم محمد عوامة 2935)
حديث رقم: 2936 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، أَبِي مِجْلَزٍ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، قَالَ: " بَادَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِهِرٍّ أَوْ هِرَّةٍ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں ایک بلی کو اپنے آگے سے گذرنے سے روکا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2948، ترقيم محمد عوامة 2936)
حديث رقم: 2937 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّنُوخِيُّ ، مَوْلًى لِيَزِيدَ بْنِ نِمْرَانَ ، يَزِيدَ بْنِ نِمْرَانَ ، رَجُلًا
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّنُوخِيُّ ، عَنْ مَوْلًى لِيَزِيدَ بْنِ نِمْرَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ نِمْرَانَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلًا مُقْعَدًا، فَقَالَ: مَرَرْتُ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى حِمَارٍ وَهُوَ يُصَلِّي، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ اقْطَعْ أَثَرَهُ فَمَا مَشَيْتُ عَلَيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن نمران کہتے ہیں کہ مجھ سے ایک اپاہج شخص نے بیان کیا میں ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے سے گذرا آپ نماز پڑھ رہے تھے، میں گدھے پر سوار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے حق میں بددعا کی کہ اے اللہ! یہ اپنے پاؤں پر نہ چل سکے۔ بس اس کے بعد سے میں اپنے قدموں پر چلنے کے قابل نہ رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2949، ترقيم محمد عوامة 2937)
حديث رقم: 2938 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ فِطْرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ:" مَرَرْتُ بَيْنَ يَدَيِ ابْنِ عُمَرَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَارْتَفَعَ مِنْ قُعُودِهِ ثُمَّ دَفَعَ فِي صَدْرِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے آگے سے گذرا وہ نماز پڑھ رہے تھے، وہ اپنے قعود سے کھڑے ہوئے اور میرے سینے سے مجھے دھکا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2950، ترقيم محمد عوامة 2938)
حديث رقم: 2939 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُرَيْمٌ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ وَبَرَةَ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشَدَّ عَلَيْهِ أَنْ يُمَرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ فِي صَلَاةٍ مِنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت وبرہ فرماتے ہیں کہ میں نے نماز میں آگے سے گذرنے والوں کو روکنے کے معاملے میں حضرت ابراہیم نخعی اور حضرت عبدا لرحمن بن اسود سے زیادہ شدت کسی کو برتتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2951، ترقيم محمد عوامة 2939)