☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک عمامہ کے پیچ پر سجدہ کرنا مکروہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← جن حضرات کے نزدیک عمامہ کے پیچ پر سجدہ کرنا مکروہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 2770 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ سَكَنِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ رَبِيعٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ" كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ حَسَرَ الْعِمَامَةَ عَنْ جَبْهَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمود بن ربیع کہتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اپنے عمامے کو اپنی پیشانی سے پیچھے کھسکا لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2780، ترقيم محمد عوامة 2770)
حدیث نمبر: 2771 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ وَكِيعٌ: عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ وَكِيعٌ: عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَحْسِرِ الْعِمَامَةَ عَنْ جَبْهَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی نماز کے لئے کھڑا ہو تو اپنے عمامے کو پیشانی سے پیچھے کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2781، ترقيم محمد عوامة 2771)
حدیث نمبر: 2772 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " لَا يَسْجُدُ عَلَى كَوْرِ الْعِمَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عمامے کے پیچ پر سجدہ نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2782، ترقيم محمد عوامة 2772)
حدیث نمبر: 2773 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " أَصَابَتْنِي شَجَّةٌ فَعَصَبْتُ عَلَيْهَا عِصَابَةً فَسَأَلْتُ عُبَيْدَةَ أَسْجُدُ عَلَيْهَا؟ قَالَ: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرے سر پر زخم ہوا، میں نے اس پر پٹی باندھ لی، میں نے حضرت عبیدہ سے پوچھا کہ کیا میں اس پر سجدہ کرسکتا ہوں؟ انہوں نے کہا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2783، ترقيم محمد عوامة 2773)
حدیث نمبر: 2774 مصنف ابن ابی شیبہ
حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيِّ ، قَالَ:" رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَسْجُدُ عَلَى كَوْرِ الْعِمَامَةِ فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ أَنِ ارْفَعْ عِمَامَتَكَ فَأَوْمَأَ إِلَى جَبْهَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیاض بن عبد اللہ قرشی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جو عمامے کے پیچ پر سجدہ کررہا تھا، آپ نے اسے ہاتھ سے اشارہ کرکے فرمایا کہ اپنا عمامہ بلند کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2784، ترقيم محمد عوامة 2774)
حدیث نمبر: 2775 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ" كَانَ يُحِبُّ لِلْمُعْتَمِّ أَنْ يُنَحِّيَ كَوْرَ الْعِمَامَةِ عَنْ جَبْهَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ عمامہ باندھا ہواشخص نما ز کے لئے عمامے کو پیشانی سے پیچھے کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2785، ترقيم محمد عوامة 2775)
حدیث نمبر: 2776 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " أُبْرِزُ جَبِينِي أَحَبُّ إِلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پیشانی کو کھلا رکھنا مجھے زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2786، ترقيم محمد عوامة 2776)
حدیث نمبر: 2777 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ السُّجُودَ عَلَى كَوْرِ الْعِمَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ پیشانی کے پیچ پر سجدہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2787، ترقيم محمد عوامة 2777)
حدیث نمبر: 2779 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا وَكِيعٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ مَيْمُونٍ قَالَ: أُبْرِزُ جَبِينِي أَحَبُّ إِلَيَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ عمامے کے پیچ پر سجدہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2788، ترقيم محمد عوامة 2779)
حدیث نمبر: 2778 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ " كَرِهَ السُّجُودَ عَلَى كَوْرِ الْعِمَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ پیشانی کو کھلا رکھنا مجھے زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2789، ترقيم محمد عوامة 2778)
حدیث نمبر: 2780 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ فِي الْمُعْتَمِّ، قَالَ:" يُمَكِّنُ جَبْهَتَهُ مِنَ الْأَرْضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ عمامہ باندھے ہوئے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ اپنی پیشانی زمین سے لگائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2790، ترقيم محمد عوامة 2780)
حدیث نمبر: 2781 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عُلَاثَةَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ لِرَجُلٍ: " لَعَلَّكَ مِمَّنْ يَسْجُدُ عَلَى كَوْرِ الْعِمَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز نے ایک آدمی سے فرمایا کہ شاید تم ان لوگوں میں سے ہو جو عمامہ پر سجدہ کرتے ہیں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2791، ترقيم محمد عوامة 2781)
حدیث نمبر: 2782 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ أَنَّهُ" رَأَى رَجُلًا يَسْجُدُ وَعَلَيْهِ مِغْفَرَةٌ وَعِمَامَةٌ قَدْ غَطَّى بِهِمَا وَجْهَهُ فَأَخَذَ بِمِغْفَرَتِهِ وَعِمَامَتِهِ فَأَلْقَاهُمَا مِنْ خَلْفِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہلال بن یساف فرماتے ہیں کہ حضرت جعدہ بن ہبیرہ نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے سر پر خود اور پگڑی تھی اور اس نے ان دونوں سے اپنے چہرے کو ڈھانپا ہوا تھا، حضرت جعدہ نے اس کے خود اور پگڑی کو پکڑ کر پیچھے پھینک دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2792، ترقيم محمد عوامة 2782)