☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیشانی اور ناک پر سجدہ کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصلوات← پیشانی اور ناک پر سجدہ کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 2702 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، حَجَّاجٍ ، عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا هُشَيْمٌ ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ عَلَى جَبْهَتِهِ وَأَنْفِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وائل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیشانی اور ناک پر سجدہ کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2712، ترقيم محمد عوامة 2702)
حدیث نمبر: 2703 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَلْزَقْ أَنْفَهُ بِالْحَضِيضِ فَإِنَّ اللَّهَ قَدِ ابْتَغَى ذَلِكَ مِنْكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنی ناک کو خوب اچھی طرح زمین سے لگا کررکھے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ تم سے یہی چاہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2713، ترقيم محمد عوامة 2703)
حدیث نمبر: 2704 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " السُّجُودُ عَلَى الْجَبْهَةِ وَالْأَنْفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سجدہ پیشانی اور ناک پر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2714، ترقيم محمد عوامة 2704)
حدیث نمبر: 2705 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، قَالَ: مَرَّ عَلَيَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَأَنَا سَاجِدٌ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ عِيسَى ضَعْ أَنْفَكَ لِلَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن عیسیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ میرے پاس سے گذرے، میں سجدے کی حالت میں تھا، انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اے ابن عیسیٰ! اپنی ناک کو اللہ کے لئے رکھ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2715]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2715، ترقيم محمد عوامة 2705)
حدیث نمبر: 2706 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ وِقَاءٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " مَا تَمَّتْ صَلَاةُ رَجُلٍ حَتَّى يَلْزَقَ أَنْفَهُ كَمَا يَلْزَقُ جَبْهَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ آدمی کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک وہ اپنی پیشانی کی طرح ناک کو بھی زمین پر نہ لگادے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2716، ترقيم محمد عوامة 2706)
حدیث نمبر: 2707 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ طَاوُسًا سُئِلَ عَنِ السُّجُودِ عَلَى الْأَنْفِ، قَالَ:" أَوَلَيْسَ أَكْرَمَ الْوَجْهَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ کسی نے حضرت طاوس سے پوچھا کہ کیا سجدہ ناک پر کرنا چاہئے؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا ناک چہرے کا سب سے معزز حصہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2717]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2717، ترقيم محمد عوامة 2707)
حدیث نمبر: 2708 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ سِيرِينَ " إِذَا سَجَدَ عَلَى مَكَانٍ لَا يَمَسُّ أَنْفُهُ الْأَرْضَ تَحَوَّلَ إِلَى مَكَانٍ آخَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ اگر حضرت ابن سیرین کسی ایسی جگہ سجدہ کرتے جہاں ان کی ناک زمین پر نہ لگتی تو وہ دوسری جگہ سجدہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2718، ترقيم محمد عوامة 2708)
حدیث نمبر: 2709 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ يَمَسُّ أَنْفُهُ الْأَرْضَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا کہ ان کی ناک زمین پر لگ رہی ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2719، ترقيم محمد عوامة 2709)
حدیث نمبر: 2710 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَاصِمٍ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى إِنْسَانٍ سَاجِدٍ لَا يَضَعُ أَنْفَهُ فِي الْأَرْضِ، فَقَالَ: " مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَا يُصِيبُ الْأَنْفُ مَا يُصِيبُ الْجَبِينُ لَمْ تُقْبَلْ صَلَاتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو سجدہ کرتے دیکھا اس کی ناک زمین سے نہیں لگ رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس آدمی کی ناک وہاں نہ لگے جہاں پیشانی لگ رہی ہے اس کی نماز قبول نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2720، ترقيم محمد عوامة 2710)
حدیث نمبر: 2711 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ،، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ إِذَا سَجَدَ وَضَعَ أَنْفَهُ مَعَ جَبْهَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب سجدہ کرتے تھے تو اپنی ناک کو پیشانی کے ساتھ رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2721، ترقيم محمد عوامة 2711)