☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما يقول الرجل في ركوعه وسجوده
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصلوات← ما يقول الرجل في ركوعه وسجوده
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 21
Page 1 of 2
Hadith No.: 2571 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، الشَّعْبِيِّ ، صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ" , وَفِي سُجُودِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى" قُلْتُ أَنَا لِحَفْصٍ: وَبِحَمْدِهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ثَلَاثًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں یہ کلمات کہتے تھے: میرا رب پاک ہے عظمت والا ہے۔ اور سجود میں یہ کلمات کہتے تھے: میرارب پاک ہے، بلند ہے۔ ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حفص سے کہا کہ ساتھ ”وبحمدہ“ بھی کہا کرتے تھے، انہوں نے فرمایا ہاں، اگر اللہ چاہتاتوتین مرتبہ کہا کرتے تھے۔: میرا رب پاک ہے عظمت والا ہے: میرارب پاک ہے، بلند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2578، ترقيم محمد عوامة 2571)
Hadith No.: 2572 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ ، صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَكَعَ جَعَلَ يَقُولُ:" سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ ثُمَّ سَجَدَ فَقَالَ: سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی ہے، جب آپ رکوع میں جاتے تو یہ کلمات کہتے: میرا رب پاک ہے عظمت والا ہے۔ اور جب سجدے میں جاتے تو یہ کلمات کہتے: میرارب پاک ہے، بلند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2579، ترقيم محمد عوامة 2572)
Hadith No.: 2573 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم رکوع کرو تو اس میں اپنے رب کی تعظیم بیان کرو اور جب سجدہ کرو تو خوب دعا کرو۔ بہت امکان ہے کہ تمہاری یہ دعا قبول ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2580، ترقيم محمد عوامة 2573)
Hadith No.: 2574 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ مُسْهِرٍ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ مُسْهِرٍ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ الْقُرْآنَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ فَإِذَا رَكَعْتُمْ فَعَظِّمُوا اللَّهَ وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَهِدُوا فِي الْمَسْأَلَةِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے میں رکوع اور سجدوں میں قرآن کی تلاوت کروں۔ جب تم رکوع کرو تو اللہ تعالیٰ کی تعظیم بیان کرو اور جب سجدہ کرو تو خوب دعاکرو ہوسکتا ہے کہ تمہاری یہ دعا قبول ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2581، ترقيم محمد عوامة 2574)
Hadith No.: 2575 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " ثَلَاثُ تَسْبِيحَاتٍ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ رکوع اور سجود میں تین تین تسبیحات ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2582، ترقيم محمد عوامة 2575)
Hadith No.: 2576 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ , قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عُمَرَ كَانَ " يَقُولُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ قَدْرَ خَمْسِ تَسْبِيحَاتٍ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمررکوع اور سجود میں پانچ تسبیحات کے برابر سبحان اللہ وبحمدہ کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2583، ترقيم محمد عوامة 2576)
Hadith No.: 2577 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَلَكَ خَشَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ ثَلَاثًا وَإِذَا سَجَدَ، قَالَ: سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى ثَلَاثًا فَإِنْ عَجِلَ بِهِ أَمْرٌ، فَقَالَ: سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ وَتَرَكَ ذَلِكَ أَجْزَأَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تو تین مرتبہ یہ کلمات کہے: اے اللہ! میں نے تیرے لئے رکوع کیا، میں تیرے لئے جھکا، میں تجھ پر ایمان لایا، میں نے تجھ پر بھروسہ کیا، میرا رب پاک ہے، عظمت والا ہے۔ پھر جب سجدہ کرتے تو تین مرتبہ یہ کلمات کہتے: میرا رب پاک ہے بلند ہے۔ اگر انہیں جلدی ہوتی تو صرف اس جملہ پر اکتفاء کرلیتے ”میرا رب پاک ہے، عظمت والا ہے“ ان کلمات پر اکتفاء کرنا بھی جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2584، ترقيم محمد عوامة 2577)
Hadith No.: 2578 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ: إِنِّي رَجُلٌ أَعْوَرُ فَمَا أَقُولُ فِي التَّسْبِيحِ فِي السُّجُودِ قَالَ:" ثَلَاثُ تَسْبِيحَاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسحاق بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ حضرت اسماعیل بن عبید اللہ نے حضرت ابوہریرہ سے سوال کیا کہ میں ایک کانا آدمی ہوں، ہم سجدوں کی تسبیح میں کیا کہیں؟ فرمایا تین تسبیحات پڑھا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2585، ترقيم محمد عوامة 2578)
Hadith No.: 2579 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ " فَعَدَدْتُ لَهُ فِي الرُّكُوعِ أَرْبَعَ أَوْ خَمْسَ تَسْبِيحَاتٍ وَفِي السُّجُودِ خَمْسَ أَوْ سِتَّ تَسْبِيحَاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے پیچھے نماز پڑھی، میں نے گنا کہ انہوں نے رکوع میں چار یا پانچ مرتبہ تسبیحات پڑھیں اور سجدے میں پانچ یا چھ مرتبہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2586، ترقيم محمد عوامة 2579)
Hadith No.: 2580 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: جَاءَتِ الْحَطَّابَةُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَا نَزَالُ سَفْرًا أَبَدًا فَكَيْفَ نَصْنَعُ بِالصَّلَاةِ قَالَ: " سَبِّحُوا ثَلَاثَ تَسْبِيحَاتٍ رُكُوعًا وَثَلَاثَ تَسْبِيحَاتٍ سُجُودًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایندھن اکٹھا کرنے والوں کی ایک جماعت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا ”یارسول اللہ! ہم ہمیشہ سفر میں رہتے ہیں ہم نماز کیسے ادا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”رکوع میں تین تسبیحات پڑھو اور سجدوں میں بھی تین تسبیحات پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2587، ترقيم محمد عوامة 2580)
Hadith No.: 2581 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ مَنْ لَمْ يُسَبِّحْ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ، إِنَّمَا صَلاتُهُ نَقْرٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس شخص نے رکوع اور سجود میں تسبیحات نہ پڑھیں اس کی نماز اطمینان سے خالی اور عجلت کا شکار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2588، ترقيم محمد عوامة 2581)
Hadith No.: 2582 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " وَسْطًا مِنَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ: أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ثَلاثًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ درمیانہ رکوع اور سجدہ یہ ہے کہ آدمی تین تین مرتبہ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2589، ترقيم محمد عوامة 2582)
Hadith No.: 2583 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ نا هُشَيْمٌ قَالَ أنا مَنْصُورٌ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: التَّامُ مِنَ السُّجُودِ قَدْرُ سَبْعِ تَسْبِيحَاتٍ وَالْمُجْزِئُ ثَلاثٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ مکمل سجدہ یہ ہے کہ آدمی سات مرتبہ تسبیحات کہے اور جائز سجدہ یہ ہے کہ تین مرتبہ کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2590]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2590، ترقيم محمد عوامة 2583)
Hadith No.: 2584 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: " أَدْنَى السُّجُودِ إِذَا وَضَعْتَ رَأْسَكَ فِي الْأَرْضِ أَنْ تَقُولَ: سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى ثَلَاثًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ سب سے کم درجہ کا سجدہ یہ ہے کہ تم اپنی پیشانی زمین پر رکھ کر تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّی الأَعْلَی کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2591، ترقيم محمد عوامة 2584)
Hadith No.: 2585 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَجْلَحَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَأَلَ الْمُسَيِّبُ بْنُ رَافِعٍ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: كَمْ يُجْزِئُ الرَّجُلَ إِذَا وَضَعَ رَأْسَهُ فِي السُّجُودِ مِنْ تَسْبِيحَةٍ، فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ:" ثَلَاثَ تَسْبِيحَاتٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسیب بن رافع نے ابراہیم سے سوال کیا کہ سجدہ میں کتنی تسبیحات کافی ہیں، فرمایا ”تین تسبیحات“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2592، ترقيم محمد عوامة 2585)
Hadith No.: 2586 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ مَيْمُونًا عَنْ مِقْدَارِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فقال:" لَا أَرَى أَنْ يَكُونَ أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثِ تَسْبِيحَاتٍ"، قَالَ جَعْفَرٌ: فَسَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ فَقَالَ:" إِذَا وَقَعَتِ الْعِظَامُ وَاسْتَقَرَّتْ فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ مَيْمُونًا يَقُولُ: ثَلَاثُ تَسْبِيحَاتٍ، فَقَالَ: هُوَ الَّذِي أَقُولُ لَكَ نَحْوٌ مِنْ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے رکوع اور سجود کی مقدار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ تین تسبیحات کی مقدار سے کم نہیں ہونے چاہئیں۔ حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے سوال کیا کہ اگر ہڈیوں اور اعتدال اور استقرار آجائے تو کیا یہ ارکان ادا نہیں ہوجاتے؟ فرمانے لگے کہ حضرت میمون فرمایا کرتے تھے کہ تین تسبیحات کی مقدار ضروری ہے۔ اور میں جو تمہیں کہہ رہا ہوں وہ اس کے برابر ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2593، ترقيم محمد عوامة 2586)
Hadith No.: 2587 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زِيَادٍ الْمُصَفَّرِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " ثَلَاثُ تَسْبِيحَاتٍ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَسَطٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ رکوع اور سجود میں تین تسبیحات پڑھنا درمیانی مقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2594، ترقيم محمد عوامة 2587)
Hadith No.: 2588 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ ثَلَاثًا وَفِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى ثَلَاثًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رکوع میں تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّی الْعَظِیمِ اور سجدوں میں تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّی الأَعْلَی کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2595، ترقيم محمد عوامة 2588)
Hadith No.: 2589 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةَ ، مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: نا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ:" سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلائِكَةِ وَالرُّوحِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع اور سجود میں یہ کلمات کہا کرتے تھے: اللہ بہت پاک ہے، بہت پاکیزگی والا ہے، فرشتوں اور روح القدس کا رب ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2596، ترقيم محمد عوامة 2589)
Hadith No.: 2590 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، إِسْحَاقَ بْنِ يَزِيدَ ، عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: سُبْحَانَ رَبِّي الْعَظِيمِ ثَلَاثًا وَإِذَا سَجَدَ فَلْيَقُلْ: سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى ثَلَاثًا فَإِنَّهُ إِذَا فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدْ تَمَّ رُكُوعُهُ وَسُجُودُهُ وَذَلِكَ أَدْنَاهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّی الْعَظِیمِ کہے۔ اور جب سجدہ کرے تو تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّی الأَعْلَی کہے۔ جب ایسا کرلیا تو رکوع اور سجدہ کامل انداز میں ادا ہوگئے۔ اور یہ ان کی ادنیٰ مقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2597، ترقيم محمد عوامة 2590)