☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا اکیلا آدمی اذان اور اقامت کہے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← کیا اکیلا آدمی اذان اور اقامت کہے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 2290 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " أَيُّمَا رَجُلٍ خَرَجَ إِلَى أَرْضِ فَيْءٍ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْيَتَخَيَّرْ أَطْيَبَ الْبِقَاعِ وَأَنْظَفَهَا فَإِنَّ كُلَّ بُقْعَةٍ تُحِبُّ أَنْ يُذْكَرَ اللَّهُ فِيهَا، فَإِنْ شَاءَ أَذَّنَ وَأَقَامَ، وَإِنْ شَاءَ أَقَامَ إِقَامَةً وَاحِدَةً وَصَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ اگر آدمی کسی ویران جگہ میں ہو اور نماز کا وقت ہوجائے تو زمین کا کوئی صاف اور پاکیزہ حصہ منتخب کرے۔ کیونکہ زمین کا ہر ٹکڑا چاہتا ہے کہ اس پر اللہ کا ذکر کیا جائے۔ اب اگر وہ چاہے تو اذان اور اقامت کہے اور اگر چاہے تو صرف اقامت کہہ کر نماز پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2296، ترقيم محمد عوامة 2290)
حدیث نمبر: 2291 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: " لَا يَكُونُ رَجُلٌ بِأَرْضِ قِيٍّ فَيَتَوَضَّأُ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ مَاءً يَتَيَمَّمُ ثُمَّ يُنَادِي بِالصَّلَاةِ ثُمَّ يُقِيمُهَا إِلَّا أَمَّ مِنْ جُنُودِ اللَّهِ مَا لَا يُرَى طَرَفَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی کسی ویران جگہ ہو اور وضو کرے، اور اگر پانی نہ ہو تو تیمم کرے، پھر اذان دے پھر اقامت کہے تو درحقیقت اللہ کے ایسے لشکروں کی امامت کراتا ہے جس کے دونوں کناروں تک نظر نہیں جاسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2297، ترقيم محمد عوامة 2291)
حدیث نمبر: 2292 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلْمَانُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْغَنَوِيِّ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ، قَالَ: قالَ سَلْمَانُ : " مَا كَانَ مِنْ رَجُلٍ فِي أَرْضِ قِيٍّ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ إِلَّا صَلَّى خَلْفَهُ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ مَا لَا يُرَى طَرَفَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب آدمی کسی سنسان زمین میں ہو اور وہ اذان کہہ کر اقامت کہے تو اس کے پیچھے اللہ کی اتنی زیادہ مخلوق نماز پڑھتی ہے جس کے دونوں کناروں پر نظر نہیں جاسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2298، ترقيم محمد عوامة 2292)
حدیث نمبر: 2293 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ، يَقُولُ فِي الرَّجُلِ يُصَلِّي وَحْدَهُ:" يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ"، وَقَالَ ابْنُ سِيرِينَ: عَنْ رَجُلٍ كَانَ يُفَقَّهُ يُقِيمُ وَلَا يُؤَذِّنُ إِلَّا فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَإِنَّهُ يُؤَذِّنُ فِيهَا وَيُقِيمُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اکیلا آدمی اذان بھی کہے گا اور اقامت بھی۔ حضرت ابن سیرین اس آدمی کے بارے میں جو تنہا رہتا ہو فرماتے ہیں کہ وہ اقامت کہے گا اذان نہیں دے گا، البتہ فجر کی نماز میں اذان بھی دے گا اور اقامت بھی کہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2299، ترقيم محمد عوامة 2293)
حدیث نمبر: 2294 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَرَوْنَ إِذَا صَلَّى فِي الْمِصْرِ وَحْدَهُ فَإِنَّهُ تُجْزِئُهُ الْإِقَامَةُ إِلَّا فِي الْفَجْرِ فَإِنَّهُ يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ"، قَالَ: وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ، يَقُولُ: مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کی رائے یہ تھی کہ اگر کوئی شخص شہر میں اکیلا نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے لیے اقامت کافی ہے، البتہ فجر میں اذان اور اقامت دونوں کہے گا۔ حضرت ابن سیرین بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2300، ترقيم محمد عوامة 2294)
حدیث نمبر: 2295 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لَهُ: " إِذَا كُنْتُ وَحْدِي أُؤَذِّنُ وَأُقِيمُ، قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے کسی آدمی نے سوال کیا کہ جب میں اکیلے نماز پڑھوں تو کیا اذان اور اقامت دونوں کہوں؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2301، ترقيم محمد عوامة 2295)
حدیث نمبر: 2296 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ إِذَا كُنْتُ وَحْدِي عَلَيَّ أَذَانٌ، قَالَ:" نَعَمْ أَذِّنْ وَأَقِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سوال کیا کہ جب میں اکیلے نماز پڑھوں تو کیا اذان دینا میرے لیے ضروری ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں اذان بھی دو اور اقامت بھی کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2302، ترقيم محمد عوامة 2296)
حدیث نمبر: 2297 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ:" كَانَ أَبِي يُؤَذِّنُ لِنَفْسِهِ وَيُقِيمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد اپنے لیے اذان دیتے اور اقامت بھی کہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2303، ترقيم محمد عوامة 2297)