☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا مسافر اذان دیں گے یا ان کے لیے اقامت ہی کافی ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأذان والإقامة← کیا مسافر اذان دیں گے یا ان کے لیے اقامت ہی کافی ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 2271 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَمِّهِ ، مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يُؤَذِّنُ فِي شَيْءٍ مِنَ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ إِلَّا بِإِقَامَةٍ إِلَّا فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَإِنَّهُ كَانَ يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن جبیر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں نمازوں کے لیے اذان کا حکم نہیں دیتے تھے بلکہ صرف اقامت کا فرماتے تھے البتہ فجر کی نماز میں اذان اور اقامت دونوں ہوا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2277، ترقيم محمد عوامة 2271)
حدیث نمبر: 2272 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ،" كَانَ يُقِيمُ فِي السَّفَرِ إِلَّا فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ فَإِنَّهُ كَانَ يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دورانِ سفر صرف اقامت کہا کرتے تھے البتہ فجر کے وقت اذان اور اقامت دونوں کہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2278، ترقيم محمد عوامة 2272)
حدیث نمبر: 2273 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، خَالِدٍ ، أَبِي قِلَابَةَ ، مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِي ابْنُ عَمٍّ لِي، فَقَالَ: " إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِنَّا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن حویرث کہتے ہیں کہ میں اپنے ایک بھتیجے کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ جب تم سفر کرو تو اذان بھی دو اور اقامت بھی کہو اور تم میں سے جو بڑا ہے وہ امامت کرائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2279، ترقيم محمد عوامة 2273)
حدیث نمبر: 2274 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" كَانُوا يُؤْمَرُونَ فِي السَّفَرِ أَنْ يُؤَذِّنُوا وَيُقِيمُوا وَأَنْ يَؤُمَّهُمْ أَقْرَؤُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام سفر میں اذان اور اقامت دونوں کا حکم دیتے تھے نیز کہتے تھے کہ جو زیادہ قاری ہے وہ امامت کرائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2280، ترقيم محمد عوامة 2274)
حدیث نمبر: 2275 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " تُجْزِئُهُ الْإِقَامَةُ إِلَّا فِي الْفَجْرِ فَإِنَّهُمْ كَانُوا يَقُولُونَ يُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ دورانِ سفر باقی نمازوں میں صرف اقامت کافی ہے البتہ نماز فجر میں صحابہ کرام اذان اور اقامت دونوں کا حکم دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2281، ترقيم محمد عوامة 2275)
حدیث نمبر: 2276 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: قَالَ عُرْوَةُ: " إِذَا كُنْتَ فِي سَفَرٍ فَأَذِّنْ وَأَقِمْ وَإِنْ شِئْتَ فَأَقِمْ وَلَا تُؤَذِّنْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب تم حالت سفر میں ہو تو اذان بھی کہو اور اقامت بھی اور اگر چاہو تو صرف اقامت کہو اذان مت دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2282، ترقيم محمد عوامة 2276)
حدیث نمبر: 2277 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَفْلَحَ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ:" تُجْزِئُهُ الْإِقَامَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اقامت کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2283، ترقيم محمد عوامة 2277)
حدیث نمبر: 2278 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إِذَا كُنْتَ فِي بَيْتِكَ أَوْ فِي سَفَرِكَ أَجْزَأَتْكَ الْإِقَامَةُ وَإِنْ شِئْتَ أَذَّنْتَ غَيْرَ أَنْ لَا تَدَعَ أَنْ تُثَنِّيَ الْإِقَامَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اپنے کمرے میں ہو یا حالت سفر میں ہو تو اقامت تمہارے لیے کافی ہے اور اگر چاہو تو اذان بھی کہہ لو۔ البتہ اقامت دو دو مرتبہ کہنی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2284، ترقيم محمد عوامة 2278)
حدیث نمبر: 2279 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ سُئِلَ عَنِ الْمُسَافِرِينَ يُؤَذِّنُونَ وَيُقِيمُونَ، قَالَ:" تُجْزِئُهُمُ الْإِقَامَةُ إِلَّا أَنْ يَكُونُوا مُتَفَرِّقِينَ فَيُرِيدُ أَنْ يَجْمَعَهُمْ فَيُؤَذِّنُ وَيُقِيمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا مسافر اذان بھی کہیں گے اور اقامت بھی؟ فرمایا کہ ان کے لیے اقامت کافی ہے البتہ اگر مسافر مختلف جگہوں میں بکھرے ہوں تو انہیں جمع کرنے کی غرض سے اذان و اقامت دونوں کہی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2285، ترقيم محمد عوامة 2279)
حدیث نمبر: 2280 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ:" أَقَمْتُ مَعَ مَكْحُولٍ بِدَابِقٍ خَمْسَ عَشْرَةَ فَلَمْ يَكُنْ يَزِيدُ عَلَى الْإِقَامَةِ وَلَا يُؤَذِّنُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبدالرحمن بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ میں حضرت مکحول کے ساتھ پندرہ دن تک مقام دابق میں رہا۔ وہ صرف اقامت کہتے تھے اذان نہیں دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2286، ترقيم محمد عوامة 2280)
حدیث نمبر: 2281 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، قَالَ: " إِذَا اجْتَمَعَ الْقَوْمُ فِي السَّفَرِ وَكَانَ مَنْزِلُهُمْ جَمِيعًا تُجْزِئُهُمُ الْإِقَامَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ اگر کچھ لوگ سفر میں اکٹھے ہوں اور ان کے ٹھہرنے کی جگہیں بھی قریب ہوں تو اقامت کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2287، ترقيم محمد عوامة 2281)
حدیث نمبر: 2282 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي مُوسَى بِعَيْنِ التَّمْرِ فِي دَارِ الْبَرِيدِ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، فَقُلْنَا لَهُ: لَوْ خَرَجْتَ إِلَى الْبَرِّيَّةِ، فَقَالَ:" ذَلِكَ وَذَا سَوَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ہم دار البریہ کے علاقے عین التمر میں حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے۔ انہوں نے اذان دی اور پھر اقامت کہی۔ ہم نے پوچھا کہ اگر آپ کسی ویرانے میں ہوں تو پھر بھی یونہی کریں گے۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ جگہ اور وہ جگہ ایک جیسی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2288، ترقيم محمد عوامة 2282)