☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المني والمذي والودي
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطهارة← في المني والمذي والودي
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 19
Hadith No.: 971 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَذْيِ فَقَالَ:" فِيهِ الْوُضُوءُ وَفِي الْمَنِيِّ الْغُسْلُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ سے مذی کے قطرے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس میں وضو واجب ہے اور منی میں غسل واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 971، ترقيم محمد عوامة 971)
Hadith No.: 972 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، مَنْصُورٍ ، الْحَسَنِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كُنْتُ أَجِدُ مَذْيًا فَأَمَرْتُ الْمِقْدَادَ أَنْ يَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ لِأَنَّ ابْنَتَهُ عِنْدِي فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ، فَسَأَلَهُ فَقَالَ:" إِنَّ كُلَّ فَحْلٍ يُمْذِي فَإِذَا كَانَ الْمَنِيُّ فَفِيهِ الْغُسْلُ وَإِذَا كَانَ الْمَذْيُ فَفِيهِ الْوُضُوءُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری مذی نکلا کرتی تھی۔ میں نے حضرت مقداد سے کہا کہ رسول اللہ سے اس بارے میں سوال کریں کیوں کہ حضور کی صاحبزادی میرے نکاح میں تھیں تو مجھے یہ سوال کرتے ہوئے شرم محسوس ہوئی۔ حضرت مقداد نے سوال کیا تو حضور نے فرمایا کہ ہر بالغ مرد کی مذی خارج ہوتی ہے اگر منی ہو تو غسل لازم ہے اگر مذی ہو تو وضو لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 972، ترقيم محمد عوامة 972)
Hadith No.: 973 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، الْأَعْمَشِ ، مُنْذِرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ الْحَسَنِ
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یہی حدیث منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 973، ترقيم محمد عوامة 973)
Hadith No.: 974 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مِسْعَرٌ ، مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، أَبِي حَبِيبِ بْنِ يَعْلَى بْنِ مُنْيَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ أَبِي حَبِيبِ بْنِ يَعْلَى بْنِ مُنْيَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ أَتَى أُبَيًّا وَمَعَهُ عُمَرُ فَخَرَجَ عَلَيْهِمَا فَقَالَ:" إِنِّي وَجَدْتُ مَذْيًا فَغَسَلْتُ ذَكَرِي وَتَوَضَّأْتُ" فَقَالَ عُمَرُ: أَوَ يُجْزِئُ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: سَمِعْتُهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابی کے پاس گیا تو حضرت عمر بھی ان کے پاس تھے۔ میں نے کہا کہ میں نے مذی محسوس کی تو اپنے آلہ تناسل کو دھو لیا۔ حضرت عمر نے پوچھا کہ کیا یہ تمہارے لیے کافی ہے؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نے یہ رسول اللہ سے سنا ہے؟ فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 974، ترقيم محمد عوامة 974)
Hadith No.: 975 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُثْمَانُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ قَالَ: سُئِلَ عُثْمَانُ عَنِ الْمَذْيِ فَقَالَ:" ذَاكَ الْمُقْطِرُ وَمِنْهُ الْوُضُوءُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خرشہ بن حر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر سے مذی کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ یہ تو بالکل ابتدائی چیز ہے اس سے صرف وضو واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 975، ترقيم محمد عوامة 975)
Hadith No.: 976 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ , أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي عُقَيْلٍ فَرَآهَا فَلَاعَبَهَا قَالَ: فَخَرَجَ مِنْهُ مَا يَخْرُجُ مِنَ الرَّجُلِ، قَالَ سُلَيْمَانُ: أَوْ قَالَ: الْمَذْيُ، قَالَ: فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ أَتَيْتُ عُمَرَ فَقَالَ:" لَيْسَ عَلَيْكَ فِي ذَلِكَ غُسْلٌ ذَلِكَ النُّشُرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان ہندی کہتے ہیں کہ سلمان بن ربیعہ نے بنو عقیل کی ایک عورت سے شادی کی، جب اس سے ملاعبت کی تو ان کی مذی نکل آئی۔ اس پر انہوں نے غسل کیا اور حضرت عمر سے اس بارے میں پوچھا۔ حضرت عمر نے فرمایا اس سے غسل واجب نہیں یہ تو محض مذی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 976، ترقيم محمد عوامة 976)
Hadith No.: 977 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، أَبِيهِ ، سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: كُنْتُ أَلْقَى مِنَ الْمَذْيِ شِدَّةً فَأُكْثِرُ مِنْهُ الِاغْتِسَالَ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" إِنَّمَا يَجْزِيكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سھل بن حنیف فرماتے ہیں کہ میری بہت زیادہ مذی نکلا کرتی تھی جس کی وجہ سے بہت زیادہ غسل کرتا تھا۔ میں نے اس بارے میں رسول اللہ سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہارے لیے صرف وضو کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 977، ترقيم محمد عوامة 977)
Hadith No.: 978 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " الْمَنِيُّ يُغْتَسَلُ مِنْهُ وَالْمَذْيُ يَغْسِلُ مِنْهُ فَرْجَهُ وَيَتَوَضَّأُ وَالَّذِي مِنَ الشَّهْوَةِ لَا أَدْرِي مَا هُوَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ منی کی وجہ سے غسل کیا جائے گی اور مذی نکلنے کی صورت میں شرم گاہ کو دھو کر وضو کرے۔ اور جو چیز شہوت کی وجہ سے نکلتی ہے، میں نہیں جانتا وہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 978، ترقيم محمد عوامة 978)
Hadith No.: 979 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي الْمُهَلَّبِ قَالَ: كَانَ مِنْ أَهْلِهِ إِنْسَانٌ يَغْتَسِلُ مِنَ الَّذِي يَخْرُجُ بَعْدَ الْبَوْلِ فَقَالَ لَهُ:" أَمَا إِنَّ الْوُضُوءَ يُجْزِئُ عَنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مہلب کے خاندان کا کوئی شخص پیشاب کے بعد والی چیز کی وجہ سے غسل کیا کرتا تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ تمہارے لیے وضو کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 979، ترقيم محمد عوامة 979)
Hadith No.: 980 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: " الَّذِي مِنَ الشَّهْوَةِ لَا أَدْرِي مَا هُوَ!"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ جو چیز شہوت کی وجہ سے نکلے میں نہیں جانتا وہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 980، ترقيم محمد عوامة 980)
Hadith No.: 981 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ الْبِلَّةَ وَالْمَذْيَ وَبَعْضَ مَا يَجِدُ الرَّجُلُ فَقَالَ:" إِنَّكُمْ لَتَذْكُرُونَ شَيْئًا مَا أَجِدُهُ وَلَوْ وَجَدْتُهُ لَاغْتَسَلْتُ مِنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے تری، مذی اور آدمی کی محسوس ہونے والی کچھ چیزوں کا ذکر کیا گیا تو فرمانے لگے اگر میں ان میں سے کسی چیز کو پاؤں تو غسل کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 981، ترقيم محمد عوامة 981)
Hadith No.: 982 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ مُوسَى، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " الْمَنِيُّ مِنْهُ الْغُسْلُ وَالْمَذْيُ وَالْوَدْيُ يُتَوَضَّأُ مِنْهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ منی نکلنے کی صورت میں غسل اور مذی یا ودی نکلنے کی صورت میں وضو لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 982، ترقيم محمد عوامة 982)
Hadith No.: 983 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْمَذْيِ فَقَالَ:" ذَاكَ النَّشَاطُ فِيهِ الْوُضُوءُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے مذی سے غسل کے وجوب کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ محض نشاط ہے، اس سے صرف وضو لازم ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 983، ترقيم محمد عوامة 983)
Hadith No.: 984 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْتَبْرَقَ قَالَ: سَأَلْتُ سَالِمًا عَنِ الْمَذْيِ فَقَالَ: " يُتَوَضَّأُ مِنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت استبرق کہتے ہیں کہ میں نے سالم سے مذی کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا اس میں وضو کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 984، ترقيم محمد عوامة 984)
Hadith No.: 985 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ , وَعُمَرَ بْنِ الْوَلِيدِ الشَّنِّيِّ , عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" الْمَنِيُّ وَالْوَدْيُ وَالْمَذْيُ فَأَمَّا الْمَنِيُّ فَفِيهِ الْغُسْلُ وَأَمَّا الْمَذْيُ وَالْوَدْيُ فَيَغْسِلُ ذَكَرَهُ وَيَتَوَضَّأُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ منی میں غسل ہے اور مذی اور ودی میں آلہ تناسل کو دھو کر غسل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 985، ترقيم محمد عوامة 985)
Hadith No.: 986 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ: أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ إِذَا أَمْذَى كَيْفَ يَصْنَعُ؟ فَقَالَ: " كُلُّ فَحْلٍ يُمْذِي فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَلْيَغْسِلْ ذَكَرَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سماک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے پوچھا کہ اگر کسی آدمی کی مذی نکل آئے تو وہ کیا کرے؟ فرمایا ہر بالغ مرد کی مذی نکلتی ہے، وہ اپنی شرم گاہ کو دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 986، ترقيم محمد عوامة 986)
Hadith No.: 987 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الْمَنِيُّ وَالْوَدْيُ وَالْمَذْيُ فَفِي الْمَنِيِّ الْغُسْلُ وَالْوَدْيِ وَالْمَذْيِ الْوُضُوءُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ منی میں غسل اور مذی اور ودی میں وضو لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 987، ترقيم محمد عوامة 987)
Hadith No.: 988 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ قَالَ" فِي الْمَذْيِ: يَغْسِلُ الْحَشَفَةَ ثَلَاثًا وَيَتَوَضَّأُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مذی میں آلہ تناسل کو تین مرتبہ دھو کر وضو کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 988، ترقيم محمد عوامة 988)
Hadith No.: 989 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" الْمَنِيُّ وَالْوَدْيُ وَالْمَذْيُ فَأَمَّا الْمَنِيُّ فَفِيهِ الْغُسْلُ وَأَمَّا الْمَذْيُ وَالْوَدْيُ فَفِيهِمَا الْوُضُوءُ وَيَغْسِلُ ذَكَرَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ منی میں غسل اور مذی اور ودی میں وضو لازم ہے اور شرم گاہ کو بھی دھوئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 989، ترقيم محمد عوامة 989)