☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 902 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إِذَا أَجْنَبَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبِهِ فَرَأَى فِيهِ أَثَرًا فَلْيَغْسِلْهُ وَإِنْ لَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرًا فَلْيَنْضَحْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر آدمی اپنے کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو تو اگر اسے کپڑوں پر کوئی نشان نظر آئے تو دھو لے اور اگر نشان نظر نہ آئے تو پانی چھڑک لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 902، ترقيم محمد عوامة 902)
حدیث نمبر: 903 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْحَيِّ لِأَبِي مَيْسَرَةَ إِنِّي أُجْنِبُ فِي ثَوْبِي فَأَنْظُرُ فَلَا أَرَى شَيْئًا؟ قَالَ:" إِذَا اغْتَسَلْتَ فَتَلَفَّفْ بِهِ وَأَنْتَ رَطْبٌ فَإِنَّ ذَلِكَ يَجْزِيكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ابو میسرہ سے کہا کہ مجھے کپڑوں میں جنابت لاحق ہوتی ہے لیکن مجھے کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی؟ فرمایا جب تم غسل کرو تو جسم کے گیلا ہونے کی حالت میں کپڑا پہن لو یہی تمہارے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 903، ترقيم محمد عوامة 903)
حدیث نمبر: 904 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْجَنَابَةِ فِي الثَّوْبِ: " إِنْ رَأَيْتَ أَثَرَهُ فَاغْسِلْهُ وَإِنْ عَلِمْتَ أَنْ قَدْ أَصَابَهُ ثُمَّ خَفِيَ عَلَيْكَ فَاغْسِلِ الثَّوْبَ وَإِنْ شَكَكْتَ فَلَمْ تَدْرِ أَصَابَ الثَّوْبَ أَمْ لَا فَانْضَحْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ کپڑے میں جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر اس کا نشان دیکھو تو دھو لو اور اگر تمہیں علم ہو کہ کپڑے کو ناپاکی لگی ہے یا نہیں لگی تو اس پر پانی چھڑک لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 904، ترقيم محمد عوامة 904)
حدیث نمبر: 905 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إِنْ خَفِيَ عَلَيْهِ مَكَانُهُ وَعَلِمَ أَنَّهُ قَدْ أَصَابَهُ غَسَلَ الثَّوْبَ كُلَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تمہیں یہ علم ہو کہ ناپاکی کپڑے کو لگی ہے لیکن اس کی جگہ بھول جاؤ تو سارے کپڑے کو دھونا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 905، ترقيم محمد عوامة 905)
حدیث نمبر: 906 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زُبَيْدِ بْنِ الصَّلْتِ" أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَسَلَ مَا رَأَى وَنَضَحَ مَا لَمْ يَرَ وَأَعَادَ بَعْدَ مَا أَضْحَى مُتَمَكِّنًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبیر بن الصلت فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کو اگر ناپاکی نظر آتی تو دھو لیتے اور اگر نظر نہ آتی تو اس پر پانی چھڑک لیتے۔ پھر جب انہیں دھونے پر مکمل قدرت ہوجاتی تو دھو لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 906، ترقيم محمد عوامة 906)
حدیث نمبر: 907 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ رُشَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ فِي رَجُلٍ أَجْنَبَ فِي ثَوْبِهِ فَلَمْ يَرَ أَثَرَهُ قَالَ:" يَغْسِلُهُ كُلَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس (اس شخص کے بارے میں جسے کپڑوں میں جنابت ہو لیکن نشان نظر نہ آئے) فرماتے ہیں کہ وہ سارا کپڑا دھوئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 907، ترقيم محمد عوامة 907)
حدیث نمبر: 908 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ فِي الْجَنَابَةِ فِي الثَّوْبِ قَالَ:" إِنْ رَأَيْتَهُ فَاغْسِلْهُ وَإِنْ ضَلَلْتَ فَانْضَحْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب کپڑے میں جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر نشان نظر آئے تو دھو لو اور اگر نظر نہ آئے تو پانی چھڑک لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 908، ترقيم محمد عوامة 908)
حدیث نمبر: 909 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُحَمَّدٍ فِي الرَّجُلِ تُصِيبُ ثَوْبَهُ الْجَنَابَةُ ثُمَّ تَخْفَى عَلَيْهِ، قَالَ:" اغْسِلْهُ أَجْمَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس کو کپڑوں میں جنابت لاحق ہوجائے پھر نشان گم ہوجائے تو وہ سارا کپڑا دھوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 909، ترقيم محمد عوامة 909)
حدیث نمبر: 910 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَحْتَلِمُ فِي الثَّوْبِ فَلَا يَدْرِي أَيْنَ مَوْضِعُهُ قَالَ:" يَنْضَحُ الثَّوْبَ بِالْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس کے کپڑوں میں احتلام ہو اور نشان گم ہوجائے تو وہ کپڑے پر پانی چھڑک لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 910، ترقيم محمد عوامة 910)
حدیث نمبر: 911 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَا يَزِيدُهُ النَّضْحُ إِلَّا شَرًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پانی چھڑکنا گندگی میں اضافہ ہی کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 911، ترقيم محمد عوامة 911)
حدیث نمبر: 912 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَحْبُوبٌ الْقَوَارِيرِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ سَالِمٍ قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي احْتَلَمْتُ فِي ثَوْبِي قَالَ:" اغْسِلْهُ" قَالَ: خَفِيَ عَلِيٍّ، قَالَ:" انْضَحْهُ بِالْمَاءِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ مجھے کپڑوں میں احتلام ہوگیا ہے۔ فرمایا اسے دھو لو، اس نے کہا اس کی جگہ گم ہوگئی ہے۔ فرمایا اس پر پانی چھڑک لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 912، ترقيم محمد عوامة 912)
حدیث نمبر: 913 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَا تَنْضَحْهُ بِالْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر پانی نہ چھڑکو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 913، ترقيم محمد عوامة 913)
حدیث نمبر: 914 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، أَبِيهِ ، سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ , قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْهُ؟ قَالَ:" إِنَّمَا يَكْفِيكَ كَفٌّ مِنْ مَاءٍ تَنْضَحُ بِهِ مِنْ ثَوْبِكَ حَيْثُ تَرَى أَنَّهُ أَصَابَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سھل بن حنیف فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر میرے کپڑے کو ناپاکی لگ جائے تو میں کیا کروں؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے کپڑے پر جہاں تمہیں اس کا نشان دکھائی دے وہاں ایک ہتھیلی پانی ڈال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 914، ترقيم محمد عوامة 914)
حدیث نمبر: 915 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: إِنِّي أَحْتَلِمُ فِي ثَوْبِي قَالَ:" إِنْ وَجَدْتَهُ فَاغْسِلْهُ وَإِلَّا فَخَلِّ طَرِيقَهُ" قَالَ: قُلْتُ: أَطْرَحُهُ وَأَلْبَسُ ثَوْبًا غَيْرَهُ؟ قَالَ: إِنَّكَ لَكَثِيرُ الْمَلَاحِفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا کہ مجھے اپنے کپڑوں میں احتلام ہوجاتا ہے تو میں کیا کروں۔ فرمایا اگر اس کا نشان مل جائے تو اسے دھو لو اور اگر نہ ملے تو اس کا راستہ چھوڑ دو۔ میں نے کہا میں کپڑے تبدیل کرلیتا ہوں۔ فرمایا تم تو بہت زیادہ کپڑوں والے ہو!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 915، ترقيم محمد عوامة 915)
حدیث نمبر: 916 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ فِي الْجَنَابَةِ قَالَ:" إِنْ رَأَيْتَهُ فَاغْسِلْهُ وَإِنْ لَمْ تَرَهُ فَدَعْهُ وَلَا تَنْضَحْهُ بِالْمَاءِ فَإِنَّ النَّضْحَ لَا يَزِيدُهُ إِلَّا قَذَرًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے کپڑوں میں جنابت کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اگر اس کا نشان دیکھو تو اسے دھو لو اور اگر نہ دیکھو تو چھوڑ دو اور اس پر پانی نہ چھڑکو کیونکہ اس سے ناپاکی اور بڑھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 916، ترقيم محمد عوامة 916)
حدیث نمبر: 917 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءَ بْنَ يَزِيدَ اللَّيْثِيَّ عَنِ الْجَنَابَةِ تَكُونُ فِي الثَّوْبِ قَالَ:" تَنْضَحُهُ بِالْمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہلال بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء بن یزید سے کپڑے میں جنابت کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا اس پر پانی چھڑک دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 917، ترقيم محمد عوامة 917)