☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطهارة← گرم پانی سے وضو کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 255 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ " كَانَ لَهُ قُمْقُمٌ يُسَخَّنُ لَهُ فِيهِ الْمَاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تانبے کا ایک برتن تھا جس میں پانی گرم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 255، ترقيم محمد عوامة 255)
حدیث نمبر: 256 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ " كَانَ لَهُ قُمْقُمٌ يُسَخَّنُ لَهُ فِيهِ الْمَاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تانبے کا ایک برتن تھا جس میں پانی گرم کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 256، ترقيم محمد عوامة 256)
حدیث نمبر: 257 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعًا، عَنِ الْمَاءِ الْمُسَخَّنِ، فَقَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يَتَوَضَّأُ بِالْحَمِيمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ گرم پانی سے وضو کرنا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما گرم پانی سے وضو کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 257، ترقيم محمد عوامة 257)
حدیث نمبر: 258 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ، قَالَ: " يُتَطَهَّرُ بِمَاءٍ يُطْبَخُ بِالنَّارِ وَإِذَا تَوَضَّأْتُ بِالْمَاءِ الْمُسَخَّنِ مَزَجْتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن یعمر فرماتے ہیں کہ آگ کے ذریعہ گرم کردہ پانی سے وضو ہو جاتا ہے۔ جب میں گرم پانی سے وضو کرتا ہوں تو اس میں (ٹھنڈے پانی کی) آمیزش کر لیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 258، ترقيم محمد عوامة 258)
حدیث نمبر: 259 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ :" إِنَّا نَدَّهِنُ بِالدُّهْنِ وَقَدْ طُبِخَ عَلَى النَّارِ، وَنَتَوَضَّأُ بِالْحَمِيمِ وَقَدْ أُغْلِيَ عَلَى النَّارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم وہ تیل استعمال کرتے ہیں جسے آگ پر پکایا گیا ہو اور اس پانی سے وضو کرتے ہیں جسے آگ پر گرم کیا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 259، ترقيم محمد عوامة 259)
حدیث نمبر: 260 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قُرَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ، عَنِ الْوُضُوءِ بِالْمَاءِ السَّاخِنِ، فَقَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے پوچھا کہ گرم پانی سے وضو کرنا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 260، ترقيم محمد عوامة 260)
حدیث نمبر: 261 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ بَدْرٍ، قَالَ: " أَتَيْتُ أَبَا وَائِلٍ يَوْمَ جُمُعَةٍ وَهُوَ يُسَخَّنُ لَهُ الْمَاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بدر کہتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن ابو وائل کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے لئے پانی گرم کیا جا رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 261، ترقيم محمد عوامة 261)
حدیث نمبر: 262 مصنف ابن ابی شیبہ
سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ يَزِيدَ أَنَّ سَلَمَةَ :" كَانَ يُسَخَّنُ لَهُ الْمَاءُ فَيَتَوَضَّأُ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہ کے لئے پانی گرم کیا جاتا تھا اور اس سے وضو کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 262، ترقيم محمد عوامة 262)
حدیث نمبر: 263 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ الْوُضُوءَ بِالْمَاءِ الْمُسَخَّنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد گرم پانی سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 263، ترقيم محمد عوامة 263)