بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
حمیل کو میراث دینے کا بیان
Sunan Darimi
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان حمیل کو میراث دینے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 3128 سنن دارمی
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، الْأَشْعَثُ ، الشَّعْبِيِّ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى شُرَيْحٍ: أَنْ "لَا يُوَرِّثَ الْحَمِيلَ إِلَّا بِبَيِّنَةٍ، وَإِنْ جَاءَتْ بِهِ فِي خِرَقِهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے قاضی شریح کو لکھا کہ بلا دلیل (بینہ) کے حمیل کو وارث نہ بنائیں، چاہے عورت اسے چیتھڑے میں لپٹا ہوا ہی کیوں نہ لائے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3128]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 3137] »
اشعث بن سوار کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے، لیکن کئی طرق سے یہ مروی ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 19173، 19174]
وضاحت
(تشریح احادیث 3122 سے 3128)
حمیل اس بچے کو کہتے ہیں جو چھوٹا سا اپنے ملک سے اٹھا کر اسلامی ملک میں لایا جائے۔
بعض نے کہا حمیل اسے کہتے ہیں کہ کوئی آدمی دعویٰ کرے کہ وہ میرا بیٹا یا بھائی ہے تاکہ اس غلام کے مالک اور آقا کے بجائے خود اس کی میراث کا وارث ہو جائے۔
بہرحال یہ دعویٰ بلا بینہ قبول نہ کیا جائے گا، جیسا کہ امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فیصلہ دیا۔
الحكم: إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3129 سنن دارمی
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "وَرِّثْ الْحَمِيلَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
منصور سے روایت ہے ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: حمیل (اٹھا کر لایا گیا بچہ) وارث ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3129]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3138] »
منصور: ابن المعتمر ہیں، اور اسرائیل: ابن یونس، اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11421] ، [عبدالرزاق 19181] ، [ابن منصور 256] ، [المحلی 303/9]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3130 سنن دارمی
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ ضَمْرَةَ، وَالْفُضَيْلِ بْنِ فَضَالَةَ، وَابْنِ أَبِي عَوْفٍ، وراشد، وعطية، قَالُوا: "لَا يُوَرَّثُ الْحُمَلَاءُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوبکر بن عبداللہ بن ابی مریم سے مروی ہے: ضمرة، فضیل بن فضالہ، ابن ابی عوف، راشد اور عطیہ سب نے کہا: حمیل وارث نہ ہوں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3130]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف جدا أبو سعيد مجهول وأبو بكر بن عبد الله بن أبي مريم ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 3139] »
اس اثر کی سند میں ابوسعید مجہول، اور ابوبکر ضعیف ہیں، اس لئے ضعیف جدا ہے۔ کسی اور جگہ یہ اثر نہیں ملا۔
الحكم: إسناده ضعيف جدا أبو سعيد مجهول وأبو بكر بن عبد الله بن أبي مريم ضعيف
حدیث نمبر: 3131 سنن دارمی
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَهُ قَوْلُ مَنْ يَقُولُ فِي الْحَمِيلِ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ، وَقَالَ: "قَدْ تَوَارَثَ الْمُهَاجِرُونَ، وَالْأَنْصَارُ بِنَسَبِهِمْ الَّذِي كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبداللہ بن عون نے بیان کیا: محمد کے پاس حمیل کے وارث نہ ہونے کے قائلین کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا: مہاجرین و انصار دور جاہلیت کے نسب کے مطابق ایک دوسرے کے وارث ہوئے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3131]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3140] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، اور یہی واضح و راجح ہے کہ حمیل نسب صحیح ثابت ہونے پر وارث ہوں گے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11420]
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3132 سنن دارمی
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، قَالَا: "لَا يُوَرَّثُ الْحَمِيلُ إِلَّا بِبَيِّنَةٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ہشام سے مروی ہے کہ حسن و ابن سیرین رحمہم اللہ نے کہا: حمیل بلا بینہ کے وارث نہ مانا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3132]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3141] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11417] ، اس کی سند میں ابن ادریس کا نام عبداللہ ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3133 سنن دارمی
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "لَمْ يَكُنْ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ يُوَرِّثُونَ الْحَمِيلَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم حمیل کو وارث نہیں مانتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3133]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 3142] »
لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے یہ اثر ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11415] ۔ اوپر گذر چکا ہے بلا دلیل حمیل کو وارث نہیں مانا جاتا تھا۔
الحكم: إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3134 سنن دارمی
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، قَالَ: "أَقَرَّتْ امْرَأَةٌ مِنْ مُحَارِبٍ جَلِيبَةٌ بِنَسَبٍ لَهَا جَلِيبٍ، فَوَرَّثَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ مِنْ أُخْتِهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
اشعث بن ابی الشعثاء نے کہا: بنی محارب کی ایک عورت نے اپنے بھائی جلیب کی نسبت کا اقرار کیا تو عبداللہ بن عقبہ نے اس کی بہن کا اس کو (بھائی کو) وارث قرار دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3134]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3143] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11427] ، [عبدالرزاق 19179] ، [المحلی 303/9]
وضاحت
(تشریح احادیث 3128 سے 3134)
مصنف عبدالرزاق میں ہے: ایک لونڈی بہت سا مال چھوڑ کر انتقال کر گئی، ایک آدمی نے دعویٰ کیا کہ وہ اس کو بھائی کہتی تھی، یعنی یہ دعویٰ تھا کہ وہ اس کا بھائی ہے، چنانچہ قاضی شریح نے اس عورت کا کل مال اسے دے دیا۔
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3135 سنن دارمی
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ عِنْدَ فِرَاقِ الدُّنْيَا: أَنَا مَوْلَى فُلَانٍ، قَالَ: "يُرَدُّ مِيرَاثَهُ لِمَنْ سَمَّى أَنَّهُ مَوْلَاهُ عِنْدَ فِرَاقِ الدُّنْيَا، إِلَّا أَنْ يَأْتُوا عَلَيْهِ بِبَيِّنَةٍ بِغَيْرِ ذَلِكَ يَرُدُّونَ بِهِ قَوْلَهُ، فَيُرَدُّ مِيرَاثُهُ إِلَى مَا قَامَتْ بِهِ الْبَيِّنَةُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابن شہاب سے مروی ہے، کوئی آدمی دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے کہے کہ میں فلاں شخص کا آزاد کردہ ہوں۔ انہوں نے کہا: اس کا مال ان مالکان کو لوٹا دیا جائے گا جن کی اس نے دنیا سے رخصتی کے وقت نشان دہی کی تھی، الا یہ کہ وارثین اس کے علاوہ کوئی قوی دلیل لائیں، لہٰذا دلیل و بینہ کی روشنی میں اس کا ترکہ صاحب حق کو دیا جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3135]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح كاتب الليث، [مكتبه الشامله نمبر: 3144] »
اس اثر کی سند میں لیث اور ان کے کاتب عبداللہ بن صالح متکلم فیہما ضعیف ہیں، اور یونس: ابن یزید ہیں۔ «وانفرد به الدارمي» ۔
وضاحت
(تشریح حدیث 3134)
ان تمام آثار کا خلاصہ یہ ہے کہ حمیل اور موالی میں سے جس کا بھی نسب دلیل سے ثابت ہو گا وہ وراثت پائے گا۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح كاتب الليث