بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3131 — حمیل کو میراث دینے کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان حمیل کو میراث دینے کا بیان حدیث 3131
حدیث نمبر: 3131 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَهُ قَوْلُ مَنْ يَقُولُ فِي الْحَمِيلِ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ، وَقَالَ: "قَدْ تَوَارَثَ الْمُهَاجِرُونَ، وَالْأَنْصَارُ بِنَسَبِهِمْ الَّذِي كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبداللہ بن عون نے بیان کیا: محمد کے پاس حمیل کے وارث نہ ہونے کے قائلین کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا: مہاجرین و انصار دور جاہلیت کے نسب کے مطابق ایک دوسرے کے وارث ہوئے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3131]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3140] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، اور یہی واضح و راجح ہے کہ حمیل نسب صحیح ثابت ہونے پر وارث ہوں گے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11420]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (3130) باب پر واپس اگلی حدیث (3132) →