بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 384 — بغیر خلوص وللّٰہیت کے جو علم تلاش کرے اس پر ملامت کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ بغیر خلوص وللّٰہیت کے جو علم تلاش کرے اس پر ملامت کا بیان حدیث 384
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: "مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِيُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ، وَلِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ لِيَصْرِفَ بِهِ وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْهِ، فَهُوَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
مکحول رحمہ اللہ نے فرمایا: جو علم کو اس لئے طلب کرے کہ اس کے ذر یعہ جاہل و بےوقوفوں سے جھگڑا و تکرار کرے، اور علماء سے اس پر فخر کرے، اور لوگوں کے دل اس کے ذریعے اپنی طرف موڑ لے، تو وہ جہنم کی آگ میں ہو گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 384]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات وهذا إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 385] »
اس قول کے رواۃ ثقات ہیں۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 6177] ، [جامع بيان العلم 1132] لیکن یہ موقوف ہے۔
الحكم: رجاله ثقات وهذا إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (383) باب پر واپس اگلی حدیث (385) →