☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: شکار ‘ ذبیحہ ‘ کھانوں وغیرہ کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← شکار اور ذبیحوں سے متعلق← باب: شکار ‘ ذبیحہ ‘ کھانوں وغیرہ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 34
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 4645 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حُصَيْنٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ سورة المائدة آية 96، أَلا إِنَّ صَيْدَهُ مَا صِيدَ، وَطَعَامُهُ مَا لَفَظَ الْبَحْرُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں کہتے ہیں: ”تمہارے لیے سمندر کے شکار اور اس کے کھانے کو حلال قرار دیا گیا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: شکار سے مراد وہ چیز ہے، جسے شکار کیا جائے اور کھانے سے مراد وہ چیز ہے، جسے سمندر باہر پھینک دے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4728]
حدیث نمبر: 4646 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَبْدُ الصَّمَدِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى ، أَبِي أَيُّوبَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، أَنَّهُ" رَكِبَ فِي الْبَحْرِ فِي رَهْطٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَوَجَدُوا سَمَكَةً طَافِيَةً عَلَى الْمَاءِ فَسَأَلُوهُ عَنْهَا، فَقَالَ: أَطَيِّبَةٌ هِيَ لَمْ تُغَيَّرْ؟، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَكُلُوهَا وَارْفَعُوا نَصِيبِي مِنْهَا وَكَانَ صَائِمًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کچھ صحابہ کے ہمراہ سمندری سفر پر جا رہے تھے، انہوں نے ایک مردہ مچھلی پائی جو پانی پر تیر رہی تھی، لوگوں نے ان سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے دریافت کیا: کیا یہ پاک ہے؟ اس میں کوئی تبدیلی تو نہیں آئی (یعنی بو تو نہیں آنے لگی)؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! (پاک ہے) تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اسے کھا لو، اور اس میں سے میرا حصہ بھی اٹھا لو (یعنی سنبھال کر رکھ لو) اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت انہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4729]
حدیث نمبر: 4647 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، جَبَلَةَ بْنِ عَطِيَّةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ، نَا عَفَّانُ. ح قَالَ وَنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، نَا حَجَّاجٌ، قَالا: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ عَطِيَّةَ ، أَنَّ أَصْحَابَ أَبِي طَلْحَةَ" أَصَابُوا سَمَكَةً طَافِيَةً فَسَأَلُوا عَنْهَا أَبَا طَلْحَةَ، فَقَالَ: اهْدُوهَا إِلَيَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
جبلہ بن عطیہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے کچھ ساتھیوں نے (مرنے کے بعد) پانی پر تیرتی ہوئی مچھلی پائی، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے انہوں نے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: یہ مجھے بھی تحفے کے طور پر دو۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4730]
حدیث نمبر: 4648 سنن دارقطنی
أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ ، مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْمَرٍ الْبَلْخِيُّ ، عِصَامُ بْنُ يُوسُفَ ، مُبَارَكُ بْنُ مُجَاهِدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ ، قَالا: نَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْمَرٍ الْبَلْخِيُّ ، نَا عِصَامُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مُبَارَكُ بْنُ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ" فِي الْجَنِينِ ذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ أَشْعَرَ، أَوْ لَمْ يُشْعِرْ" ، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: وَلَكِنَّهُ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَطْنِ أُمِّهِ يُؤْمَرُ بِذَبْحِهِ حَتَّى يَخْرُجَ الدَّمُ مِنْ جَوْفِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جانور کے پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا، اسے ذبح کرنا شمار ہو گا، خواہ اس کے بال نکلے ہوں یا نہ نکلے ہوں۔“ عبیداللہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: لیکن اگر وہ ماں کے پیٹ سے باہر آ جاتا ہے، تو پھر اسے ذبح کرنے کا حکم دیا جائے گا، یہاں تک کہ اس کے پیٹ میں سے بھی خون نکل آئے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4731]
حدیث نمبر: 4649 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عُمَرَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ ، مُطَرِّفٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ ، نَا مُطَرِّفٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أُحِلَّ لَنَا مِنَ الدَّمِ دَمَانِ، وَمِنَ الْمَيْتَةِ مَيْتَتَانِ، مِنَ الْمَيْتَةِ الْحُوتُ وَالْجَرَادُ، وَمِنَ الدَّمِ الْكَبِدُ وَالطِّحَالُ" ، لَفْظُ مُطَرِّفٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے لیے دو طرح کے خون کو حلال قرار دیا گیا ہے اور دو طرح کے مردار کو حلال قرار دیا گیا ہے، مردار (چیزیں) مچھلی اور ٹڈی ہیں، جبکہ خون (سے مراد) جگر اور تلی ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4732]
حدیث نمبر: 4650 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، ابْنُ يَاسِينَ ، بُنْدَارٌ ، يَحْيَى الْقَطَّانُ ، مُجَالِدٍ ، أَبِي الْوَدَّاكِ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا ابْنُ يَاسِينَ ، نَا بُنْدَارٌ ، نَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ" عَنِ الْجَنِينِ يَخْرُجُ مَيِّتًا، قَالَ: إِنْ شِئْتُمْ فَكُلُوهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جانور کے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو مردہ باہر آتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو اسے کھا لو۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4733]
حدیث نمبر: 4651 سنن دارقطنی
أَبُو الأَسْوَدِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، وَمُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ الْجِيرِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ ، صَبَاحُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، وَمُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قَرِينٍ ، قَالا: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ الْجِيرِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ ، نَا صَبَاحُ بْنُ يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلِ الْجَنِينَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ" ، وَقَالَ أَبُو الأَسْوَدِ: فِي بَطْنِ النَّاقَةِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ماں (مادہ جانور) کے پیٹ میں (سے نکلنے والے) بچے کو کھا لو۔“ ابواسود نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے کہ اونٹنی کے پیٹ میں موجود بچے کو کھا لو۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4734]
حدیث نمبر: 4652 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي ، مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبِي الْوَدَّاكِ ، أَبِي سَعِيدٍ
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي ، نَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ" عَنِ الْجَزُورِ، وَالْبَقَرَةِ يُوجَدُ الْجَنِينُ فِي بَطْنِهَا، فَقَالَ: إِذَا سَمَّيْتُمْ عَلَى الذَّبِيحَةِ فَذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اونٹنی یا گائے کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کے پیٹ میں اس کا بچہ ہوتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اسے ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لے لو، تو پھر اس پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا، اس بچے کا ذبح کرنا شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4735]
حدیث نمبر: 4653 سنن دارقطنی
أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، هُشَيْمٌ ، مُجَالِدٍ ، أَبِي الْوَدَّاكِ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْنَا:" أَحَدُنَا يَنْحَرُ النَّاقَةَ، أَوْ يَذْبَحُ الْبَقَرَةَ، أَوِ الشَّاةَ فَيَجِدُ فِي بَطْنِهَا جَنِينًا فَيَأْكُلُهُ أَوْ يُلْقِيهِ؟، قَالَ: فَقَالَ: كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ، إِنَّ ذَكَاتَهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا، ہم نے عرض کی: کوئی شخص کسی اونٹنی کو یا کسی گائے کو یا کسی بکری کو ذبح کرتا ہے اور اس کے پیٹ میں بھی ایک بچے کو پاتا ہے، تو کیا وہ اسے کھا لے یا اسے پھینک دے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو اسے کھا لو کیونکہ اس کی ماں کو ذبح کرنا اس کا ذبح کرنا شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4736]
حدیث نمبر: 4654 سنن دارقطنی
أَبُو عُمَرَ حَمْزَةُ بْنُ الْقَاسِمِ الْهَاشِمِيُّ ، حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، أَبُو عُبَيْدَةَ هُوَ الْحَدَّادُ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ ، يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي الْوَدَّاكِ جَبْرِ بْنِ نَوْفٍ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَمْزَةُ بْنُ الْقَاسِمِ الْهَاشِمِيُّ الإِمَامُ، مِنْ أَصْلِهِ، نَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ هُوَ الْحَدَّادُ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ جَبْرِ بْنِ نَوْفٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جانور کے پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا اسے ذبح کرنا شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4737]
حدیث نمبر: 4655 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ الصَّلْتِ ، الْحَسَنُ بْنُ بِشْرِ بْنِ سَلْمٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، الأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ الصَّلْتِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرِ بْنِ سَلْمٍ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَفَعَهُ، قَالَ:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: ”پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا اسے ذبح کرنا شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4738]
حدیث نمبر: 4656 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ بَزَّارٍ ، أَبِي ، عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، نَا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ بَزَّارٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ" فِي الْجَنِينِ: ذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو جانور کے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں ہے کہ اس کی ماں کو ذبح کرنا اسے ذبح کرنا شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4739]
حدیث نمبر: 4657 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُنَبِّهٍ ، مُحْرِزُ بْنُ هِشَامٍ ، مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْكِنْدِيُّ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْحَارِثِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُنَبِّهٍ ، نَا مُحْرِزُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(جانور کے) پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا، اسے ذبح کرنا شمار ہو گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(جانور کے) پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا اسے ذبح کرنا شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4740]
حدیث نمبر: 4658 سنن دارقطنی
أَبِي إِسْحَاقَ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسِ
وَعَنْ وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوسلمہ اور سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں کہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس فرمان کا پتا چلا ہے کہ ”جو شخص تاخیر کرنا چاہے وہ مہینے کے آخر تک قربانی کر سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4741]