☽ 3 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ← كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 34
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 4625 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، عَمِّي ، عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَافِعًا ، ابْنَ عُمَرَ ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، نَافِعٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، نَا عَمِّي ، نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ نَافِعًا ، حَدَّثَهُ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ:" غَزَوْنَا فَجُعْنَا حَتَّى إِنَّا نَقْسِمُ التَّمْرَةَ وَالتَّمْرَتَيْنِ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ عَلَى شَطِّ الْبَحْرِ إِذْ رَمَى الْبَحْرُ بِحُوتٍ مَيِّتَةٍ، فَأَقْطَعَ النَّاسُ مِنْهُ مَا شَاءُوا مِنْ شَحْمٍ وَلَحْمٍ، وَهُوَ مثل الضَّرْبِ، فَبَلَغَنِي أَنَّ النَّاسَ لَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرُوهُ، فَقَالَ لَهُمْ: أَمَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟" ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرُوهُ، فَقَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟"، فَقَالُوا: نَعَمْ، فَأَعْطُوهُ مِنْهُ فَأَكَلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم جنگ میں شریک تھے، ہمیں بھوک محسوس ہوئی، یہاں تک کہ ہم نے ایک اور دو کھجوریں تقسیم کی، پھر ہم سمندر کے کنارے پہنچ گئے، سمندر نے ایک بڑی مردار مچھلی کو باہر پھینک دیا، لوگوں نے اپنی اپنی پسند کے حصے کے گوشت اور چربی کو لیا، وہ ایک مثال تھی (راوی کہتے ہیں): مجھے یہ پتا چلا ہے کہ جب وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس کے بارے میں بتایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس اس کا کچھ حصہ ہے؟“ نافع بیان کرتے ہیں کہ جب وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس اس کا کچھ حصہ ہے؟“ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کھا لیا۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4708]
حديث رقم: 4626 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَيْدٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو الأَشْعَثِ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ:" آكُلُ مَا طَفَا عَلَى الْمَاءِ؟ قَالَ: إِنَّ طَافِيَهُ مَيْتَةٌ، وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مَاءَهُ طَهُورٌ، وَمِيتَهُ حِلٌّ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابوہریرہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا میں اس مچھلی کو کھاؤں جو (مرنے کے بعد) پانی پر تیرنے لگتی ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: پانی میں تیرنے والی مچھلی تو مردار ہوتی ہے، انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اس کا (سمندر کا) پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4709]
حديث رقم: 4627 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، فُهَيْرُ بْنُ زِيَادٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ الْخُوزِيِّ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا فُهَيْرُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ الْخُوزِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسٍ ، وَكَانَ شَيْخًا قَدِيمًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ ذَبَحَ كُلَّ نُونٍ فِي الْبَحْرِ لِبَنِي آدَمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ جو ایک عمر رسیدہ بزرگ ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو سمندر میں ہی اولاد آدم کے لیے ذبح کر دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4710]
حديث رقم: 4628 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوْحٍ ، شَبَابَةُ ، حَمْزَةُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوْحٍ ، نَا شَبَابَةُ ، نَا حَمْزَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْبَحْرِ إِلا قَدْ ذَكَّاهَا اللَّهُ لِبَنِي آدَمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سمندر میں موجود ہر جانور کو اللہ تعالیٰ نے اولاد آدم کے لیے پاک قرار دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4711]
حديث رقم: 4629 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، نَا طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ:" بَلَغَنِي أَنَّ اللَّهَ ذَبَحَ مَا فِي الْبَحْرِ لِبَنِي آدَمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں کہ مجھے یہ بات پتا چلی ہے (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے): ”اللہ تعالیٰ نے سمندر میں موجود ہر چیز کو اولاد آدم کے لیے ذبح کر دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4712]
حديث رقم: 4630 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، وَيُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَزْرَقُ ، وَابْنُ الرَّبِيعِ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، وَيُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَزْرَقُ ، وَابْنُ الرَّبِيعِ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، قَالُوا: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُلُوا مَا حَسَرَ عَنْهُ الْبَحْرُ وَمَا أَلْقَاهُ وَمَا وَجَدْتُمُوهُ مَيِّتًا، أَوْ طَافِيًا فَوْقَ الْمَاءِ فَلا تَأْكُلُوهُ" ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ وَهْبٍ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ، ضَعِيفٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سمندر جس جانور کو نمودار کرتا ہے اور جسے باہر پھینک دیتا ہے اسے تم کھا لو، لیکن جسے تم مردار پاؤ (راوی کو شک ہے یہ الفاظ یہاں) جو پانی کے اوپر تیر رہا ہو اسے نہ کھاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4713]
حديث رقم: 4631 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ الْكُوفِيُّ ، أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ الْكُوفِيُّ ، بِمِصْرَ، نَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا طَفَا فَلا تَأْكُلْهُ، وَإِذَا جَزَرَ عَنْهُ، فَكُلْهُ وَمَا كَانَ عَلَى حَافَيَتِهِ فَكُلْهُ" ، لَمْ يُسْنِدْهُ عَنِ الثَّوْرِيِّ، غَيْرُ أَبِي أَحْمَدَ. وَخَالَفَهُ وَكِيعٌ، وَالْعَدَنِيَّانِ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَمُؤَمَّلٌ، وَأَبُو عَاصِمٍ وَغَيْرُهُمْ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، رَوَوْهُ مَوْقُوفًا وَهُوَ الصَّوَابُ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَزُهَيْرٌ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَغَيْرُهُمْ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ مَوْقُوفًا. وَرُوِيَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، وَابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ مَرْفُوعًا، وَلا يَصِحُّ رَفْعُهُ. رَفَعَهُ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ وَوَقَفَهُ غَيْرُهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب وہ جانور پانی پر تیرنے لگے تو اسے نہ کھاؤ اور جب وہ پانی پیچھے ہٹنے پر مل جائے، تو اسے کھا لو اور جو کنارے پر مل جائے تم اسے بھی کھا لو۔“ اس روایت کی سند نقل کرنے میں راویوں نے اختلاف کیا ہے، بعض حضرات نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4714]
حديث رقم: 4632 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَلْقَى الْبَحْرُ أَوْ جَزَرَ عَنْهُ فَكُلُوهُ، وَمَا مَاتَ فِيهِ وَطَفَا فَلا تَأْكُلُوهُ" ، رَوَاهُ غَيْرُهُ مَوْقُوفًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سمندر جسے باہر نکال دے، یا جسے اوپر لے آئے، اسے کھا لو اور جو سمندر میں مر جائے اور پانی میں تیرنے لگے تو اسے نہ کھاؤ۔“ دیگر راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4715]
حديث رقم: 4633 سنن الدارقطني
يَزْدَادُ بْنُ جَمِيلٍ ، الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ، نَا يَزْدَادُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ، يَقُولُ:" مَا أَلْقَى الْبَحْرُ أَوْ حَسَرَ عَنْهُ مِنَ الْحِيتَانِ فَكُلْهُ، وَمَا وَجَدْتَهُ طَافِيًا فَلا تَأْكُلْهُ" ، مَوْقُوفٌ هُوَ الصَّحِيحُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سمندر جس مچھلی کو باہر پھینک دے یا جسے نمودار کر دے اسے کھا لو اور جسے تم پانی پر تیرتا ہوا پاؤ اسے نہ کھاؤ۔ یہ روایت موقوف ہے اور اسی حوالے سے درست ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4716]
حديث رقم: 4634 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فَيْرُوزَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" مَا ضَرَبَ بِهِ الْبَحْرُ، أَوْ جَزَرَ عَنْهُ، أَوْ صِيدَ فِيهِ، فَكُلْ وَمَا مَاتَ فِيهِ، ثُمَّ طَفَا فَلا تَأْكُلْ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سمندر جسے باہر پھینک دے یا جسے چھوڑ کے پیچھے ہٹ جائے یا جسے شکار کر لیا جائے تو اسے کھا لو، اور جو اس میں مر جائے اور پھر پانی پر تیرنے لگے اسے نہ کھاؤ۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4717]
حديث رقم: 4635 سنن الدارقطني
نَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ، نَا يَزْدَادُ، نَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ، نَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، نَحْوَهُ مَوْقُوفًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4718]
حديث رقم: 4636 سنن الدارقطني
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ شَيْخًا يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ ، يَقُولُ:" مَا فِي الْبَحْرِ مِنْ شَيْءٍ، إِلا قَدْ ذَكَّاهُ اللَّهُ تَعَالَى لَكُمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سمندر میں موجود ہر چیز کو اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کے لیے ذبح کر دیا ہے (یعنی حلال قرار دیا ہے)۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4719]
حديث رقم: 4637 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ الْكَوْكَبِيُّ ، خَالِدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصَّدَفِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، شُرَيْحٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ الْكَوْكَبِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصَّدَفِيُّ ، نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ شُرَيْحٍ ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى ذَبَحَ مَا فِي الْبَحْرِ لِبَنِي آدَمَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا شریح رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سمندر میں موجود سب چیزوں کو اولاد آدم کے لیے ذبح کر دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4720]
حديث رقم: 4638 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانُ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَشِيرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: وَنا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالا: نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَشِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" السَّمَكَةُ الطَّافِيَةُ حَلالٌ لِمَنْ أَرَادَ أَكْلَهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے فرمایا ہے: پانی پر تیرنے والی (یعنی مردار) مچھلی حلال ہے، اس شخص کے لیے جو اسے کھانا چاہتا ہو۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4721]
حديث رقم: 4639 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، بِهَذَا قَالَ:" السَّمَكَةُ الطَّافِيَةُ عَلَى الْمَاءِ حَلالٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے فرمایا ہے: (مرنے کے بعد) پانی پر تیرنے والی مچھلی حلال ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4722]
حديث رقم: 4640 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا شَرِيكٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي بَشِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ ، يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى ذَبَحَ لَكُمْ مَا فِي الْبَحْرِ، فَكُلُوهُ كُلَّهُ فَإِنَّهُ ذُكِّيَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ تعالیٰ نے سمندر میں موجود سب چیزوں کو تمہارے لیے ذبح کر دیا ہے، تو تم ان سب کو کھا لو کیونکہ وہ ذبح ہو چکی ہیں۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4723]
حديث رقم: 4641 سنن الدارقطني
يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَشِيرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، نَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَشِيرٍ ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى عِكْرِمَةَ، أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ،" أَنَّهُ أَكَلَ السَّمَكَ الطَّافِيَ عَلَى الْمَاءِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے پانی پر تیرنے والی مچھلی کھائی ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4724]
حديث رقم: 4642 سنن الدارقطني
أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، قَتَادَةَ ، لاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، نَا بَشِيرُ بْنُ آدَمَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ، نَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ لاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ ، وَعِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ ، قَال:" السَّمَكُ ذُكِّيَ كُلْهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ہر طرح کی مچھلی ذبح کی ہوئی ہوتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4725]
حديث رقم: 4643 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَتَادَةَ ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ :" الْحُوتُ ذُكِّيَ كُلْهُ، وَالْجَرَادُ ذُكِّيَ كُلْهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہر طرح کی مچھلی ذبح کی ہوئی ہوتی ہے اور ہر طرح کی ٹڈی ذبح کی ہوئی ہوتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4726]
حديث رقم: 4644 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، أَبُو سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، نَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: أُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُهُ مَتَاعًا لَكُمْ وَلِلسَّيَّارَةِ سورة المائدة آية 96" ، وَطَعَامُهُ مَا لُفِظَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تمہارے لیے سمندر کے شکار کو اور اس کے کھانے کو حلال قرار دیا گیا ہے یہ تمہارے لیے اور سفر کرنے والوں کے لیے زاد راہ ہے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس کے کھانے سے مراد وہ چیز ہے، جو وہ باہر پھینک دے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4727]