☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نکاح کا بیان← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 138
صفحہ 5 از 7
حدیث نمبر: 3694 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيِّ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، قَالا: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اسْتَحْيُوا فَإِنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، لا يَحِلُّ مَأْتَاكَ النِّسَاءَ فِي حُشُوشِهِنَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم حیا کرتے رہو، بیشک اللہ تعالیٰ حق بات (بیان کرنے) سے حیا نہیں کرتا، خواتین کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا جائز نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3750]
حدیث نمبر: 3695 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، ابْنِ مَوْهَبٍ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنِ ابْنِ مَوْهَبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّهُ كَانَ لَهَا غُلامٌ وَجَارِيَةٌ فَأَرَادَتْ عِتْقَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ابْدَئِي بِالْغُلامِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں منقول ہے: ان کا ایک غلام اور ایک کنیز تھی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں آزاد کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے غلام کو آزاد کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3751]
حدیث نمبر: 3696 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْفَضْلُ بْنُ سُهَيْلٍ الأَعْرَجُ ، حُسَيْنٌ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سُهَيْلٍ الأَعْرَجُ ، وَنا حُسَيْنٌ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا كَانَ لَهَا غُلامٌ وَجَارِيَةٌ زَوْجٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ أَعْتَقْتِهِمَا فَابْدَئِي بِالرَّجُلِ قَبْلَ الْمَرْأَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں منقول ہے: ان کا ایک غلام اور ایک کنیز تھی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں انہیں آزاد کرنا چاہتی ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہو، تو عورت سے پہلے مرد کو آزاد کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3752]
حدیث نمبر: 3697 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالا: أنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِبَرِيرَةَ:" إِنْ شِئْتِ أَنْ تَستَقَرِّي تَحْتَ هَذَا الْعَبْدِ، وَإِنْ شِئْتِ فَارِقْتِيهِ فَفَارَقَتْهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بریرہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”اگر تم اس غلام کی بیوی رہنا چاہتی ہو، تو ٹھیک ہے، اور اگر تم اس سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتی ہو، تو (تو بھی تمہاری مرضی ہے)۔“ بریرہ رضی اللہ عنہا نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3753]
حدیث نمبر: 3698 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو مُوسَى ، عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ
نَا نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، بِإِسْنَادِهِ، قَالَتْ: وَكَانَتْ تَحْتَ عَبْدٍ فَلَمَّا أَعْتَقْتُهَا، قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ شِئْتِ أَنْ تَمْكُثِي تَحْتَ هَذَا الْعَبْدِ، وَإِنْ شِئْتِ أَنْ تُفَارِقِيهِ فَارَقْتِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: وہ (بریرہ رضی اللہ عنہا) ایک غلام کی بیوی تھی، جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے آزاد کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اگر تم چاہو، اس غلام کی بیوی رہو، اور اگر چاہو، تو اس سے علیحدگی اختیار کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3754]
حدیث نمبر: 3699 سنن دارقطنی
أَخُو زُبَيْرٍ ، يُوسُفُ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ
ثنا أَخُو زُبَيْرٍ ، نَا يُوسُفُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، قَالا: ثنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ نَحْوَهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْتَارِي إِنْ رَضِيتِ أَنْ تَكُونِي تَحْتَ هَذَا الْعَبْدِ وَإِنْ شِئْتِ فَارِقْتِيهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر تم اس غلام کی بیوی رہنے پر راضی ہو، تو اسے اختیار کر لو، اور اگر تم چاہو، تو اس سے علیحدگی اختیار کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3755]
حدیث نمبر: 3700 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ حَبْشُونَ الْبُنْدَارُ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ حَبْشُونَ الْبُنْدَارُ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" وَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا، وَلَوْ كَانَ زَوْجُهَا حُرًّا مَا خَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے (یعنی سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو) اختیار دیا تھا، اس کا شوہر غلام تھا (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں) اگر اس کا شوہر آزاد شخص ہوتا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے اختیار نہ دیتے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3756]
حدیث نمبر: 3701 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، عَمِّي ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَالزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، نَا عَمِّي ، نَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَالزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَتْ بَرِيرَةُ عِنْدَ عَبْدٍ فَأُعْتِقَتْ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْرَهَا بِيَدِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا ایک غلام کی بیوی تھی، جب اسے (سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو) آزاد کیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس (بریرہ رضی اللہ عنہا) کی ذات کے بارے میں اسے اختیار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3757]
حدیث نمبر: 3702 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمَخْرَمِيُّ ، عَائِشَةَ
نَا نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، صَاحِبُ أَبِي صَخْرَةَ، وَغَيْرُهُمَا، قَالُوا: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمَخْرَمِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ مَمْلُوكًا لآلِ أَبِي أَحْمَدَ" ، لَفْظُ ابْنِ مُجَاهِدٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر آل ابوأحمد کا غلام تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3758]
حدیث نمبر: 3703 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَائِشَةَ
ثنا ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ حُرًّا يَوْمَ أُعْتِقَتْ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا گیا، تو اس وقت اس کا شوہر آزاد شخص تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3759]
حدیث نمبر: 3704 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، أَبُو الأَصْبَغِ الْحَرَّانِيُّ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى ، مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الأَصْبَغِ الْحَرَّانِيُّ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِبَرِيرَةَ:" اذْهَبِي فَقَدْ عُتِقَ مَعَكِ بَضْعُكِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بریرہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تم جاؤ، تمہاری شرمگاہ بھی آزاد ہو گئی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3760]
حدیث نمبر: 3705 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيُّ ، وَهِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيُّ ، وَهِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، كِلاهُمَا حَدَّثَنِي عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَتْ بَرِيرَةُ عِنْدَ عَبْدٍ فَعُتِقَتْ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْرَهَا بِيَدِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا ایک غلام کی بیوی تھی، وہ آزاد ہو گئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی ذات کے بارے میں اسے اختیار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3761]
حدیث نمبر: 3706 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، بُنْدَارٌ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، وَرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
نَا نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا بُنْدَارٌ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، وَرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر غلام تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3762]
حدیث نمبر: 3707 سنن دارقطنی
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيُّ ، أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ ، وُهَيْبٌ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَائِشَةَ
نَا نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيُّ ، نَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ ، نَا وُهَيْبٌ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر غلام تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3763]
حدیث نمبر: 3708 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، شُعْبَةُ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" وَخُيِّرَتْ يَعْنِي بَرِيرَةَ كَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اسے (راوی کہتے ہیں، یعنی سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو) اختیار دیا گیا، اس کا شوہر غلام تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3764]
حدیث نمبر: 3709 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبَّادٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، الزُّهْرِيِّ ، الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبَّادٍ ، أَخُو حَمْدُونَ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ مَمْلُوكًا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا عُتِقَتِ: اخْتَارِي".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر غلام تھا، جب اسے (بریرہ رضی اللہ عنہا کو) آزاد کیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس (سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا) سے فرمایا: ”تمہیں اختیار ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3765]
حدیث نمبر: 3710 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، شَاذَانُ بْنُ مَاهَانَ ، شَيْبَانُ ، عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا شَاذَانُ بْنُ مَاهَانَ ، نَا شَيْبَانُ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيَّرَهَا، وَكَانَ زَوْجُهَا مَمْلُوكًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اختیار دیا تھا، اس کا شوہر غلام تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3766]
حدیث نمبر: 3711 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، نَا الشَّافِعِيُّ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر غلام تھا، شیخ ابوبکر نیشاپوری فرماتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3767]
حدیث نمبر: 3712 سنن دارقطنی
الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَازِنُ ، أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، ابْنِ عُمَرَ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْعَلاءِ الْهَمْدَانِيُّ، نَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَازِنُ ، نَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر غلام تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3768]
حدیث نمبر: 3713 سنن دارقطنی
نَا نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْمَحَامِلِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيُّ، نَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ، نَا وُهَيْبٌ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ،" أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع، سیدہ صفیہ بنت ابوعبید رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر غلام تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3769]