☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نکاح کا بیان← بَابُ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 138
Page 3 of 7
Hadith No.: 3654 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْحَوَّاضُ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، الْوَاقِدِيُّ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْحَوَّاضُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3710]
Hadith No.: 3655 Sunan Daraqutni
أَبُو عَمْرٍو يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَفْصٍ ، عَبْدَةُ ، الأَعْمَشِ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
نَا أَبُو عَمْرٍو يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَفْصٍ ، نَا عَبْدَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لاعَنَ بِالْحَمْلِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حمل کے حوالے سے لعان کروایا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3711]
Hadith No.: 3656 Sunan Daraqutni
أَبُو عِيسَى يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الدُّورِيُّ ، حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، هِشَامٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو عِيسَى يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الدُّورِيُّ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ هِلالَ بْنَ أُمَيَّةَ قَذَفَ امْرَأَتَهُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرِيكِ بْنِ السَّحْمَاءِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْبَيِّنَةُ أَوْ حَدٌّ فِي ظَهْرِكَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَا رَأَى أَحَدُنَا الرَّجُلَ عَلَى امْرَأَتِهِ يَنْطَلِقُ يَلْتَمِسُ الْبَيِّنَةَ، قَالَ: فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الْبَيِّنَةُ وَإِلا فَحَدٌّ فِي ظَهْرِكَ، قَالَ: فَقَالَ هِلالُ بْنُ أُمَيَّةَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنِّي لَصَادِقٌ وَلَيُنْزِلَنَّ اللَّهُ فِي أَمْرِي مَا يُبَرِّئُ بِهِ ظَهْرِي مِنَ الْحَدِّ، قَالَ: فَنَزَلَ جِبْرِيلُ فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ سورة النور آية 6 حَتَّى بَلَغَ وَالْخَامِسَةَ أَنَّ غَضَبَ اللَّهِ عَلَيْهَا إِنْ كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ سورة النور آية 9، قَالَ: فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمَا، قَالَ: فَجَاءَ فَقَامَ هِلالُ بْنُ أُمَيَّةَ فَشَهِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا مِنْ تَائِبٍ؟، فَقَامَتْ فَشَهِدَتْ فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْخَامِسَةِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَقِّفُوهَا فَإِنَّهَا مُوجِبَةٌ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَتَلَكَّأَتْ وَنَكَصَتْ حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهَا سَتَرْجِعُ، ثُمَّ قَالَتْ: لا أَفْضَحُ قَوْمِي سَائِرَ الْيَوْمِ، قَالَ: فَمَضَتْ فَفُرِّقَ بَيْنَهُمَا، قَالَ: وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَبْصِرُوهَا فَإِنْ هِيَ جَاءَتْ بِهِ" ، قَالَ هِشَامٌ: أَحْسَبُهُ قَالَ مثل قَوْلِ مُحَمَّدٍ:" فَإِنْ جَاءَتْ بِهِ أَكْحَلَ الْعَيْنَيْنِ سَابِغَ الأَلْيَتَيْنِ مُدَمَلْجَ السَّاقَيْنِ فَهُوَ لِشَرِيكِ بْنِ سَحْمَاءَ"، قَالَ: فَجَاءَتْ بِهِ كَذَلِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْلا مَا مَضَى مِنْ كِتَابِ اللَّهِ لَكَانَ لِي وَلَهَا شَأْنٌ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہلال بن امیہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اپنی بیوی پر یہ الزام لگایا کہ اس کے شریک بن سحماء کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ثبوت پیش کرو، ورنہ تم پر زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد جاری ہو گی۔“ ہلال نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو دیکھتا ہے، تو کیا وہ ثبوت گواہ تلاش کرنے چل پڑے گا؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہی فرماتے رہے: ”تم ثبوت پیش کرو، ورنہ تم پر زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد جاری ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہلال بن امیہ نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں سچ کہہ رہا ہوں اور اللہ میرے بارے میں کوئی ایسا حکم ضرور نازل کرے گا جس کی وجہ سے مجھ پر حد جاری نہیں ہو گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر الزام لگا دیتے ہیں۔“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”پانچویں مرتبہ وہ کہے گی: اس پر اللہ کا غضب نازل ہوا اگر وہ مرد سچا ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کو بلوایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہلال بن امیہ آئے، انہوں نے کھڑے ہو کر گواہی دی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ تم دونوں میں سے کوئی ایک جھوٹا ہے، تو کیا تم میں سے کوئی ایک توبہ کرے گا؟“ پھر وہ عورت کھڑی ہوئی اور اس نے بھی گواہی دے دی۔ جب وہ پانچواں جملہ استعمال کرنے لگی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے روکو، کیونکہ یہ (پانچویں گواہی اس کے لیے آخرت میں عذاب کو) لازم کر دے گی۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں: وہ عورت ہچکچائی، اس نے اپنا سر جھکایا یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا کہ اب وہ رجوع کر لے گی، لیکن پھر اس نے کہا: میں اپنے قبیلے کو کبھی رسوا نہیں کروں گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس نے (گواہی کو) پورا کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروا دی۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس عورت کا دھیان رکھنا، اگر یہ ایسے بچے کو جنم دے۔“ ہشام نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے میرے استاد نے یہاں محمد نامی راوی کی مانند لفظ نقل کیے ہیں: ”اور اگر اس عورت نے سرمئی آنکھوں، بھاری سرین اور مضبوط پنڈلی والے بچے کو جنم دیا، تو وہ شریک بن سحماء کی اولاد ہو گا۔“ تو اس عورت نے ایسے ہی بچے کو جنم دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس بارے میں اللہ کی کتاب کا حکم پہلے نہ آ چکا ہوتا، تو میرا اس عورت کے ساتھ سلوک مختلف ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3712]
Hadith No.: 3657 Sunan Daraqutni
أَبُو نُعَيْمٍ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عِيسَى بْنِ عَاصِمٍ ، عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَاصِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ شُرَيْحًا، يَقُولُ: قَالَ لِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ،" الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ؟، قُلْتُ: وَلِيُّ الْمَرْأَةِ، قَالَ: لا بَلْ هُوَ الزَّوْجُ" .
Translation: محمد محی الدین .
قاضی شریح بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا (ارشاد باری تعالیٰ ہے): ”وہ شخص جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔“ میں نے پوچھا: اس سے مراد عورت کا ولی ہے؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں، اس سے مراد شوہر ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3713]
Hadith No.: 3658 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، وَأَبُو سَلَمَةَ، أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ ،" تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي نَصْرٍ فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا بِالصَّدَاقِ كَامِلا، فَقَالَ:" أَنَا أَحَقُّ بِالْعَفْوِ مِنْهَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: إِلا أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ سورة البقرة آية 237، وَأَنَا أَحَقُّ بِالْعَفْوِ مِنْهَا" ،.
Translation: محمد محی الدین .
یحییٰ بن عبدالرحمن اور ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے بنو نضیر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ شادی کر لی، اور پھر رخصتی سے پہلے اسے طلاق دے دی۔ سیدنا جبیر نے اس عورت کو پورا مہر بھیجوا دیا، اور فرمایا: معاف کرنے کا اس عورت سے زیادہ حق رکھتا ہوں (کیونکہ اللہ کا ارشاد ہے): ”ماسوائے اس صورت کہ وہ عورتیں معاف کر دیں یا وہ شخص معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔“ (سیدنا جبیر بن مطعم نے فرمایا) میں معاف کرنے کا اس عورت سے زیادہ حق رکھتا ہوں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3714]
Hadith No.: 3659 Sunan Daraqutni
نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، نَا مُعَلَّى، نَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، بِهَذَا نَحْوَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3715]
Hadith No.: 3660 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، أَبُو النَّضْرِ ، أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا أَبُو النَّضْرِ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: تَزَوَّجَ جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ امْرَأَةً فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَقَرَأَ الآيَةَ" إِلا أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ سورة البقرة آية 237، فَقَالَ: أَنَا أَحَقُّ بِالْعَفْوِ إِلَيْهَا فَسَلَّمَ إِلَيْهَا الْمَهْرَ كَامِلا فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے ایک خاتون سے شادی کر لی، پھر رخصتی سے قبل اسے طلاق دے دی۔ انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”ماسوائے اس صورت کہ وہ عورت معاف کر دیں یا وہ شخص معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔“ سیدنا جبیر بن مطعم نے فرمایا: میں معاف کرنے کا اس عورت سے زیادہ حق رکھتا ہوں۔ سیدنا جبیر بن مطعم نے اس عورت کو پورا مہر بھیجوا دیا تھا اور اسے ادا کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3716]
Hadith No.: 3661 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، الْحُمَيْدِيُّ ، سُفْيَانُ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عِيسَى بْنِ عَاصِمٍ ، زَاذَانَ ، عَلِيٌّ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نَا الْحُمَيْدِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ :" الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ الزَّوْجُ" ، قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ ابْنُ شُبْرُمَةَ يَقُولُ: هُوَ الزَّوْجُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جس شخص کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے، اس سے مراد شوہر ہے۔“ سفیان بیان کرتے ہیں: ابن شبرمہ فرماتے ہیں: ”اس سے مراد شوہر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3717]
Hadith No.: 3662 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُرْجَانِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُرْجَانِيُّ مِنْ أَصْلِهِ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَلِيُّ عُقْدَةِ النِّكَاحِ هُوَ الزَّوْجُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نکاح کی گرہ کے ولی سے مراد شوہر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3718]
Hadith No.: 3663 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا ابْنُ مَخْلَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ:" إِلا أَنْ يَعْفُونَ سورة البقرة آية 237، قَالَ: أَنْ تَعْفُوَ الْمَرْأَةُ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ الْوَلِيُّ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں کہتے ہیں: ”ماسوائے اس صورت کہ وہ عورتیں معاف کر دیں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یعنی وہ عورت معاف کر دے یا وہ شخص معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔ سیدنا ابن عباس فرماتے ہیں: اس سے مراد ولی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3719]
Hadith No.: 3664 Sunan Daraqutni
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: هُوَ الزَّوْجُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”اس سے مراد شوہر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3720]
Hadith No.: 3665 Sunan Daraqutni
نَا ابْنُ غَيْلانَ، نَا أَبُو هِشَامٍ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: هُوَ الزَّوْجُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”اس سے مراد شوہر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3721]
Hadith No.: 3666 Sunan Daraqutni
ابْنُ غَيْلانَ ، ابْنُ مَهْدِيٍّ ، وَاصِلِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبَاهُ
نَا نَا ابْنُ غَيْلانَ ، نَا أَبُو هِشَامٍ، نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنَّ أَبَاهُ " تَزَوَّجَ بِامْرَأَةٍ، ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَأَرْسَلَ بِالصَّدَاقِ، وَقَالَ: أَنَا أَحَقُّ بِالْعَفْوِ" .
Translation: محمد محی الدین .
محمد بن جبیر بیان کرتے ہیں: ان کے والد (سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ) نے ایک خاتون کے ساتھ شادی کی اور پھر رخصتی سے پہلے اسے طلاق دے دی، انہوں نے (اس عورت کو) مہر بھجوا دیا اور بولے: ”میں معاف کرنے کا زیادہ حق رکھتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3722]
Hadith No.: 3667 Sunan Daraqutni
نَا ابْنُ غَيْلانَ، نَا أَبُو هِشَامٍ، نَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ الزَّوْجُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب فرماتے ہیں: ”جس شخص کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے، اس سے مراد شوہر ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3723]
Hadith No.: 3668 Sunan Daraqutni
نَا نَا ابْنُ غَيْلانَ، نَا أَبُو هِشَامٍ، نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ:" هُوَ الزَّوْجُ إِنْ شَاءَ أَتَمَّ لَهَا الصَّدَاقَ" ، وَكَذَلِكَ قَالَ نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ، وَطَاوُسٌ، وَمُجَاهِدٌ، وَالشَّعْبِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ، وَعَلْقَمَةُ، وَالْحَسَنُ:" هُوَ الْوَلِيُّ".
Translation: محمد محی الدین .
قاضی شریح فرماتے ہیں: ”اس سے مراد شوہر ہے، یعنی اگر وہ چاہے، تو عورت کو مکمل مہر ادا کرے۔“ شیخ فرماتے ہیں: نافع بن جبیر، محمد بن کعب، طاؤس، مجاہد، شعبی اور سعید بن جبیر نے اسی کی مانند بیان کیا ہے۔ ابراہیم، علقمہ اور حسن بصری فرماتے ہیں: ”اس سے مراد ولی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3724]
Hadith No.: 3669 Sunan Daraqutni
أَبُو الْقَاسِمِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ الْبَزَّارُ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
نَا نَا أَبُو الْقَاسِمِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ الْبَزَّارُ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ سُئِلَ" عَنِ الأُخْتَيْنِ مِمَّا مَلَكَتِ الْيَمِينِ، فَقَالَ: لا آمُرُكَ وَلا أَنْهَاكَ أَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ وَحَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ، فَخَرَجَ السَّائِلُ فَلَقِيَ رَجُلا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، قَالَ مَعْمَرٌ: أَحْسَبُهُ قَالَ: عَلِيٌّ، فَقَالَ: مَا سَأَلْتَ عَنْهُ عُثْمَانَ، فَأَخْبَرَهُ بِمَا سَأَلَهُ وَبِمَا أَفْتَاهُ، فَقَالَ لَهُ:" لَكِنِّي أَنْهَاكَ وَلَوْ كَانَ لِي عَلَيْكَ سَبِيلٌ ثُمَّ فَعَلْتَ لَجَعَلْتُكَ نَكَالا".
Translation: محمد محی الدین .
قبیصہ بن ذوئب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے ایسی دو بہنوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو کسی کی ملکیت میں ہوں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہیں ہدایت بھی نہیں کروں گا اور تمہیں منع بھی نہیں کروں گا، کیونکہ ایک آیت انہیں حلال قرار دیتی ہے اور ایک آیت انہیں حرام قرار دیتی ہے۔“ وہ سائل وہاں سے باہر نکلا، تو اس کی ملاقات ایک صحابی سے ہوئی۔ معمر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: میرا خیال ہے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے دریافت کیا: ”تم نے سیدنا عثمان سے کس چیز کے بارے میں سوال کیا تھا؟“ اس شخص نے اپنے سوال کے بارے میں بتایا اور ان کے جواب کے بارے میں بھی بتایا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”میں تمہیں منع کروں گا، اگر میرا تم پر کوئی (سرکاری تسلط) ہو اور پھر تم اس کا ارتکاب کرو، تو میں تمہیں سزا دوں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3725]
Hadith No.: 3670 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ سُئِلَ" عَنِ الْمَرْأَةِ وَابْنَتِهَا مِنْ مِلْكِ الْيَمِينِ، هَلْ تُوطَأُ إِحْدَاهُمَا بَعْدَ الأُخْرَى، فَقَالَ عُمَرُ: إِنِّي لا أُحِبُّ أَنْ أُجِيزَهَا جَمِيعًا وَنَهَاهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے یہ مسئلہ دریافت کیا گیا: اگر کوئی ماں اور بیٹی کسی شخص کی ملکیت میں آ جاتی ہیں، تو کیا ان میں سے ایک کے بعد دوسری سے صحبت کی جا سکتی ہے؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں یہ پسند نہیں کروں گا کہ تم ان دونوں کے ساتھ صحبت کرو۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سائل کو ایسا کرنے سے) منع کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3726]
Hadith No.: 3671 Sunan Daraqutni
غَرِيبٍ ، لِعَلِيٍّ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، نَا مُعَلَّى، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ غَرِيبٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" إِنَّ عِنْدِي جَارِيَةً وَأُمَّهَا، وَقَدْ وَلَدَتَا لِي كِلْتَاهُمَا فَمَا تَرَى، قَالَ: آيَةٌ تَحِلُّ وَآيَةٌ تُحَرِّمُ، وَلَمْ أَكُنْ أَفْعَلْهُ أَنَا وَلا أَهْلُ بَيْتِي" .
Translation: محمد محی الدین .
عریب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ایک کنیز اور اس کی ماں میری ملکیت میں ہیں، ان دونوں نے میری اولاد کو جنم دیا ہے، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایک آیت اسے حلال قرار دیتی ہے اور ایک آیت اسے حرام قرار دیتی ہے، میں ایسا نہیں کروں گا اور نہ ہی میرے خاندان کا کوئی فرد ایسا کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3727]
Hadith No.: 3672 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، لابْنِ عَبَّاسٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى، نَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ :" أَيَقَعُ الرَّجُلُ عَلَى الْجَارِيَةِ وَابْنَتِهَا، تَكُونَانِ مَمْلُوكِينَ لَهُ، قَالَ: حَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ وَأَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ، وَلَمْ أَكُنْ لأَفْعَلَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
طارق بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا کوئی شخص اپنی کنیز اور اس کی بیٹی دونوں کے ساتھ صحبت کر سکتا ہے، جبکہ وہ دونوں اس کی ملکیت ہوں؟ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ایک آیت نے ان دونوں کو حرام قرار دیا ہے اور ایک آیت نے ان کو حلال قرار دیا ہے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3728]
Hadith No.: 3673 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، الْحَجَّاجُ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَبُو الأَشْعَثِ ، نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ فَلَهَا ثَلاثٌ ثُمَّ تُقْسَمُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص ثیبہ عورت کے ساتھ شادی کرے، تو اس عورت کے ساتھ تین دن رہے، اس کے بعد (بیویوں کے درمیان) تقسیم شروع کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3729]