☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب بلاعنوان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← خرید و فروخت کے مسائل و احکام← باب بلاعنوان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 94
صفحہ 1 از 5
حدیث نمبر: 2759 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، وَجَدِّي ، وَشُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ ، خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، حَنَشٍ ، فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، وَجَدِّي ، وَشُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالُوا: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ:" أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ بِقِلادَةٍ فِيهَا خَرَزٌ مُغْلَفَةٌ بِذَهَبٍ، فَابْتَاعَهَا رَجُلٌ بِسَبْعَةِ دَنَانِيرَ أَوْ بِتِسْعَةِ دَنَانِيرَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا حَتَّى تُمَيِّزَ بَيْنَهُمَا"، فَقَالَ: إِنَّمَا أَرَدْتُ الْحِجَارَةَ، فَقَالَ: لا، رُدَّ حَتَّى تُمَيِّزَ بَيْنَهُمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک ہار لایا گیا، جس پر سونا چڑھا ہوا تھا اور قیمتی پتھر بھی لگے ہوئے تھے، ایک شخص نے سات یا شاید نو دینار کے عوض خرید لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، جب تک ان دونوں کو الگ الگ نہیں کیا جاتا۔“ تو وہ شخص بولا: ”میں پھر پتھر لے لوں گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، تم اسے واپس کرو، جب تک ان دونوں (یعنی پتھر اور سونے) کو الگ الگ نہیں کیا جاتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2796]
حدیث نمبر: 2760 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَبِي هَانِئٍ حُمَيْدِ بْنِ هَانِئٍ ، عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ حُمَيْدِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ:" أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِلادَةٍ فِيهَا ذَهَبٌ وَخَرَزٌ، فَأَمَرَ بِالذَّهَبِ فَنُزِعَ وَحْدَهُ، وَقَالَ: " الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَزْنًا بِوَزْنٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک ہار لایا گیا، جس پر سونا اور پتھر لگے ہوئے تھے، تو آپ کے حکم کے تحت سونے اور پتھر کو اتار لیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”سونے اور سونے کے عوض میں برابر وزن کے ساتھ فروخت کیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2797]
حدیث نمبر: 2761 سنن دارقطنی
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الزَّيَّاتِ ، حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، سُفْيَانَ ، أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ ، سُفْيَانَ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، أَبِي الْمِنْهَالِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الزَّيَّاتِ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ . ح وَنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِمُونَ فِي الثِّمَارِ، فَقَالَ: " أَسْلَمُوا فِي الثِّمَارِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ" ، وَقَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ: السَّنَتَيْنِ وَالثَّلاثِ، فَقَالَ: سَلِّفُوا فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو لوگ پھلوں میں بیع سلم کیا کرتے تھے، تو آپ نے فرمایا: ”طے شدہ مقدار کے عوض میں متعین مدت کے پھلوں میں بیع سلم کیا کرو۔“ ابن مہدی نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: لوگ دو یا تین سال تک بیع سلم کیا کرتے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”متعین شدہ پیمائش اور وزن کے عوض میں سلف کیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2798]
حدیث نمبر: 2762 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، شُعْبَةُ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، أَبِي الْمِنْهَالِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي التَّمْرِ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ، فَقَالَ: " مَنْ أَسْلَفَ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ، وَأَجَلٍ مَعْلُومٍ" ، لَفْظُ النَّيْسَابُورِيِّ، فَقَالَ الْمَحَامِلِيُّ: فِي الطَّعَامِ وَالتَّمْرِ أَوِ النَّخْلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى، وَكَيْلٍ مَعْلُومٍ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو لوگ ایک سال یا دو سال کے لیے بیع سلف کیا کرتے تھے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے سلف (ادھار) سودا کرنا ہو، تو وہ متعین پیمائش اور متعین وزن کے عوض میں متعین مدت کے لیے سودا کرے۔“ روایت کے یہ الفاظ نیشاپوری نامی راوی کے ہیں، محالی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ اناج، کھجور یا کھجور کے درختوں کے بارے میں بیع سلف کیا کرتے تھے، تو نبی نے ارشاد فرمایا: ”متعین مدت کے لیے کرو اور ماپی ہوئی چیز کی بیع کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2799]
حدیث نمبر: 2763 سنن دارقطنی
أَبُو رَوْقٍ الْهِزَّانِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ رَوْحٍ الأَهْوَازِيُّ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَثِيرٍ ، أَبِي الْمِنْهَالِ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
ثنا أَبُو رَوْقٍ الْهِزَّانِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ رَوْحٍ الأَهْوَازِيُّ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَثِيرٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي التَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلاثَ، فَقَالُ: مَنْ أَسْلَفَ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، أَوْ وَزْنٍ مَعْلُومٍ، إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو لوگ دو سال یا تین سال کے لیے کھجوروں کا ادھار سودا کیا کرتے تھے، تو آپ نے فرمایا: ”جس شخص نے ادھار سودا کرنا ہو، تو وہ متعین شدہ ماپی ہوئی چیز، متعین شدہ وزن کی ہوئی چیز کے عوض میں متعین مدت تک کے لیے ادھار کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2800]
حدیث نمبر: 2764 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِيُّ أَبُو طَلْحَةَ ، مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ أَبُو هِشَامٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُلَيَّةَ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، أَبِي الْمِنْهَالِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِيُّ أَبُو طَلْحَةَ ، نَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ أَبُو هِشَامٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَالنَّاسُ يُسْلِفُونَ فِي التَّمْرِ الْعَامَ وَالْعَامَيْنِ، فَقَالَ: " مَنْ أَسْلَفَ فِي تَمْرٍ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو لوگ ایک سال یا دو سال تک کے لیے ادھار سودا کیا کرتے تھے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے کھجوروں کا ادھار سودا کرنا ہو، متعین ماپی ہوئی یا متعین وزن کی ہوئی چیز کا ادھار سودا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2801]
حدیث نمبر: 2765 سنن دارقطنی
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ، سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى ، عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، أَبِي الْمِنْهَالِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي الثِّمَارِ فِي السَّنَتَيْنِ وَالثَّلاثِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسْلِفُوا فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ، وَأَجَلٍ مَعْلُومٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو لوگ دو سال یا تین سال تک کے لیے پھلوں کا ادھار سودا کیا کرتے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”متعین ماپی ہوئی اور متعین وزن کی ہوئی چیز کا متعین مدت تک کے لیے ادھار سودا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2802]
حدیث نمبر: 2766 سنن دارقطنی
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، مَكْحُولٍ
ثنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنِ اشْتَرَى شَيْئًا لَمْ يَرَهْ فَهُوَ بِالْخِيَارِ إِذَا رَآهُ، إِنْ شَاءَ أَخَذَهُ، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَهُ" ، قَالَ أَبُو الْحَسَنِ: هَذَا مُرْسَلٌ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مکحول مرفوع حدیث کے طور پر یہ روایت نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کوئی ایسی چیز خریدتا ہے، جسے اس نے دیکھا نہیں ہے، تو اسے اختیار ہے، جب وہ اسے دیکھ لے گا، تو اگر چاہے اسے وصول کرے اور اگر چاہے تو اسے ترک کر دے۔“ ابوالحسن (یعنی دارقطنی) فرماتے ہیں: یہ روایت مرسل ہے اور اس کا راوی ابوبکر مریم ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2803]
حدیث نمبر: 2767 سنن دارقطنی
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، سَعِيدٌ ، هُشَيْمٌ ، يُونُسُ ، الْحَسَنِ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، الشَّعْبِيِّ ، وَمُغِيرَةُ ، إِبْرَاهِيمَ
ثنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا سَعِيدٌ ، نَا هُشَيْمٌ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، وَمُغِيرَةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، مِثْلَهُ سَوَاءٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2803M]
حدیث نمبر: 2768 سنن دارقطنی
قَالَ هُشَيْمٌ: وَأَنَا يُونُسُ، وَابْنُ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِذَا لَمْ يَكُنْ عَلَى مَا وَصَفَهُ لَهُ فَقَدْ لَزِمَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ابن سیرین بیان کرتے ہیں: جب وہ چیز اس وقت کے مطابق نہ ہو، جو اس شخص نے خریدار کے سامنے بیان کی تھی، تو بھی یہ سودا لازم ہو جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2804]
حدیث نمبر: 2769 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ التِّنِّيسِيُّ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، أَبُو مُعَيْدٍ ، سُلَيْمَانَ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ التِّنِّيسِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، نَا أَبُو مُعَيْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا كَانَا يَقُولانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اشْتَرَى بَيْعًا فَوَجَبَ لَهُ، فَهُوَ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يُفَارِقْهُ صَاحِبُهُ، إِنْ شَاءَ أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ فَارَقَهُ فَلا خِيَارَ لَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے فرمایا: ”جو شخص کوئی چیز خریدتا ہے، تو وہ لینا اس کے لیے لازم ہو جائے گا اور اسے اس وقت تک سودے کو ختم کرنے کا اختیار ہو گا، جب تک اس کا ساتھی اس سے جدا نہیں ہو جاتا، اگر وہ چاہے، تو اس چیز کو وصول کرے اور اگر چاہے، تو اس ساتھی سے جدا ہو جائے، پھر اسے اختیار باقی نہیں رہے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2806]
حدیث نمبر: 2770 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، اللَّيْثُ ، نَافِعًا ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أنا اللَّيْثُ ، أَنَّ نَافِعًا ، حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا تَبَايَعَ الرَّجُلانِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا وَكَانَا جَمِيعًا، أَوْ يُخَيِّرُ أَحَدُهُمَا الآخَرَ فَيَتَبَايَعَانِ عَلَى ذَلِكَ، فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب دو آدمی سودا کر لیتے ہیں، تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو اختیار ہو گا، جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوتے اور ایک ساتھ رہتے ہیں یا ان دونوں میں سے ایک دوسرے کو اختیار نہیں دے دیتا، جب وہ دونوں اس صورت میں سودا کر لیں گے، تو سودا لازم ہو جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2807]
حدیث نمبر: 2771 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، مَالِكٌ ، نَافِعٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ ذَلِكَ فِي الْبَيِّعَيْنِ. تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ مَالِكٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے اسی طرح منقول ہے، تاہم یہ دو سودوں کے بارے میں ہیں اور اس کو نقل کرنے میں ابن وہب نامی راوی منفرد ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2808]
حدیث نمبر: 2772 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ الْقَاضِي ، مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، جَمِيلِ بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي الْوَضِيءِ ، أَبُو بَرْزَةَ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ الْقَاضِي ، نَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْوَضِيءِ ، قَالَ: كُنَّا فِي سَفَرٍ فِي عَسْكَرٍ فَأَتَى رَجُلٌ مَعَهُ فَرَسٌ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَّا: أَتَبِيعُ هَذَا الْفَرَسَ بِهَذَا الْغُلامِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَبَاعَهُ ثُمَّ بَاتَ مَعَنَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَامَ إِلَى فَرَسِهِ، فَقَالَ لَهُ صَاحِبُنَا: مَا لَكَ وَلِلْفَرَسِ؟ أَلَيْسَ قَدْ بِعْتَنِيهَا؟، قَالَ: مَا لِي فِي هَذَا الْبَيْعِ مِنْ حَاجَةٍ، قَالَ: مَا لَكَ ذَلِكَ، لَقَدْ بِعْتَنِي، فَقَالَ لَهُمَا الْقَوْمُ: هَذَا أَبُو بَرْزَةَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيَاهُ، قَالَ لَهُمَا:" أَتَرْضَيَانِ بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالا: نَعَمْ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا، وَإِنِّي لأَرَاكُمَا افْتَرَقْتُمَا" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
شیخ ابووصی بیان کرتے ہیں: ہم ایک جنگی مہم میں شریک تھے، اسی دوران ایک شخص آیا اور اس کے ساتھ اس کا گھوڑا بھی تھا، ہم میں سے ایک شخص نے کہا: ”کیا تم یہ گھوڑا اس غلام کے عوض میں اسے فروخت کرو گے؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں!“ پھر اس نے اس کو فروخت کر دیا، پھر وہ رات ہمارے ساتھ رہا، تو جب صبح ہوئی، تو وہ اپنے گھوڑے کی طرف بڑھا، تو ہمارے ساتھی نے اسے کہا: ”تمہارا اس گھوڑے کے ساتھ کیا تعلق ہے، کیا تم نے یہ مجھے فروخت نہیں کر دیا ہے؟“ تو وہ شخص بولا: ”مجھے اس سودے کی ضرورت نہیں ہے۔“ تو ہمارے ساتھی نے کہا: ”اب تمہارا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، تم اسے مجھے فروخت کر چکے ہو۔“ وہاں موجود لوگوں نے ان دونوں سے کہا: ”یہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ابوبردہ موجود ہیں۔“ وہ دونوں لوگ ان کے پاس آئے، تو سیدنا ابوبرزہ نے ان دونوں سے کہا: ”کیا تم اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلے سے راضی ہو؟“ ان دونوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سودا کرنے والوں کو سودا ختم کرنے اس وقت تک اختیار ہوتا ہے، جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو جاتے۔“ اور تم دونوں کے بارے میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم دونوں ایک دوسرے سے جدا ہو گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2809]
حدیث نمبر: 2773 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، جَمِيلِ بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي الْوَضِيءِ الْعَبْدِيِّ ، أَبِي بَرْزَةَ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْوَضِيءِ الْعَبْدِيِّ ، قَالَ: كُنَّا فِي بَعْضِ مَغَازِينَا فَنَزَلْنَا مَنْزِلا، فَجَاءَنَا رَجُلٌ مِنْ نَاحِيَةِ الْعَسْكَرِ عَلَى فَرَسِهِ فَسَاوَمَهُ صَاحِبٌ لَنَا بِفَرَسِهِ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
شیخ ابووصی بیان کرتے ہیں: ہم ایک جنگ میں شریک تھے، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، لشکر کی جانب سے ایک شخص ہمارے پاس آیا اور وہ اپنے گھوڑے پر سوار تھا، اس نے ہمارے ایک ساتھی کے ساتھ اپنے گھوڑے کا سودا کیا۔ اس کے بعد راوی نے سیدنا ابوبرزہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2810]
حدیث نمبر: 2774 سنن دارقطنی
عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، اللَّيْثُ ، يُونُسُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنُ عُمَرَ
ثنا ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: قَالَ سَالِمٌ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ :" كُنَّا إِذَا تَبَايَعْنَا كُلُّ وَاحِدٍ مِنَّا بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقِ الْمُتَبَايِعَانِ، قَالَ: فَتَبَايَعْتُ أَنَا وَعُثْمَانُ، فَبِعْتُهُ مَا لِي بِالْوَادِي بِمَالٍ لَهُ بِخَيْبَرَ، قَالَ فَلَمَّا بِعْتُهُ طَفِقْتُ أَنْكُصُ الْقَهْقَرَى خَشْيَةَ أَنْ يُرَادَّنِي عُثْمَانُ الْبَيْعَ قَبْلَ أَنْ أُفَارِقَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب ہم آپس میں کوئی سودا کیا کرتے تھے، تو دونوں فریقوں سے ہر ایک کو اختیار ہوتا تھا، جب تک سودا کرنے والے دونوں فریق ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو جاتے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے اور سیدنا عثمان نے ایک سودا کیا، میں نے اپنی زمین، جو وادی میں موجود تھی، وہ ان کی زمین، جو خیبر میں موجود تھی، فروخت کر دی، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب میں نے انہیں وہ فروخت کر دی، تو اس کے بعد میں الٹے قدم تیزی سے واپس ہوا، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں میرے ان سے جدا ہونے سے پہلے سیدنا عثمان اس سودے کو ختم نہ کر دیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2811]
حدیث نمبر: 2775 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَالْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، كُلْثُومُ بْنُ جَوْشَنٍ ، أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَالْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالا: نَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا كُلْثُومُ بْنُ جَوْشَنٍ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الأَمِينُ الْمُسْلِمُ مَعَ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" ، وَقَالَ الْفَضْلُ:" مَعَ النَّبِيِّينَ، وَالصِّدِّيقِينَ، وَالشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سچا امانت دار تاجر شہدا کے ساتھ ہو گا۔“ فضل نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”قیامت کے دن انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2812]
حدیث نمبر: 2776 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَفْصِ بْنِ شَاهِينَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، سُفْيَانُ ، أَبِي حَمْزَةَ ، الْحَسَنِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَفْصِ بْنِ شَاهِينَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّينَ، وَالصِّدِّيقِينَ، وَالشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سچا اور امانت دار تاجر قیامت کے دن انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2813]
حدیث نمبر: 2777 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِي ، مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، قَيْسِ بْنِ حَبْتَرٍ الرَّبَعِيِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، نَا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ ، نَا أَبِي ، نَا مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ حَبْتَرٍ الرَّبَعِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ثَمَنُ الْخَمْرِ حَرَامٌ، وَمَهْرُ الْبَغِيِّ حَرَامٌ، وَثَمَنُ الْكَلْبِ حَرَامٌ، وَإِنْ أَتَاكَ صَاحِبُ الْكَلْبِ يَلْتَمِسُ ثَمَنَهُ فَامْلأْ يَدَيْهِ تُرَابًا، وَالْكُوبَةُ حَرَامٌ، وَثَمَنُ الْكَلْبِ حَرَامٌ، وَالْخَمْرُ حَرَامٌ، وَالْمَيْسِرُ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ روایت نقل کرتے ہیں: ”شراب کی قیمت حرام ہے، فاحشہ عورت کی کمائی حرام ہے، کتے کی قیمت حرام ہے، اگر کتے کا مالک تمہارے پاس آئے اور اپنے کتے کی قیمت کا طلب گار ہو، تو تم اس کے دونوں ہاتھ مٹی سے بھر دو اور اگر کتے کا مالک تمہارے پاس آئے اور اپنے کتے کی قیمت مانگے، تو اس کے دونوں ہاتھ مٹی سے بھر دو، چوسر حرام ہے، کتے کی قیمت حرام ہے، جو احرام ہے، کتے کی قیمت حرام ہے، نشہ آور چیز حرام ہے، شراب حرام ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2814]
حدیث نمبر: 2778 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّاءَ ، بَرَكَةَ أَبِي الْوَلِيدِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّاءَ ، عَنْ بَرَكَةَ أَبِي الْوَلِيدِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى إِذَا حَرَّمَ شَيْئًا حَرَّمَ ثَمَنَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ کسی چیز کو حرام قرار دے دیتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اس چیز کی قیمت کو بھی حرام قرار دے دیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2815]